February 24, 2026 6:40 am

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 1:42 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 2:18 pm

تقدیر

خیر اور شر سب خدا کی مخلوق ہے، لیکن شیطان شر کا سبب و ذریعہ ہے

سوال

۔ اخبار جنگ کے ایک مضمون بعنوان ’’ایمان کی بنیادیں‘‘ میں صحیح مسلم کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی گئی ہے کہ حضرت عمرؓ سے (ایک طویل حدیث میں) روایت ہے کہ: آنے والے شخص نے جو درحقیقت جبرائیل علیہ السلام تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انسانی شکل میں آئے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ بتائیے کہ ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان یہ ہے کہ تم اللہ کو، اس کے فرشتوں کو، اس کی بھیجی ہوئی کتابوں کو، اس کے رسولوں کو اور آخرت کو حق جانو، حق مانو، اور اس بات کو بھی مانو کہ دُنیا میں جو کچھ ہوتا ہے، خدا کی طرف سے ہوتا ہے، چاہے وہ خیر ہو، چاہے شر ہو۔ (صحیح مسلم)۔ہم اب تک یہ سنتے آئے تھے کہ خیر خدا کی طرف سے اور شر شیطان کی طرف سے ہے۔ اب مذکورہ بالا حدیث پڑھ کر اِیمان ڈانواڈول ہو رہا ہے اور نہ جانے مجھ جیسے کتنے کمزور اِیمان والے بھی شش و پنج میں پڑگئے ہوں گے، کیونکہ جب شر بھی خدا کی طرف سے ہے تو پھر اِنسان مجرم کیوں؟

جواب

۔ ہر چیز کی تخلیق خدا تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے، خواہ خیر ہو یا شر، شیطان شر کا خالق نہیں، بلکہ ذریعہ اور سبب ہے، اس لئے اگر شر کی نسبت شیطان کی طرف سبب کی حیثیت سے کی جائے تو غلط نہیں، لیکن جس طرح اللہ تعالیٰ خیر کا خالق ہے، اسی طرح شیطان کو شر کا خالق سمجھا جائے تو یہ مجوسیوں کا عقیدہ ہے،(۱) مسلمانوں کے نزدیک ہر چیز کا ایک ہی خالق ہے۔(۲)

(۱) القدریۃ مجوس ھٰذہ الاُمّۃ حیث ذھبوا الٰی ان للعالم فاعلین، أحدھما سبحانہ وتعالٰی، وھو فاعل الخیر، والثانی شیطان وھو فاعل الشر۔ (شرح فقہ اکبر ص: ۶۱)۔ وعنہ أی ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: القدریۃ مجوس ھٰذہ الاُمّۃ، أی اُمّۃ الْإجابۃ، لأن قولھم أفعال العباد مخلوقۃ بقدرھم یشبہ قول المجوس القائلین بأن للعالم اِلٰھین: خالق الخیر وھو یزدان وخالق الشر وھو اھرمن أی الشیطان ۔۔۔الخ۔ (مرقاۃ المفاتیح ج:۱ ص:۱۴۹، کتاب القدر، طبع بمبئی ودہلی)۔
(۲) ٱللَّهُ خَٰلِقُ كُلِّ شَيۡءٖۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ وَكِيلٞ ٦٢ الزمر ٦٢۔ واللہ تعالٰی خالق لأفعال العباد من الکفر والْإیمان والطاعۃ والعصیان لَا کما زعمت المعتزلۃ: ان العبد خالق لأفعالہ ۔۔۔الخ۔ (شرح عقائد ص:۷۵ طبع خیر کثیر)۔

[show_categories count="3"]

متعلق پوسٹس

  • All Post
  • اجتہاد و تقلید
  • انبیائے کرام علیہم السلام
  • ایمانیات
  • تقدیر
  • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
  • سنت و بدعت
  • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
  • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
  • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
  • محاسن اسلام
  • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
  • معراج

تلاش

زمرے

تلاش

تلاش

اسلامی اقدار کی ترویج اور مستند علمی ذخیرے تک آپ کی رسائی۔ علم حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔