صدقہ نہیں صلہٴ رحمی ہے
س… آپ نے سوال کے دوسرے اور تیسرے حصہ کا جواب نہیں دیا، آپ نے فرمایا: “نیک کام غرباء کو کھلانا ہے” بندے کے خیال میں ہر ایک کھلانا نیک کام ہے، “اَطْعِمُوا الطَّعَامَ” میں غرباء کی تخصیص کہاں ہے؟ “وَاٰتٰی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہ ذَوِی الْقُرْبٰی” میں غریب کی تخصیص کہاں ہے؟ غنی فقیر ہر رشتہ دار اس میں آتا ہے۔
ج… غرباء کو کھلانا صدقہ ہے، ذوی القربیٰ کو دینا صلہ رحمی ہے اور عام لوگوں، واردین و صادرین کو کھانا دینا مکارم اخلاق ہے، بزرگوں کے ایصالِ ثواب کے لئے کھانا دینا صدقہ ہے اور علیٰ حبہ کی شرط سب میں ملحوظ ہے، البتہ بزرگوں کی طرف سے کھلانا ضیافت ہے۔