SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Monday, 02 October 2017 / Published in جلد دہم

ائمہ اربعہ حق پر ہیں

ائمہ اربعہ حق پر ہیں

س… ایک صاحب نے کچھ سوالات کئے تھے جن کا جواب آپ نے قرآن و حدیث سے نہیں دیا بلکہ ہر سوال کے جواب میں آپ نے لکھا کہ ہمارے نزدیک یہ ناجائز ہے، یا ہمارے نزدیک یہ جائز ہے، کہیں آپ نے لکھا ہے کہ حنفی کے نزدیک اس کا جواب یوں ہے، اس جواب سے میں نے اندازہ کیا کہ آپ نبی کو نہیں مانتے ہیں، کیونکہ اگر آپ اللہ اور رسول کو مانتے تو یہی کہتے کہ قرآن و حدیث میں اس طرح ہے، یا یہ کہتے کہ نبی نے اس طرح کیا ہے، فلاں حدیث سے ثابت ہے اور فلاں حدیث سے یہ کام منع ہے؟

ج… چونکہ ہمارے یہاں اکثریت حنفی حضرات کی ہے اور یہ ناکارہ خود بھی مجتہد نہیں بلکہ امام ابوحنیفہ کا مقلد ہے، اس لئے لازمی ہے کہ فتویٰ اس کے موافق دیا جائے گا، اور ائمہ مجتہدین سب کے سب قرآن و سنت کے متبع تھے، اس لئے جب ہم کسی امام مجتہد کا حوالہ دیں گے تو گویا یہ قرآن و سنت کا حوالہ ہے، اس کے بارے میں یہ کہنا کہ ہم نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے، ایسی ہی غلط تہمت ہے جیسا کہ منکرینِ حدیث، حدیث کا حوالہ دینے پر کیا کرتے ہیں کہ یہ لوگ قرآن کو نہیں مانتے۔

س… کیا چاروں ائمہ، امام ابوحنیفہ، امام شافعی،امام مالک اور امام احمد بن حنبل نعوذباللہ، اللہ اور اس کے رسول کو ماننے والے نہیں تھے؟ اور اگر تھے تو پھر ہم ان کی طرف نسبت کیوں کرتے ہیں جب کہ وہ بھی سب نبی ہی کو مانتے تھے تو پھر ہم بھی کیوں نہ کہیں کہ نبی کے نزدیک اس مسئلے کا جواب یوں ہے، فلاں حدیث سے ثابت ہے؟

ج… یہ چاروں ائمہ رحمہم اللہ، اللہ و رسول کے ماننے والے تھے ان حضرات نے قرآن و حدیث سے استدلال کرکے مسائل بیان فرمائے ہیں اور بعض موقعوں پر اختلاف فہم کی وجہ سے ان کے درمیان اختلاف بھی ہوا ہے، اس لئے ان میں سے کسی ایک کا حوالہ، در اصل اس کے فہم قرآن و حدیث کا حوالہ ہے۔

س… ان چاروں اماموں میں اختلاف کیوں ہے؟ ایک کہتا ہے ہاتھ ناف پر باندھو نماز میں، دُوسرا کہتا ہے ہاتھ سینے پر باندھو، تیسرا کہتا ہے ہاتھ سینے کے نیچے باندھو، چوتھا کہتا ہے ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھو، دین میں اگر چاروں طریقے سے ہاتھ باندھنا صحیح ہے، نبی نے اس طرح نماز پڑھی ہے تو پھر ہم تین میں کیوں اختلاف پیدا کرتے ہیں کہ ہمارے نزدیک یوں ہے چاروں طریقوں کو حدیث سے ثابت کرکے بتائیے؟

ج… یہ اختلافات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے درمیان بھی ہوئے، چونکہ ان اکابر کے درمیان اختلافات ہوئے اس لئے ہمارے لئے ناگزیر ہوا کہ ایک کے قول کو لیں، اور دُوسرے کے قول کو نہ لیں۔

س… کیا چاروں اماموں میں سے ایک کی تقلید کرنا واجب ہے؟ اگر واجب ہے تو نبی نے کہاں فرمایا ہے کہ تقلید ایک امام کی ضروری ہے؟

ج… قرآن و حدیث پر عمل کرنا واجب ہے، اور اختلاف ہونے کی صورت میں، اور غلبہٴ ہویٰ اور فہم ناقص کی صورت میں قرآن و حدیث پر عمل کرنے کا ذریعہ صرف یہ ہے کہ جن اکابر کا فہمِ قرآن و حدیث مسلّم ہے، ان میں سے کسی ایک کے فتویٰ پر عمل کیا جائے، اس کا نام تقلید ہے۔

س… کیا اماموں نے بھی کہا ہے کہ ہماری تقلید تم پر واجب ہے؟ اور کیا تقلید نہ کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا؟ جب کہ اس کا عمل قرآن و حدیث کے مطابق ہو اور وہ صرف قرآن و حدیث کو ہی مانتا ہو۔

ج… ان ائمہ دین پر اعتماد کے بغیر قرآن و حدیث پر عمل ہو ہی نہیں سکتا اور جب قرآن و حدیث پر عمل نہ ہوا تو انجام ظاہر ہے۔

س… کیا چاروں امام غلط تھے جنہوں نے کسی کی تقلید نہیں کی؟ اور صحابی اور چاروں خلیفہ جنہوں نے کسی کی تقلید نہیں کی، وہ صرف قرآن و حدیث کو مانتے تھے، فقہ کا نام و نشان نہیں تھا، تو کیا نعوذ باللہ یہ سب غلط راستے پر تھے؟ انہوں نے دین کو نہیں سمجھا تھا جو بعد کے عالموں نے سمجھا ہے؟

ج… تقلید کی ضرورت مجتہد کو نہیں غیر مجتہد کو ہے، حضرات خلفائے اربعہ رضی اللہ عنہم، اور حضرات ائمہ اربعہ رحمہم اللہ خود مجتہد تھے، ان کو کسی کی تقلید کی ضرورت نہ تھی، جو شخص ان کی طرح خود مجتہد ہو اس کو بھی ضرورت نہیں، لیکن ایک عام آدمی جو مجتہد نہیں اس کو تقلید کے بغیر چارہ نہیں۔

س… اگر دین تقلید کا نام ہے اور تقلید کرنا ضروری ہے تو کیوں نہ ہم اپنے آپ کو چاروں خلیفہ کی طرف نسبت کریں، ایک کہے میں صدیقی ہوں، دُوسرا کہے میں فاروقی ہوں، تیسرا کہے میں عثمانی ہوں، اور چوتھا کہے میں علی کو ماننے والا ہوں، اگر اس طرح کوئی کہے تو میں سمجھتا ہوں کہ سارے اختلافات ختم ہوجائیں کیونکہ ان چاروں میں کوئی اختلاف ہی نہیں تھا، یہ تو بعد میں ہوا ہے؟

ج… جس طرح چاروں ائمہ مجتہدین کا مذہب مدوّن ہے، اس طرح چاروں خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا مذہب مدون نہیں ہوا، ورنہ ضرور ان ہی حضرات کی تقلید کی جاتی اور یہ سمجھنا کہ ان چاروں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا، بے علمی کی بات ہے، حدیث کی کتابوں میں ان کے اختلافات مذکور ہیں۔

س… کیا عورت اور مرد کی نماز میں فرق ہے؟ مثلاً عورت نماز میں سینے پر ہاتھ باندھے اور مرد ناف پر باندھے، نبی نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس طرح کیا جائے؟ اگر ہے تو کون سی حدیث سے ثابت ہے؟ کیا مرد سینے پر ہاتھ باندھے تو اس کی نماز نہیں ہوگی؟ جب کہ سعودیہ میں حنبلی ہیں اور سینے پر ہاتھ باندھتے ہیں مرد اور عورت سب ہی اور شافعی بھی سینے پر ہی ہاتھ باندھتے ہیں تو کیا یہ غلط ہیں؟

ج… عورت اور مرد کے احکام میں بے شمار فرق ہیں، عورت کا ستر الگ ہے مرد کا الگ، اسی طرح ان کے متعلق بعض دُوسرے مسائل میں بھی فرق ہے اور وہ سب قرآن و حدیث سے ہی اخذ کئے گئے ہیں۔

س… نماز میں رکوع کرنے پر اور رکوع سے اٹھنے پر رفع یدین کرتے ہیں، یہ حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ اور اگر منع ہوا تو کون سی صحیح حدیث میں ہے؟ جیسا کہ لوگ کہتے ہیں کہ لوگ بت رکھ کر لاتے تھے اور بعد میں رفع یدین منع کردیا کہ اب مت کرو، اونچی آمین کہنا کب منع ہوا؟ لوگ کہتے ہیں کہ پیچھے سے لوگ نماز میں بھاگ جاتے تھے، تو آپ نے کہا آمین اونچا کہا کرو اور بعد میں منع کردیا تو یہ صحیح حدیث سے بتائیے کہ کہاں منع ہے؟

          ہم نے مل کر چار پانچ آدمیوں نے یہ سوال کئے ہیں،میں ایک جاہل آدمی ہوں، لیکن یقین صرف قرآن و حدیث پر ہے اس لئے تفصیلاً حدیث سے جواب دیں مکمل۔ میں آپ کو آپ کے رب کا واسطہ دیتا ہوں اور اگر آپ نے اپنی ماں کا دودھ پیا ہے، تو ہمارے ان سوالوں کا جواب ضرور دیں۔

ج… رفعِ یدین اور ترک رفعِ یدین دونوں طرف احادیث بھی موجود ہیں اور صحابہ و تابعین کا عمل بھی، اسی طرح آمین کے مسئلے میں دونوں طرف احادیث بھی ہیں اور صحابہ و تابعین کا تعامل بھی، اختلاف جو کچھ ہے وہ اس میں ہے کہ ان میں سے کون سی صورت افضل ہے؟

          جواب تو میں نے عرض کردیا، البتہ اس جواب کو سمجھنے کے لئے بھی علمی لیاقت کی ضرورت ہے، اگر آپ اللہ تعالیٰ کا واسطہ نہ دیتے اور نہ ماں کے دودھ کا ذکر کرتے تب بھی میں جواب دیتا، کیا میں آپ سے پوچھ سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا واسطہ دینا اور کسی کی ماں کے دودھ کا ذکر کرنا کس حدیث سے ثابت ہے؟ اور یہ کہ کیا حدیث میں رفعِ یدین اور آمین ہی کا مسئلہ آیا ہے یا انسانی اخلاق کے بارے میں بھی کچھ آیا ہے؟

  • Tweet

What you can read next

جنات کے لئے رسول
صحابہ کرام نجومِ ہدایت ہیں
مریخ وغیرہ پر انسانی آبادی
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP