مسلمانوں کے بنیادی عقائد
اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور پیدا کیا یا قلم؟
سوال
۔ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا، پھر اس کو فرمایا: لکھ! سو جو کچھ آئندہ آخر تک ہونے والا تھا، وہ سب اس نے اللہ کے حکم سے لکھ دیا(ترمذی ج:۲ ص:۱۶۷)۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ: سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور پیدا کیا۔ آپ بتائیے کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے قلم کو پیدا کیا، یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو؟
جواب
۔ کتابیں دیکھنے کی تو فرصت نہیں، بظاہر ترمذی کی روایت راجح ہے، یعنی سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا، اور پھر اس کو تمام کائنات کے فیصلوں کے لکھنے کا حکم فرمایا، ان میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اوّل الخلق ہونا بھی ہے۔(۱)
(۱) ۔۔۔ والحدیث علی الروایۃ الرّاجحۃ صریح فی ان القلم أوّل مخلوق ثم أمر بأن یکتب کل شیء یکون ۔۔۔ (شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۲۹۵ طبع مکتبہ سلفیہ لَاھور)۔