February 24, 2026 1:35 am

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 1:42 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 2:18 pm

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

مسلمان کی تعریف قرآن وسنت کی رُو سے

سوال

۔ قرآن اور حدیث کے حوالہ سے مختصراً بتائیں کہ مسلمان کی تعریف کیا ہے؟ یہ بات پھر عرض کروں گا کہ صرف قرآن شریف اور حدیث شریف کے حوالے سے بتائیں، دوسرا کوئی حوالہ نہ دیں، ورنہ لوگوں کو پھر موقع ملے گا کہ یہ ہمارے فرقے کے بزرگ کا حوالہ نہیں۔

جواب

۔ ایمان نام ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے پورے دین کو بغیر کسی تحریف و تبدیلی کے قبول کرنے کا اور اس کے مقابلہ میں کفر نام ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی کسی قطعی و یقینی بات کو نہ ماننے کا۔ قرآن کریم کی بے شمار آیات میں’’مَا اُنْزِلَ اِلَی الرَّسُوْلِ‘‘ کے ماننے کو ’’ایمان‘‘ اور ’’مَا اُنْزِلَ اِلَی الرَّسُوْلِ‘‘ میں سے کسی ایک کے نہ ماننے کو ’’کفر‘‘ فرمایا گیا ہے۔ اسی طرح احادیث شریفہ میں بھی یہ مضمون کثرت سے آیا ہے، مثلاً: صحیح مسلم (ج:۱ ص:۳۷) کی حدیث میں ہے: ’’اور وہ ایمان لائیں مجھ پر اور جو کچھ میں لایا ہوں اس پر(۱)۔‘‘ اس سے مسلمان اور کافر کی تعریف معلوم ہوجاتی ہے۔ یعنی جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی تمام قطعی و یقینی باتوں کو من و عن مانتا ہو وہ مسلمان ہے، اور جو شخص قطعیاتِ دین میں سے کسی ایک کا منکر ہو یا اس کے معنی و مفہوم کو بگاڑتا ہو، وہ مسلمان نہیں، بلکہ کافر ہے۔(۲)مثال کے طور پر قرآن مجید نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبییّن فرمایا ہے،(۳)اور بہت سی احادیث شریفہ میں اس کی یہ تفسیر فرمائی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔(۴) اور ملتِ اسلامیہ کے تمام فرقے (اپنے اختلافات کے باوجود) یہی عقیدہ رکھتے آئے ہیں، لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے اس عقیدے سے انکار کرکے نبوت کا دعویٰ کیا،(۵) اس وجہ سے قادیانی غیرمسلم اور کافر قرار پائے۔اسی طرح قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آخری زمانے میں نازل ہونے کی خبر دی گئی ہے،(۶)مرزا قادیانی اور اس کے متبعین اس عقیدے سے منحرف ہیں، اور وہ مرزا کے ’’عیسیٰ‘‘ ہونے کے مدعی ہیں،(۷) اس وجہ سے بھی وہ مسلمان نہیں۔ اس طرح قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کو قیامت تک مدارِ نجات ٹھہرایا گیا ہے، لیکن مرزا قادیانی کا دعویٰ ہے کہ: ’’میری وحی نے شریعت کی تجدید کی ہے، اس لئے اب میری وحی اور میری تعلیم مدارِ نجات ہے۔‘‘ (اربعین نمبر:۴ ص:۷، حاشیہ) غرض کہ مرزا قادیانی نے بے شمار قطعیاتِ اسلام کا انکار کیا ہے، اس لئے تمام اسلامی فرقے ان کے کفر پر متفق ہیں۔(۸)تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: ختم نبوت کامل، تالیف مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ۔تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو: ’’التصریح بما تواتر فی نزول المسیح‘‘ لِامام العصر العلامۃ محمد أنور شاہ الکشمیری۔

(۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ’’أُمرتُ أن أُقاتل الناس حتّٰی یشھدوا أن لَا اِلٰہ اِلّا اللہ ویؤمنوا بی وبما جئت بہٖ، فاذا فعلوا ذٰلک عصموا مِنِّی دِمائھم وأموالھم اِلّا بحقھا وحسابھم علی اللہ۔‘‘ (مسلم ج:۱ ص:۳۷ طبع قدیمی کراچی)۔
(۲) لَا نزاع فی تکفیر من أنکر ضروریات الدِّین۔ (اکفار الملحدین ص:۱۲۱ طبع پشاور)۔
(۳) مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٖ مِّن رِّجَالِكُمۡ وَلَٰكِن رَّسُولَ ٱللَّهِ وَخَاتَمَ ٱلنَّبِيِّـۧنَۗ الأحزاب٤٠۔
(۴) عن ثوبان رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: وأنا خاتم النبیّین لَا نبیّ بعدی۔‘‘ (ترمذی شریف ج:۲ ص:۴۵، کتاب الفتن)۔
(۵) ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نبی اور رسول ہیں ۔۔۔ ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ جس دین میں نبوت کا سلسلہ نہ ہو وہ مردہ ہے۔ (ملفوظات ج:۱۰ ص:۱۲۷)۔
(۶) وَإِن مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ إِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهِۦ قَبۡلَ مَوۡتِهِۦۖ النساء ١٥٩ ۔ ایضًا ’’عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکمًا عدلًا ۔۔۔ الخ۔‘‘ (باب نزول عیسیٰ علیہ السلام، مشکوٰۃ ص:۴۷۹)۔
(۷) مرزا ’’آئینہ کمالاتِ اسلام‘‘ میں قسم کھاکر کہتا ہے کہ: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے مسیح موعود اور مسیح ابن مریم بنادیا تھا۔‘‘ (آئینہ کمالات ص:۵۵۱، رُوحانی خزائن ج:۵ ص:۵۵۱)۔
(۸) تفصیل کے لئے فتاویٰ ختمِ نبوّت طبع ملتان ملاحظہ ۔

[show_categories count="3"]

متعلق پوسٹس

  • All Post
  • اجتہاد و تقلید
  • انبیائے کرام علیہم السلام
  • ایمانیات
  • تقدیر
  • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
  • سنت و بدعت
  • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
  • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
  • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
  • محاسن اسلام
  • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
  • معراج

تلاش

زمرے

تلاش

تلاش

اسلامی اقدار کی ترویج اور مستند علمی ذخیرے تک آپ کی رسائی۔ علم حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔