مسلمانوں کے بنیادی عقائد
ہر مسلمان غیرمسلم کو مسلمان کرسکتا ہے؟
سوال
۔ کیا کوئی عام مسلمان (جو روزے نماز کا پابند ہو) کسی غیرمسلم کو مسلمان بناسکتا ہے؟ اور اگر بناسکتا ہے تو اس کا طریقۂ کار کیا ہے؟
جواب
۔ غیرمسلم کو کلمہ شہادت پڑھادیا جائے، اور جس کفر میں وہ گرفتار تھا اس سے توبہ کرادی جائے،(۱) بس وہ مسلمان ہوجائے گا! اس کے بعد اسے اسلام کی ضروری باتوں کی تعلیم دے دی جائے۔ اور یہ کام ہر مسلمان کرسکتا ہے۔
(۱) الدین بالکسر وضع التی یدعوا اصحاب النقول إلٰی قبول ما ھو عند الرسول علیہ السلام والدین والملۃ متحدان بالذات، مختلفان بالْإعتبار فإن الشریعۃ من حیث انھا تطاع تسمّٰی دِینًا، ومن حیث انھا تجمع تسمّٰی ملۃً ومن حٰث انھا یرجع إلیھا تسمّٰی مذھبًا۔ (قواعد الفقہ ص:۲۹۵، ۲۹۶، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔