SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in چلد پنجم

جبر و اکراہ سے نکاح


 

نکاح میں لڑکے لڑکی پر زبردستی نہ کی جائے

س… زید کا نکاح ایسی جگہ کیا جارہا ہے کہ نہ تو زید اس سے رضامند ہے اور نہ ہی زید کا والد راضی ہے، صرف والدہ زید اس پر اصرار کر رہی ہیں، ایسی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

ج… جب زید رشتے پر راضی نہیں ہے تو اس پر جبر و اکراہ صحیح نہیں، ورنہ آج اس نے اگر نکاح کا ایجاب و قبول کر بھی لیا تو کل جب موافقت نہ ہوگی تو طلاق دے دے گا۔

بچپن کی منگنی کی بنیاد پر زبردستی نکاح جائز نہیں

س… ایک لڑکی جس کی عمر تقریباً چھ سال تھی، اس کی منگنی کی گئی، اب وہ جوان ہے اور میٹرک پاس ہے، اب وہ شادی سے انکار کرتی ہے، شادی سے اس کے ماں باپ نے لڑکے والوں کو منع کردیا کہ لڑکی رضامند نہیں ہے، لڑکے والے راضی نہیں ہو رہے ہیں اور عدالت تک پہنچنا چاہتے ہیں، زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں، آپ اس کا جواب قرآن و سنت کی روشنی میں دیں مشکور ہوں گا۔

ج… اگر لڑکی وہاں رضامند نہیں تو اس کی رضا کے بغیر نکاح نہیں ہوسکتا، یہ رشتہ ختم کردینا چاہئے، اور لڑکے والوں کو بھی اس پر اصرار نہیں کرنا چاہئے، عدالت میں پہنچ کر کیا کریں گے․․․؟

کیا والدین بالغہ لڑکی کی شادی زبردستی کرسکتے ہیں؟

س… والدین نے لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کردی، لڑکے نے لڑکی کو خوش رکھنے کی کوشش کی، لیکن لڑکی کے دِل میں لڑکے کی جگہ نہ بن سکی، تو اس سلسلے میں لڑکے کو کیا کرنا چاہئے؟ براہ مہربانی اس کا جواب شریعت کی رُو سے ارسال فرمائیں۔

ج… عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کی مرضی کے بغیر کرنا جائز نہیں، اگر لڑکی نے والدین کے کہنے کی وجہ سے نکاح منظور کرلیا تھا تو نکاح تو ہوگیا، لیکن چونکہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اُلفت پیدا نہیں ہوسکی اس لئے لڑکے کو چاہئے کہ اگر لڑکی خوش نہیں تو اسے طلاق دے کر فارغ کردے۔

قبیلے کے رسم و رواج کے تحت زبردستی نکاح

س… کسی عورت کا نکاح قبیلے کے رسم و رواج کا سہارا لے کر زبردستی کرانے سے نکاح ہوجاتا ہے؟

ج… اگر عورت نے قبول کرلیا تو نکاح ہوجائے گا، ورنہ نہیں۔

بادِلِ نخواستہ زبان سے اقرار کرنے سے نکاح

س… اگر لڑکی کسی شخص سے نکاح کرنا نہیں چاہتی، والدین کی عزّت اور اپنی عزّت کا خیال کرکے بھری محفل میں اقرار کرلے، جبکہ وہ دِل سے نہ چاہتی ہو تو کیا یہ نکاح دُرست ہے؟

ج… اگر اس نے زبان سے اقرار کرلیا تو نکاح صحیح ہے۔

رضامند نہ ہونے والی لڑکی کا بیہوش ہونے پر انگوٹھا لگوانا

س… ایک لڑکی جس کی عمر تقریباً ۱۹ سال ہوگی، اس کی شادی ایک ۳۵ سال سے زیادہ عمر کے شخص سے ہوئی، اس شخص کی پہلی بیوی سے بھی اولاد تھی جو اس لڑکی سے بھی زیادہ عمر کی تھی، نکاح کے وقت جب لڑکی سے اجازت نامے پر دستخط کروانے گئے تو اس نے انکار کردیا، کیونکہ لڑکی اس شادی پر تیار نہ تھی، وہ مسلسل رو رو کر انکار کر رہی تھی، اور روتے روتے بیہوش ہوگئی، اور بیہوشی کی حالت میں اجازت نامے پر انگوٹھا لگوایا گیا، یعنی گواہوں نے ہاتھ پکڑ کر لگایا۔ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ کیا یہ نکاح ہوگیا؟ اگر نہیں تو ان کو کیا کرنا چاہئے؟

ج… نکاح کے لئے لڑکی کا اجازت دینا شرط ہے، آپ نے جو واقعات لکھے ہیں اگر وہ صحیح ہیں تو اس لڑکی کی طرف سے نکاح کی اجازت ہی نہیں ہوئی، اس لئے نکاح نہیں ہوا۔

بالغہ لڑکی نے نکاح قبول نہیں کیا تو نکاح نہیں ہوا

س… ہمارے مذہب اسلام میں ہر بالغہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے کی اجازت ہے، اگر ماں باپ بالغہ لڑکی کا نکاح کسی لڑکے سے زبردستی اس کی مرضی کے خلاف کردیں تو یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟

ج… اگر بالغہ لڑکی نے نکاح قبول نہیں کیا بلکہ نکاح کا سن کر اس نے انکار کردیا تو نکاح نہیں ہوا، اور اگر والدین کی عزّت و آبرو کا خیال کرکے اس نے انکار نہیں کیا بلکہ خاموش رہی، نکاح قبول کرلیا تو نکاح صحیح ہوگیا۔

مارپیٹ کر بیہوشی کی حالت میں انگوٹھا لگوانے سے نکاح نہیں ہوا

س… ایک لڑکی جس کی عمر ۱۵ سال ہے اس کے والد کو الگ کمرے میں بند کرکے اور لڑکی کو دُوسرے کمرے میں بند کرکے لڑکی سے اجازت نامے پر دستخط کروانے لگے تو اس نے انکار کردیا، کیونکہ وہ دِلی طور پر رضامند نہ تھی، لڑکی کو ماراپیٹا گیا جس سے لڑکی بیہوش ہوگئی اور بیہوشی کی حالت میں انگوٹھا لگوایا گیا، کیا یہ نکاح ہوگیا؟ اگر نہیں تو کیا کرنا چاہئے؟

ج… بالغہ لڑکی کا نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا، اور بیہوشی کی حالت میں انگوٹھا لگوانے کو اجازت نہیں کہتے، اس لئے یہ نکاح نہیں ہوا۔

بالغ اولاد کا نکاح اس کی رضامندی کے بغیر کرنا

س… کیا بالغ اولاد کی شادی اس کی بغیر رضامندی کے والدین کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ زندگی اولاد نے گزارنی ہے نہ کہ والدین نے۔

ج… بالغ اولاد کی رضامندی نکاح کے لئے شرط ہے، اس لئے والدین کے لئے یہ جائز نہیں کہ بالغ اولاد کو اس کی مرضی کے خلاف پر مجبور کرے، لیکن اگر بالغ لڑکے اور لڑکی نے اپنی خواہش کے خلاف والدین کی تجویز کو قبول کرلیا اور اس کی منظوری دے دی تو نکاح ہوجائے گا، اور اگر لڑکے یا لڑکی نے نکاح کو قبول نہیں کیا تو نکاح نہیں ہوگا۔

دھوکے کا نکاح صحیح نہیں

س… میرے ایک دوست کی بہن کا نکاح میرے دوست نے زبردست دباوٴ کی وجہ سے ایک ایسے شخص سے کردیا جو کہ کسی طور پر بھی موزوں نہیں تھا۔ نکاح کے وقت لڑکی کی عمر گیارہ سال تھی اور اسے یہ کہہ کر کہ یہ زمین کے کاغذات ہیں نکاح نامے پر دستخط کرائے گئے (ان دنوں میں لڑکی کے والد کا انتقال ہوا تھا اور زمین کی ٹرانسفر کا مسئلہ تھا)، پوچھنا یہ ہے کہ اگر یہ نکاح ہوگیا تو اب اس لڑکی کو کیا کرنا چاہئے؟ کیونکہ وہ اس شادی کے لئے قطعی طور پر تیار نہیں ہے۔

ج… یہ نکاح نہیں ہوا، لڑکی اپنا عقد جہاں چاہے کرسکتی ہے۔

بیوہ کا نکاح اس کی مرضی کے خلاف جائز نہیں

س… کیا شرعاً عدّتِ وفات کے اندر بیوہ کا نکاح یا نکاح کا پیغام دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اور کیا عدّت کے بعد بیوہ کی مرضی کے خلاف نکاح کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ عورت کی مرضی نہ ہو۔

ج… عدّت کے اندر نکاح نہیں ہوسکتا، بلکہ عدّت کے دوران نکاح کا پیغام دینا بھی حرام اور ممنوع ہے۔ عدّت کے بعد عورت کا نکاح دُوسری جگہ کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ عورت بھی راضی ہو، اس کی مرضی کے خلاف اس کے شوہر والوں کو یا کسی اور کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ زبردستی اس بیوہ کا نکاح کرائے۔

نابالغہ کا نکاح بالغ ہونے کے بعد دوبارہ کرنا

س… میرے عزیز دوست کا نکاح تقریباً چار سال قبل ہوا، چار سال بعد شادی کی تاریخ مقرّر ہوئی تو لڑکی والوں نے دوبارہ نکاح پر اصرار کیا اور دلائل یہ دئیے کہ اس وقت لڑکی نابالغہ تھی اور یہ کہ اس کے پاس دو گواہ دستخط لینے نہیں گئے تھے، حالانکہ اصل وجہ حق مہر میں اضافہ کرنا تھا۔ لڑکے والوں نے لڑکی والوں کے دباوٴ میں آکر دوبارہ نکاح کروایا اور مہر کی رقم چھ ہزار کے بجائے بیس ہزار لکھوائی اور پہلے مولوی صاحب نے ہی دوبارہ نکاح پڑھوایا۔ مجلس میں ایک بڑے مولوی صاحب بھی موجود تھے جنھوں نے کوئی مخالفت نہیں کی۔ مسئلہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ جب مولانا نے مجمع کی موجودگی میں ولیوں سے ایجاب و قبول کے ساتھ نکاح پڑھوایا تھا تو لڑکی کے نابالغ ہونے کی بنا پر یا گواہوں کا باقاعدہ رسمی طریقے سے جاکر لڑکی سے دستخط نہ لینے کی وجہ سے نکاح ہوا یا نہیں؟ اگر پہلا نکاح (غیر تحریری) ہوگیا تو دوبارہ نکاح (تحریری) ہونے پر پہلا دُرست سمجھا جائے گا یا دُوسرا؟

ج… پہلا نکاح اگر گواہوں کی موجودگی میں ہوا تھا تو وہ صحیح تھا، اور دُوسرا غیرضروری اور لغو۔ پہلا نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا تھا، شاید اس وجہ سے دوبارہ کرایا گیا ہو، لیکن ان کو مہر میں اضافے کا حق نہیں تھا۔

  • Tweet

What you can read next

نابالغ اولاد کا نکاح
رُخصتی سے قبل طلاق
طلاق دینے کا صحیح طریقہ
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP