February 23, 2026 11:58 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 1:42 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 2:18 pm

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

وجودِ باری تعالیٰ کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے؟

سوال

۔ زید کہتا ہے کہ حکماء اور فلسفیوں کے نزدیک اللہ تعالیٰ نہ عالم کے اندر ہے، نہ عالم کے باہر، اور صوفیاء کے نزدیک خود عالم کے اندر اور باہر ہر جگہ ہے۔ زید کہتا ہے کہ صوفیوں اور فلسفیوں دونوں کا کہنا غلط ہے، فلسفیوں کا اس لئے غلط ہے کہ جو چیز عالم کے اندر ہو نہ باہر، وہ عدم ہوتی ہے، عالم سے مبرّا نہیں ہوتی، کیونکہ مبرّا ہونے کے لئے وجود چاہئے، نیز عالم چونکہ حادث ہے، اس لئے عالم یا اس کے باہر کسی حادث کا اثبات یا نفی تو ممکن ہوسکتی ہے، مگر خود حادث نہیں، لہٰذا عالم یا اس سے باہر نہ خدا کا اثبات ہوسکتا ہے، نہ نفی، لہٰذا یہ دونوں باتیں غلط ہیں کہ خدا نہ عالم میں موجود ہے، نہ باہر۔ اور یہ بھی غلط ہے کہ خدا عالم اور اس سے باہر ہر جگہ موجود ہے، بلکہ صرف یہ کہنا چاہئے کہ خدا حدوث اور عالم سے مبرّا ہے اور خدا کو ہر جگہ کہنا یا ہر جگہ سے نفی کرنا صحیح نہیں۔ بس خدا کو عالم سے مبرّا کہنا چاہئے۔ آپ سے گزارش یہ ہے کہ زید کے اس قول کے بارے میں یہ بتائیں کہ آیا یہ اہلِ سنت والجماعت کے عقیدے کے مطابق ہے یا نہیں؟ نیز اہلِ سنت کا اس بارے میں کیا عقیدہ ہے؟

جواب

۔ خدا کے بارے میں بغیر نص کے محض عقلی ڈھکوسلے جائز نہیں۔(۱) اہلِ سنت والجماعت کا مذہب یہ ہے کہ عوام ان لغو مباحث میں وقت ضائع نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کو کمیت و کیفیت، جہت و مکان سے پاک سمجھیں۔(۲)

(۱) وَلَا تَقۡفُ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٌۚ (الإسراء ٣٦)’’ان القول بالرأی والعقل المجرد فی الفقہ والشریعۃ بدعۃ وضلالۃ فأولٰی أن یکون ذٰلک فی علم التوحید والصفات بدعۃ وضلالۃ، فقد قال فخر الْإسلام علی البزدوی فی اُصول الفقہ انہ لم یرد فی الشرع دلیل علٰی أن العقل موجب ۔۔۔‘‘ (شرح فقہ أکبر ص:۷،۸)۔
(۲) والمحدث للعالم ھو اللہ تعالٰی ۔۔۔ ولَا محدود ولَا معدود ولَا متبعض ولَا متجزیٔ ولَا مترکب ولَا متناہ، ولَا یوصف بالماھیۃ ولَا بالکیفیۃ ولَا یتمکن فی مکان ولَا یجری علیہ زمان۔ (شرح العقائد النسفی ص:۳۱ تا ۴۰ طبع خیر کثیر کراچی)۔

[show_categories count="3"]

متعلق پوسٹس

  • All Post
  • اجتہاد و تقلید
  • انبیائے کرام علیہم السلام
  • ایمانیات
  • تقدیر
  • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
  • سنت و بدعت
  • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
  • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
  • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
  • محاسن اسلام
  • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
  • معراج

تلاش

زمرے

تلاش

تلاش

اسلامی اقدار کی ترویج اور مستند علمی ذخیرے تک آپ کی رسائی۔ علم حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔