SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Monday, 02 October 2017 / Published in Jild-10

حضرت مہدی کے بارے میں چند سوالات

حضرت مہدی کے بارے میں چند سوالات

س… تاریخ اسلام میں خلافت بنو فاطمہ کا دور پڑھاتے ہوئے ہماری استانی نے ہمیں یہ بتایا تھا کہ اثنا عشری کے فرقے کے مطابق ان کے بارہویں امام “ امام محمد المہدی” جو گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری کے بیٹے تھے یہ اپنے والد کے گھر “سرمن رائی” سے بچپن میں روپوش ہوگئے تھے، ان کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ وہ قرب قیامت میں مسلمانوں کی اصلاح کے لئے آئیں گے، اس لئے امامت کو آگے نہیں بڑھایا اور ان کا لقب “المنتظر” رکھا گیا، آپ نے جو امام مہدی کے بارے میں بتایا تو کیا یہ وہی حضرت مہدی ہیں جو امام حسن عسکری کے بیٹے تھے؟

          ۲:… آپ نے اپنے جواب میں “حضرت مہدی “ لکھا ، میرے علم کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، کیونکہ ہم نے تو عام طور پر صحابہ کرام اور ان خواتین کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہ لکھا دیکھا ہے جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار حاصل ہوا۔

          ۳:… امامت کیا ہے؟ کیا یہ خدا کی طرف سے عطا کیا ہوا کوئی درجہ ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا انعام یا پھر کچھ اور؟

          ۴:… ایک امام وہ ہیں جو مسجد کے امام ہوتے ہیں، ان کے بارے میں تو بہت کچھ پڑھا ہے لیکن وہ چار امام یعنی امام مالک اور امام احمد وغیرہ اور وہ امام جو اثنا عشری اور اسماعیلی فرقوں کے بارہ امام ہیں ان میں کیا فرق ہے؟ اور احادیث میں ان کا کیا مقام ہے؟

          ۵:… میں الحمدللہ مسلمان اور سنّی فرقے سے تعلق رکھتی ہوں، لیکن میری اکثر سنّی لوگوں سے ہی یہ بحث رہتی ہے اور میرا کہنا ہے کہ سنّی عقائد کے مطابق صرف چار امام ہیں جن کو ہم مانتے ہیں اور وہ امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد ہیں، مجھے یہ بات میرے استادوں سے معلوم ہوئی، ان اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہ امام ہیں جو دُنیا میں آئے ہیں، اور ہم بھی انہیں مانتے ہیں، بالکل اسی طرح جس طرح دُنیا میں ہزاروں پیغمبر آئے اور مسلمانوں کا ان پر ایمان لانا ضروری ہے، لیکن صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا فرض ہے باقی کی تعلیمات پر نہیں، اب بتائیے کہ ہم میں کون صحیح ہے؟ اور اگر واقعی مسلمانوں کے بھی بارہ امام ہیں تو ان کے کیا نام ہیں؟

          ۶:… کانا دجال کون تھا؟ کیا اسے بھی زندہ اُٹھا لیا گیا یا وہ غائب ہوگیا تھا؟

ج… جی نہیں! ہمارا یہ عقیدہ نہیں، ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ امام مہدی پیدا ہوں گے، اور جب ان کی عمر چالیس برس کی ہوجائے گی تو مسلمانوں کے امیر اور خلیفہ ہوں گے۔

          ۲:… حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے، اس لئے حضرت مہدی رضی اللہ عنہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صحابی ہیں ان کو رضی اللہ عنہ کہنا صحیح ہے۔

          ۳:… مسلمان جس شخص کو اپنا امیر بنالیں وہ مسلمانوں کا امام ہے، امام اللہ تعالیٰ کی طرف سے نامزد نہیں کئے جاتے نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو بطور انعام امام بنایا ہے۔

          ۴:… مسجد کے امام نماز پڑھانے کے لئے مقتدیوں کے پیشوا ہیں، چار امام اپنے علم و فضل اور زہد و تقویٰ کی وجہ سے مسلمانوں کے پیشوا ہیں، اور شیعہ اور اسماعیلی جن لوگوں کو امام مانتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا ہوا معصوم سمجھتے ہیں، اور ان کا درجہ نبی کے برابر بلکہ نبیوں سے بڑھ کر سمجھتے ہیں، یہ عقیدہ اہل سنت کے نزدیک غلط بلکہ کفر ہے۔

          ۵:… میں اُوپر چاروں اماموں کا، اور شیعوں کے بارہ اماموں کا فرق بتا چکا ہوں۔

          ۶:… کانا دجال قرب قیامت میں نکلے گا، یہ یہودی ہوگا، پہلے نبوت کا پھر خدائی کا دعویٰ کرے گا اور اس کو قتل کرنے کے لئے عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے، دجال کے زندہ اٹھائے جانے کی بات غلط ہے۔

  • Tweet

What you can read next

“مجھ پر حلال دنیا حرام ہوگی” کہنے سے طلاق؟
اہلِ میّت کا گھر میں کھانا
جمعہ اور شبِ جمعہ کو مرنے والے کے عذاب کی تخفیف
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP