اہلِ میّت کا گھر میں کھانا
س… آپ نے فرمایا ہے: “جس چیز سے منع کیا جاتا ہے وہ میّت کے ایصال ثواب کا کھانا کھانا ہے، اور حضرت ابوذر کی وصیت مہمانوں کو کھلانے کی تھی اور مہمانوں کو کھلانے سے منع نہیں کیا جاتا۔”
۱:…جب کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو جو لوگ دور سے اور قریب سے جنازے میں شرکت کے لئے آتے ہیں وہ سب مہمان ہی ہوتے ہیں، بعد دفن وہی لوگ اور ان کی عورتیں کھانا کھاتے ہیں، یہ کھانا کیسا ہے؟
ج… اس کے جواز میں کیا شبہ ہے؟ مگر حکم یہ ہے کہ اہل میّت اور ان کے مہمانوں کو دوسرے لوگ کھانا دیں۔