SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
1
Shaheed-e-Islam
Tuesday, 24 August 2010 / Published in جلد ہفتم

خواب کی حقیقت اور اس کی تعبیر

 

خواب کی حقیقت اور اس کی تعبیر

س… آپ سے ایک ایسا مسئلہ دریافت کرنا ہے جو کہ میرے ذہن میں عرصے سے کھٹک رہا ہے، اور وہ یہ ہے کہ: الف:- خواب کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟ ب:-کیا یہ صحیح ہے کہ بعض خواب بشارت ہوتے ہیں اور بعض خواب شیطانی وسوسہ سے پیدا ہوتے ہیں؟ ج:-نیز یہ کہ کیا خواب کی تعبیر ہم علمائے کرام سے یا کسی اور سے معلوم کرسکتے ہیں؟

ج… خواب شرعاً حجت نہیں، اچھا خواب موٴمن کے لئے بشارت کا درجہ رکھتا ہے، اس کی تعبیر کسی سمجھ دار، نیک آدمی سے معلوم کرنی چاہئے جو فنِ تعبیر کا ماہر ہو۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی حقیقت

س… پچھلے دنوں میرے ایک دوست سے گفتگو کے دوران اس نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی کسی صحابی یا ازواجِ مطہرات کے خواب میں تشریف نہیں لائے، تو کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خواب میں تشریف لائے ہیں۔ اس بات سے ہم پریشان ہیں کہ آیا پھر ہم جو پڑھتے ہیں کہ فلاں بزرگ کے خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں، کہاں تک صداقت ہے؟

ج… آپ کے اس دوست کی یہ بات ہی غلط ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کسی صحابی کے خواب میں تشریف نہیں لائے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے زمانے کے متعدّد واقعات موجود ہیں۔ خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت برحق ہے، صحیح حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

          “من راٰنی فی المنام فقد راٰنی، فان الشیطان لا یتمثل فی صورتی۔ متفق علیہ۔”        (مشکوٰة ص:۳۹۴)

          ترجمہ:… “جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے سچ مچ مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔”

                                       (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

          اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ جو لوگ خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے منکر ہیں، وہ اس حدیث شریف سے ناواقف ہیں۔ خواب میں زیارتِ شریفہ کے واقعات اس قدر بے شمار ہیں کہ اس کا انکار ممکن نہیں۔

خواب میں قیامت کا دیکھنا

س… میں کم از کم ایک مہینے یا دو مہینے کے بعد ہر دفعہ خواب میں یومِ حشر دیکھتا رہتا ہوں اور اپنے آپ کو خسارے میں پاتا ہوں۔ پچھلے دنوں ایک حیرت انگیز اور غم ناک خواب دیکھا، دیکھتا ہوں کہ لوگوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، میں بہت گھبرایا ہوا ہوں اور ایک سرخ رنگ کی موٹر کار ہے، جس میں ہمارے کالونی کے عالم سوار ہیں، میرے ایک چچا بھی ان کے ساتھ سوار ہیں، وہ میرے پاس سے گزرے، میں نے بیٹھنے کے لئے عالم سے بہت منّت کی، مگر انہوں نے مجھے ایک دریا کے کنارے چھوڑ دیا جہاں یومِ حشر تھا، اور کار میں سوار نہ ہونے دیا۔ چچا نے بھی اس کی بہت منّت کی کہ اس کو بیٹھنے کے لئے جگہ دے دیں، مگر انہوں نے کہا کہ یہ بہت گناہگار ہے اس لئے وہیں چھوڑ دو۔ میں نے کار کے پیچھے دیکھا اور خوب رویا۔ اس سے پہلے بھی میں نے بہت سے خوابوں میں قیامت دیکھی ہے، آپ سے یہ درخواست ہے کہ میں کیا کروں؟ کچھ حل فرمائیے، اس خواب میں قیامت سے کیا مراد ہوسکتی ہے؟

ج… خواب میں قیامت کا منظر دیکھنا مبارک ہے، مگر حق تعالیٰ شانہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ آپ اللہ تعالیٰ کے کسی نیک بندے سے اپنا تعلق جوڑلیں، اِن شاء اللہ آپ کی پریشانی کی کیفیت ختم ہوجائے گی۔

خواب میں والدین کی ناراضگی کا مطلب

س… میرے والدین کا انتقال ہوچکا ہے، اس کے بعد سے آج تک جہاں مجھے نیند آئی، میرے والدین کسی اَن جانی رُوح کو ہمراہ لے کر میرے خواب میں دِکھائی دیتے ہیں، ان رُوحوں کی مسلسل خواب میں آمد نے مجھے ذہنی طور پر پریشان کردیا ہے، کبھی ہمارے ابو کسی پر ناراض ہوتے دِکھائی دیتے ہیں۔ ہم چھ بہنیں تین بھائی ہیں۔ مولانا صاحب! لوگ کہتے ہیں: “کوئی گھر میں فوت ہونے والا ہوتا ہے تو یہ رُوحیں مرنے والوں کو لینے آتی ہیں” لیکن میں تو بارہ ماہ اپنے والدین کی رُوحوں کو کسی غیررُوح کے ہمراہ خواب میں دیکھتی ہوں، میں باقاعدہ پانچ وقت نماز پڑھتی ہوں، تلاوت بھی کرتی ہوں، ثواب بھی ان کی رُوح اور کل رُوحوں کو پیش کرتی ہوں۔ خدا کے لئے اس کا جواب ضروری عنایت کیجئے، میں سوچ سوچ کر پریشان ہوچکی ہوں۔

ج… یہ خیال بالکل غلط ہے کہ اگر کوئی مرنے والا ہوتا ہے تو فوت شدہ لوگ مرنے والے کو لینے آتے ہیں، آپ کو خواب میں جو والدین کی زیارت کثرت سے ہوتی ہے، یہ آپ کی نہایت محبت کی علامت ہے، لوگ تو اپنے والدین کی خواب میں زیارت کے لئے ترستے ہیں اور آپ اپنی ناواقفی کی وجہ سے اس سے پریشان ہیں۔ آپ کے ابو کا ناراض دِکھائی دینا بھی آپ لوگوں کی اصلاح و تربیت کے لئے ہے۔ بہرحال آپ لوگوں کو اس سے پریشان ہرگز نہیں ہونا چاہئے، البتہ خلافِ شریعت کاموں کو ترک کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے، اور اپنے والدین کے لئے دُعائے اِستغفار کرتے رہنا چاہئے۔

خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ضروری نہیں

س… میں حضور علیہ السلام کا خواب میں دیدار کرنا چاہتا ہوں، طریقہ یا وظیفہ کیا ہوگا؟

ج… خواب میں دیدار بہت ہی محمود ہے، لیکن اگر کسی کو عمر بھر نہ ہو، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اَحکام پر پورا پورا عمل کرتا ہو، اِن شاء اللہ معنوی تعلق اس کو حاصل ہے، اور یہی مقصودِ اعظم ہے، اور اس کا طریقہ اتباعِ سنت اور کثرت سے دُرود شریف پڑھنا ہے۔

  • Tweet

What you can read next

رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے تعلقات
کھیل کود
مرد اور عورت سے متعلق مسائل
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP