مسلمانوں کے بنیادی عقائد
مسلمانوں کو ’’اہلِ کتاب‘‘ کہنا کیسا ہے؟
سوال
۔ حالانکہ مسلمان کتابِ سماوی کے حامل ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں، تو کیا اس وجہ سے ان کو اہلِ کتاب کہنا شرعاً یا لُغۃً کسی بھی نوع سے دُرست ہے یا نہیں؟
جواب
۔ ’’اہلِ کتاب‘‘ اصطلاحی لفظ ہے، جو قرآنِ کریم سے پہلے کی منسوخ شدہ کتابوں کے ماننے والوں پر بولا جاتا تھا، مسلمانوں پر نہیں۔(۱)
(۱) قال تعالٰی: قُلۡ يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ تَعَالَوۡاْ إِلَىٰ كَلِمَةٖ سَوَآءِۭ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمۡ آل عمران ٦٤ ھٰذا الخطاب یعمّ أھل الکتاب من الیھود والنصاریٰ۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۵۰ طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔