مسلمانوں کے بنیادی عقائد
موجبِ تخلیقِ کائنات
سوال
۔ موجبِ تخلیقِ کائنات کیا ہے؟
جواب
۔ عنایتِ خداوندی ہی موجبِ تخلیق ہوسکتی ہے، یہ تو ظاہر ہے کہ انسان تمام مخلوقات میں اَشرف ہے، باقی کائنات گویا اُس کی خادم ہے، اور اِنسانوں میں انبیائے کرام علیہم السلام خصوصاً ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اَعلیٰ و اَشرف ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ ان اکابر کے کمالِ عبدیت کے اظہار کے لئے کائنات کی تخلیق ہوئی تو بجا ہے، مگر اصل علت وہی عنایتِ خداوندی ہے۔(۱)
(۱) إِنِّيٓ أَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُونَ ٣٠ ۔ أی: أعلم بالمصلحۃ الراجعۃ فی خلق ھٰذا الصنف علی المفاسد التی ذکرتموھا، مالَا تعلمون أنتم فانی سأجعل فیھم الأنبیاء، وأرسل فیھم الرسل ویوجد فیھم الصدیقون والشھداء والصالحون والعباد والزُّھاد والأولیاء والأبرار والمقربون والعلماء العاملون والخاشعون والمحبون لہ تبارک وتعالٰی المتبعون رسلہ صلوات اللہ وسلامہ علیھم (تفسیر ابن کثیر ج:۱ ص:۲۰۰، روح المعانی ج:۱ ص:۲۲۳)۔