SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in چلد پنجم

ثبوتِ نسب


 

حمل کی مدّت

س… عورت کے شکم میں بچے کی میعاد کتنی ہے، ۶ ماہ، ۷ ماہ، ۸ماہ یا کہ صحیح وقت ۹ماہ ہے؟ میرے گھر میں ساڑھے پانچ ماہ بعد بچہ پیدا ہوگیا، میں چھٹی کاٹ کر واپس یواے ای میں پہنچا تو ساڑھے پانچ ماہ بعد ہی معلوم ہوا کہ بچہ پیدا ہوگیا اور ٹھیک تندرست صحت مند۔ خدارا مجھے قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں کہ آیا یہ بچہ صحیح جائز ہے یا ناجائز؟

ج… جو بچہ عقد کے چھ ماہ بعد پیدا ہو وہ شرعاً جائز سمجھا جاتا ہے، چھ ماہ سے پہلے پیدا ہونے والا بچہ شرعاً جائز نہیں، لہٰذا جس بچے کی پیدائش نکاح کے چھ مہینے سے پہلے ہوئی ہو اس کا نسب اس نکاح کرنے والے سے ثابت نہیں۔ آپ بچے کی پیدائش کا حساب نکاح کی تاریخ سے لگائیں، اپنی چھٹی سے واپسی کی تاریخ سے نہیں۔

س… حمل کی مدّت کم سے کم چھ مہینے اور زیادہ سے زیادہ دو برس ہے، مطلب یہ ہوا کہ بچہ چھ ماہ سے پہلے پیدا نہیں ہوتا، اور زیادہ سے زیادہ دو برس پیٹ میں رہ سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ شادی کے دو مہینے بعد شوہر صاحب کسی دُوسرے ملک چلے گئے، ٹھیک پندرہ مہینے بعد انہیں خط موصول ہوا کہ آپ کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے۔ ساس اور گھر کے دُوسرے افراد نے اعتراض کیا کہ یہ ہمارا پوتا نہیں ہے، جبکہ بچے کا باپ کہتا ہے کہ یہ میرا بیٹا ہے، کیونکہ جب میں باہر جارہا تھا تو بیوی مجھے بتاچکی تھی کہ وہ حمل سے ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ نہ بتاتی تو شاید میں بدظن ہوجاتا۔ سوال پھر یہ اُبھرتا ہے کہ اگر وہ خاتونِ خانہ اپنے شوہر کو نہ بتاتیں تو کیا بچہ حرامی کہلاتا؟ اسی طرح کے اور بھی بہت سے مسئلے ہیں، یعنی شوہر کے انتقال کے پندرہ مہینے بعد بچہ پیدا ہوا جسے حرامی کہتے ہیں۔

ج… مدّتِ حمل زیادہ سے زیادہ دو سال ہے، دو سال کے اندر جو بچہ پیدا ہو وہ اپنے باپ ہی کا سمجھا جائے گا، اس کو ناجائز کہنا غلط ہے۔

ناجائز اولاد صرف ماں کی وارث ہوگی

س… روزمرّہ زندگی میں اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ اگر کوئی لڑکی کسی دُوسرے لڑکے سے منہ کالا کرتی ہے تو اس گناہ کو چھپانے کے لئے دونوں کی شادی کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے، شادی کے چوتھے یا چھٹے ماہ ان کے ہاں جو پہلا بچہ پیدا ہوگا، اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ یاد رہے کہ گناہ کرنے کے بعد ان کی باقاعدہ شادی بھی ہوئی ہے۔

ج… زنا کی اولاد کا نسب غیرقانونی باپ سے ثابت نہیں ہوتا، خواہ عورت نے اس مرد سے شادی کرلی ہو، اس مرد کی اولاد صرف وہ ہے جو نکاح سے پیدا ہوئی، وہی اس کی وارث ہوگی۔ ناجائز اولاد اس کی وارث نہیں صرف اپنی ماں کی وارث ہوگی۔

”لعان“ کی وضاحت

س… ایک صاحب کے استفسار پر آپ نے فرمایا کہ: ”اگر شوہر، بیوی پر تہمت لگائے تو بیوی ”لعان“ کا مطالبہ کرسکتی ہے، اور اگر کوئی شخص کسی دُوسرے پر تہمت لگائے تو ”حدِ قذف“ جاری ہوسکتی ہے“۔ مہربانی فرماکر ”لعان“ اور ”حدِ قذف“ کی وضاحت فرمائیں۔

ج… ”قذف“ کے معنی ہیں کسی پر بدکاری کی تہمت لگانا، اور ”حدِ قذف“ سے مراد وہ سزا ہے جو ایسی تہمت لگانے والے کو دی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص کسی پاک دامن پر بدکاری کی تہمت لگائے اور اپنے دعویٰ پر چار گواہ پیش نہ کرسکے تو اس پر اَسّی کوڑے کی سزا جاری ہوگی، اسی کو ”حدِ قذف“ کہتے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر بدکاری کی تہمت لگائے یا اس سے پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں یہ کہے کہ یہ میرا نہیں ہے، اور اس کے پاس چار گواہ نہ ہوں تو عورت اس کے خلاف عدالت میں استغاثہ کرسکتی ہے، عدالت میں شوہر چار مرتبہ قسم کھائے کہ میں نے اپنی بیوی پر جو الزام لگایا ہے میں اس میں سچا ہوں، اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ مجھ پر اللہ کی لعنت ہو اگر میں اس الزام میں جھوٹا ہوں۔ اس کے بعد عورت چار مرتبہ حلف اُٹھائے کہ اس نے مجھ پر جو الزام لگایا ہے یہ اس میں جھوٹا ہے، اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کا غضب ٹوٹے اگر یہ اپنے الزام میں سچا ہو۔ اس طرح میاں بیوی کا عدالت میں قسمیں کھانا ”لعان“ کہلاتا ہے۔ یہ ”لعان“ مرد کے حق میں ”حدِ قذف“ یعنی تہمت تراشی کی سزا کے قائم مقام ہوگا، اور عورت کے حق میں ”حدِ زنا“ کے قائم مقام ہوگا۔ جب وہ دونوں ”لعان“ کرچکیں تو عدالت ان دونوں کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ کردے۔ لعان کے بعد یہ دونوں ایک دُوسرے کے لئے حرام ہوگئے، اب ان دونوں کا اس وقت تک نکاح نہیں ہوسکے گا جب تک کہ ان میں سے ایک اپنے آپ کو جھوٹا تسلیم نہ کرلے۔ ہاں! اگر شوہر تسلیم کرلے کہ اس نے جھوٹا الزام لگایا تھا، یا عورت تسلیم کرلے کہ اس کا الزام صحیح تھا تو دونوں کے درمیان لعان کی حرمت باقی نہیں رہے گی، اور دونوں دوبارہ نکاح کرسکیں گے۔ اگر مرد نے بچے کے نسب کی نفی کی تھی تو ”لعان“ کے بعد یہ بچہ شوہر کا تصوّر نہیں کیا جائے گا، بلکہ ”بن باپ“ کا بچہ سمجھا جائے گا، اور اس کا نسب صرف عورت سے ثابت ہوگا۔

نازیبا الزامات کی وجہ سے لعان کا مطالبہ

س… ایک شخص ہے جو اپنی بیوی سے ناراض ہوجاتا ہے، بیوی اپنے والدین کے گھر چلی جاتی ہے، دوست احباب اسے کہتے ہیں کہ اپنی بیوی کو لے آوٴ، وہ جواباً کہتا ہے کہ میں اسے نہیں لاوٴں گا، اور وہ اپنی بیوی پر مختلف نازیبا الزامات عائد کرتا ہے۔ کچھ عرصہ بعد وہ اپنی بیوی سے راضی ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ رہنے لگتا ہے، بتائیں کہ اس کا بیوی کے ساتھ رہنا جائز ہے یا نہیں؟

ج… اس قسم کے نازیبا الزامات سے نکاح تو نہیں ٹوٹتا، اس لئے میاں بیوی ایک ساتھ ضرور رہ سکتے ہیں، لیکن اس کے یہ الفاظ تہمت کے ضمن میں آتے ہیں، اور ایسے الفاظ پر بیوی اپنے شوہر کے خلاف ”لعان“ کا دعویٰ کرسکتی ہے، اور اگر یہ بیوی کے علاوہ کسی دُوسرے پر ایسے نازیبا الزامات لگاتا تو ”حدِ قذف“ (تہمت تراشی کی سزا اَسّی درّے) جاری ہوتی۔

شادی کے چھ مہینے کے بعد پیدا ہونے والا بچہ شوہر کا سمجھا جائے گا

س… میری کزن کی شادی یکم مارچ کو ہوئی اور اس کے ہاں ۱۳/ستمبر کو بیٹا پیدا ہوا، آپ قرآن و سنت کی روشی میں یہ بتائیں کہ یہ بیٹا جائز ہوا کہ ناجائز؟ کیونکہ سب لوگ میری کزن کو بہت باتیں کر رہے ہیں۔

ج… بچے کی ولادت کم سے کم چھ مہینے میں ہوسکتی ہے، اس لئے شادی کے چھ مہینے بعد جو بچہ پیدا ہو وہ شوہر ہی کا سمجھا جائے گا، اور کسی کو اس کے ناجائز کہنے کا حق نہیں ہوگا، اور اگر شوہر یہ کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں تو قرآنِ کریم کے حکم کے مطابق عورت کے مطالبے پر اس کو عدالت میں ”لعان“ کرنا ہوگا۔

ناجائز بچہ کس کی طرف منسوب ہوگا؟

س… پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں اس بچے کی ماں اچھی طرح جانتی ہے کہ اس پیدا ہونے والے بچے کا حقیقی والد کون ہے؟ اگر بچہ حرام کا ہو تو کیا بچے کو اس کے باپ کے نام سے پکارا جائے گا جس کے بارے میں اسے کچھ پتا نہیں؟

ج… جو بچہ کسی کے نکاح میں پیدا ہوا وہ اسی کا سمجھا جائے گا، جب تک کہ وہ شخص اس بچے کا انکار کرکے اپنی بیوی سے ”لعان“ نہ کرے۔ زانی سے نسب ثابت نہیں ہوتا، اس لئے اگر منکوحہ کے یہاں ناجائز بچہ پیدا ہو تو اس عورت کے شوہر کی طرف منسوب ہوگا، اور غیرمنکوحہ کا بچہ قانوناً کسی باپ کی طرف منسوب نہیں ہوگا بلکہ اپنی ماں کی طرف منسوب ہوگا۔

  • Tweet

What you can read next

جہیز
ظہار
رُخصتی سے قبل طلاق
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP