مسلمانوں کے بنیادی عقائد
دین اور مذہب میں کیا فرق ہے؟
سوال
۔ مذہب اور دین میں کیا فرق ہے؟ نیز یہ کہ اسلام مذہب ہے یا دین؟
جواب
۔ دین اور مذہب کا ایک ہی مفہوم ہے، آج کل بعض لوگ یہ خیال پیش کر رہے ہیں کہ دین اور مذہب الگ الگ چیزیں ہیں، مگر ان کا خیال غلط ہے۔(۱)
(۱) الدین بالکسر وضع التی یدعوا اصحاب النقول إلٰی قبول ما ھو عند الرسول علیہ السلام والدین والملۃ متحدان بالذات، مختلفان بالْإعتبار فإن الشریعۃ من حیث انھا تطاع تسمّٰی دِینًا، ومن حیث انھا تجمع تسمّٰی ملۃً ومن حٰث انھا یرجع إلیھا تسمّٰی مذھبًا۔ (قواعد الفقہ ص:۲۹۵، ۲۹۶، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔