مسلمانوں کے بنیادی عقائد
شریعت کسے کہتے ہیں؟
سوال
۔ شریعتِ مطہرہ سے کیا مطلب ہے؟ کیا یہ کوئی کتاب ہے؟ اگر ہے تو کس کی تصنیف ہے؟
جواب
۔ اللہ تعالیٰ نے جو اَحکام بندوں کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے نازل فرمائے، ان کو ’’شریعت‘‘ کہا جاتا ہے۔(۱)
(۱) الشرع والشریعۃ: ما أظھرہ اللہ لعبادہ من الدِّین، وحاصلہ: الطریقۃ المعھودۃ الثابتۃ من النبی صلی اللہ علیہ وسلم، فھو الشارع علیہ الصلٰوۃ والسلام من اللہ تعالٰی، واللہ تعالٰی: ھو الذی شرع لنا من الدِّین ۔ (التعریفات الفقہیۃ من رسائل قواعد الفقہ لمفتی محمد عمیم الْإحسان، ص:۳۳۶ طبع صدف پبلشرز کراچی)۔