SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Monday, 02 October 2017 / Published in جلد دہم

یہ بدعت نہیں

یہ بدعت نہیں

س… سالہاسال سے تبلیغی جماعت والے شب جمعہ مناتے چلے آرہے ہیں، اور کبھی بھی ناغہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، خدانخواستہ یہ عمل اس حدیث کے زمرے میں نہیں آتا ہے کہ: ”لا تختصوا لیلة الجمعة…الخ۔“  اور نیز اس پر دوام کیا بدعت تو نہ ہوگا؟

ج… تعلیم و تبلیغ کے لئے کسی دن یا رات کو مخصوص کرلینا بدعت نہیں، نہ اس کا التزام بدعت ہے، دینی مدارس میں اسباق کے اوقات مقرر ہیں، جن کی پابندی التزام کے ساتھ کی جاتی ہے، اس پر کبھی کسی کو بدعت کا شبہ نہیں ہوا․․․ !

س… میں نے ایک کتاب (تحذیر المسلمین عن الابتداع والبدع فی الدین) کا اردو ترجمہ ”بدعات اور ان کا شرعی پوسٹ مارٹم“  مصنف علامہ شیخ احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر، کا مطالعہ کیا، کتاب کافی مفید تھی، بدعات کی جڑیں اکھاڑ پھینک دیں۔ البتہ کفن اور جنازے کے ساتھ چلنے کے متعلق بدعات کے عنوان سے اپنی کتاب صفحہ ۵۰۶ پر لکھتے ہیں کہ قبر میں تین لپ مٹی ڈالتے وقت ہر لپ کے ساتھ “منھا خلقناکم” اسی طرح دُوسرے لپ پر ”وفیھا نعیدکم“  اور اسی طرح تیسرے لپ کے ساتھ ”ومنھا نخرجکم تارة اخری“  کہنا بدعت ہے، آپ سے التما س ہے کہ اس بارے میں وضاحت کیجئے۔

          اسی صفحہ پر لکھتے ہیں کہ میّت کے سرہانے سورہٴ فاتحہ اور پاوٴں کی طرف سورہٴ بقرہ پڑھنا بدعت ہے، اس کی بھی وضاحت فرمائیں۔ اسی طرح صفحہ ۵۲۱ پر رقمطراز ہیں کہ بعض لوگ صدقہ کی غرض سے پوری قربانی کا گوشت یا معین مقدار کو پکا ڈالتے ہیں اور فقراء کو بلاکر یہ پکا ہوا گوشت تقسیم کردیتے ہیں اس کو بدعت کہا ہے، اور یہ طریقہ عمل جائز نہیں ہے کہا ہے، مہربانی فرماکر اس کی بھی وضاحت سے نوازیں۔

ج… ان تین چیزوں کا بدعت ہونا میری عقل میں نہیں آیا۔

          ا:…حافظ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں اس آیت شریفہ کے ذیل میں یہ حدیث نقل کی ہے:

          ”وفی الحدیث الذی فی السنن: ان رسول الله صلی الله علیہ وسلم حضر جنازة، فلما دفن المیّت اخذ قبضة من التراب، فالقاہا فی القبر وقال: منھا خلقناکم، ثم اخذ اخریٰ وقال: وفیھا نعیدکم، ثم اخریٰ وقال: ومنھا نخرجکم تارةً اخریٰ۔“  (تفسیر ابن کثیر ج:۳ ص:۱۵۶)

          ترجمہ:…”اور جو حدیث سنن میں ہے، اس میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ میں حاضر ہوئے، پس جب میّت کو دفن کیا گیا تو آپ نے مٹی کی ایک مٹھی لی اور اس کو قبر پر ڈالا اور فرمایا: منھا خلقناکم (اسی مٹی سے ہم نے تمہیں پیدا کیا) پھر دُوسری مٹھی لی (اور قبر میں ڈالتے ہوئے) فرمایا: وفیھا نعیدکم (اور اسی میں ہم تمہیں لوٹائیں گے) پھر تیسری مٹھی لی (اس کو قبر میں ڈالتے ہوئے) فرمایا: ومنھا نخرجکم تارةً اخریٰ (اور اسی سے ہم تمہیں دوبارہ نکالیں گے)۔“ 

          اور ہمارے فقہاء نے بھی اس کے استحباب کی تصریح کی ہے، چنانچہ ”الدرر المنتقیٰ شرح ملتقی الابحر“  میں اس کی تصریح موجود ہے۔ (ج:۱ ص:۱۸۷)

          ۲:…اور قبر کے سرہانے فاتحہٴ بقرہ اور پائینتی میں خاتمہٴ بقرہ پڑھنے کی تصریح حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں موجود ہے جس کے بارے میں بیہقی  نے کہا ہے: ”والصحیح انہ موقوف علیہ۔“      (مشکوٰة ص:۱۴۹)

          اور آثار السنن (۲/۱۲۵) میں حضرت لجلاج صحابی کی روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو وصیت فرمائی:

          ”ثم سُنَّ علیّ التراب سنًا، ثم اقرأ عند رأسی بفاتحة البقرة وخاتمتہا، فانی سمعت رسول الله صلی الله علیہ وسلم یقول ذالک۔ رواہ الطبرانی فی المعجم الکبیر، واسنادہ صحیح۔ وقال الحافظ الھیثمی فی مجمع الزوائد: رجالہ موثقون۔“

                     (اعلاء السنن ج:۸ ص:۳۴۲ حدیث:۲۳۱۷)

          ترجمہ:…”پھر مجھ پر خوب مٹی ڈالی جائے، پھر میرے سرہانے (کھڑے ہوکر) سورہٴ بقرہ کی ابتدائی و آخری آیات پڑھی جائیں، اس لئے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔“ 

          ۳:…قربانی کے گوشت کی تقسیم کا تو حکم ہے، اگر پکاکر فقراء کو کھلایا جائے تو یہ بدعت کیوں ہوگئی، یہ بات میری عقل میں نہیں آئی، والله اعلم!

  • Tweet

What you can read next

متفرق مسائل ۶
یہ حبِ صحابہ نہیں جہالت ہے
صحابہ کے بارے میں تاریخی رطب و یابس کو نقل کرنا سوءِ ادب ہے
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP