تقدیر
شوہر اور بیوی کی خوش بختی یا بدبختی آگے پیچھے مرنے میں نہیں ہے
سوال
۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ایسی عورتیں جو اپنے خاوند کے انتقال کے بعد زندہ رہتی ہیں وہ بدبخت ہیں، اور جو عورتیں خاوند سے پہلے انتقال کرجاتی ہیں، وہ بہت خوش نصیب ہیں۔
جواب
۔ خوش بختی اور بدبختی تو آدمی کے اچھے اور بُرے اعمال پر منحصر ہوتی ہے،(۱) پہلے یا بعد میں مرنے پر نہیں۔
(۱) عن أبی بکرۃ أن رجلًا قال: یا رسول اللہ! أی الناس خیر؟ قال: من طال عمرہ وحسن عملہ۔ قال: فأی الناس شر؟ قال: من طال عمرہ وقصر عملہ۔ (مشکوٰۃ ص: ۴۵۰) وقال الطیبی رحمہ اللہ: وقد سبق ان الأوقات والساعات کرأس المال للتاجر فینبغی ان یتجر فیما یربح فیہ وکلما کان رأس مالہ کثیرًا کان الربح أکثر فمن مضی لطیبہ فاز وأفلح، ومن أضاع رأس مالہ لم یربح وخسر خُسرانًا مبینًا۔ (مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج:۵ ص:۷۸)۔