February 24, 2026 11:16 am

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 1:42 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 2:18 pm

تقدیر

کیا تقدیر کا تعلق صرف چار چیزوں سے ہے؟

سوال

۔ میں عرصہ دراز سے امریکا میں مقیم ہوں، بعض اوقات عیسائی دوستوں یا غیرمسلموں سے مذہبی نوعیت کی باتیں بھی ہوتی ہیں۔ دِینِ اسلام میں جن چیزوں کا ماننا ضروری ہے، ان میں ’’تقدیر‘‘ پر ایمان لانا بھی ازحد ضروری ہے۔ لیکن یہ بھی عجیب بات ہے کہ ہمیں یہ ہی نہیں معلوم ہے کہ تقدیر کیا ہے؟ میں دِل سے مانتی ہوں کہ تقدیر کا مکمل طور پر نہ معلوم ہونا بھی ہمارے لئے بہتر ہے۔ لیکن چند موٹی موٹی باتیں تو معلوم ہوں، ہمیں تو یہ کچھ معلوم ہے کہ تقدیر معلق ہوتی ہے اور تقدیر مبرم ہوتی ہے۔ اب اگر کوئی شخص میرے ہاتھ پر مسلمان ہونا چاہے اور میں اسے کہوں کہ تقدیر پر اِیمان لانا ضروری ہے تو وہ لازماً پوچھے گا کہ: آخر تقدیر کیا ہے؟ اور اس میں کون کون سی چیزیں شامل ہیں؟ میرا خیال ہے کہ کم از کم موٹی موٹی باتیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔ جیسے میں نے کچھ تحقیق کی تو مجھے معلوم ہوا کہ کم از کم یہ چیزیں ہماری تقدیر میں روزِ اوّل سے لکھی ہیں۔ ان میں پیدائش، یعنی جس ماں کے بطن سے پیدا ہونا ہے، جب ہونا ہے، یہ لکھا ہے۔ ’’موت‘‘ جس شخص کی جب، جہاں اور جس طرح موت واقع ہونی ہے، اس کا ایک وقت معین ہے۔ ’’رزق‘‘ جس کے بارے میں قرآنِ کریم میں ہے کہ یہ اللہ ہی ہے جو بڑھاتا ہے اور گھٹاتا ہے، یا کسی کو زیادہ دیتا ہے اور کسی کو نپا تلا دیتا ہے، چنانچہ آدمی ذاتی سعی کرے یا اور کچھ، رزق ایک مقدار میں مقرّر ہے۔ چونکہ دورانِ سفر بھی انسان رزق پاتا ہے، سو یوں دِکھائی دیتا ہے کہ سفر میں ہمارے مقدّر کا حصہ ہے، لیکن بعض چیزیں مبہم ہیں۔ شادی، انسان کے دُکھ سُکھ، شہرت، بیماریاں، غرض اور بہت سی چیزوں کے بارے میں، میں تحقیق نہ تو کرسکی۔ اور نہ کرنا چاہتی ہوں، مگر علمائے کرام سے گزارش ہے کہ چار چھ موٹی موٹی باتیں تو بتائیں کہ یہ چیزیں تقدیر کا حصہ ہیں۔ کیا آپ میری مدد کریں گے؟ بڑی ممنون رہوں گی۔شادی کے متعلق پہلے سے لکھا ہوا ہے کہ فلاں لڑکے لڑکی کی آپس میں ہوگی، یا کچھ یوں ہے کہ کوشش کرکے کسی سے بھی کی جاسکتی ہے؟ میں نے اس طرح کی ایک حدیث پڑھی ہے کہ ایک صحابی نے کسی بیوہ سے شادی کی تو ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’تم نے کسی کنواری سے شادی کیوں نہ کی کہ وہ تم سے کھیلتی اور تم اس سے کھیلتے‘‘ اس حدیث سے اندازہ ہوا کہ گویا یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ آدمی کوشش کرے تو کسی سے بھی کرسکتا ہے، مگر شاید بعض دُوسری احادیث بھی ہوں۔

جواب

۔ تقدیر کا تعلق صرف انہی چار چیزوں سے نہیں جو آپ نے ذکر کی ہیں۔ بلکہ کائنات کی ہر چھوٹی بڑی اور اچھی بُری چیز تقدیرِ اِلٰہی کے تابع ہے،(۱) چونکہ انسان کو یہ علم نہیں کہ فلاں چیز کے بارے میں علمِ اِلٰہی میں کیا مقدّر ہے؟ اس لئے اس کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ارادہ و اِختیار اور اپنے علم و فہم کے مطابق بہتر سے بہتر چیز کے حصول کی محنت و سعی کرے۔ مثلاً: رزق کو لیجئے! رزق مقدّر ہے اور مقدّر سے زیادہ ایک دانہ بھی کسی کو نہیں مل سکتا۔ مگر چونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس کے حق میں کتنا رزق مقرّر ہے؟ اس لئے وہ رزق حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سعی و محنت کرتا ہے، لیکن ملتا اتنا ہی ہے جتنا مقدّر میں لکھاہے۔ ٹھیک یہی صورت شادی کے مسئلے پر بھی پائی جاتی ہے۔ والدین اپنی اولاد کے لئے بہتر سے بہتر رشتے کے خواہش مند ہوتے ہیں، اور اپنے علم و اِختیار کی حد تک اچھے سے اچھا رشتہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہوتا وہی ہے جو مقدّر میں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو جو فرمایا تھا کہ: ’’تم نے کنواری سے شادی کیوں نہ کی؟‘‘ اس کا یہی مطلب ہے کہ تمہیں کنواری کا رشتہ ڈھونڈنا چاہئے تھا۔(۲)

(۱) ولَا یکون فی الدنیا ولَا فی الآخرۃ شیء أی موجود حادث فی الأحوال جمیعھا اِلّا بمشیتہ أی مقرونًا بارادتہ وعلمہ وقضائہ أی حکمہ وأمرہ وقدرہ أی بتقدیرہ۔ (شرح فقہ اکبر ص:۴۹)۔ أیضًا الْإیمان بالقدر فرض لَازم، وھو ان یعتقد ان اللہ تعالٰی خالق أعمال العباد خیرھا وشرھا، وکتبھا فی اللوح المحفوظ قبل ان خلقھم والکل بقضائہ وقدرہ وارادتہ ومشیتہ ۔۔۔الخ۔ (مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج:۱ ص:۱۲۲، باب الْإیمان بالقدر، طبع بمبئی)۔
(۲) عن جابر ۔۔۔ قال: أبکر أم ثیب؟ قلت: بل ثیب! قال: فھلا بکر ۔۔۔الخ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۶، کتاب النکاح، طبع قدیمی)۔

[show_categories count="3"]

متعلق پوسٹس

  • All Post
  • اجتہاد و تقلید
  • انبیائے کرام علیہم السلام
  • ایمانیات
  • تقدیر
  • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
  • سنت و بدعت
  • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
  • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
  • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
  • محاسن اسلام
  • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
  • معراج

تلاش

زمرے

تلاش

تلاش

اسلامی اقدار کی ترویج اور مستند علمی ذخیرے تک آپ کی رسائی۔ علم حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔