SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in چلد پنجم

حاملہ کی طلاق


 

”میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ کے الفاظ حاملہ بیوی سے کہے تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟

س… زید نے اپنی بیوی کو چار عورتوں کے سامنے ایک نشست میں تین دفعہ کہا کہ: ”میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ اور عورتوں کو کہا کہ تم گواہ رہنا۔ ایک دفعہ جب طلاق دینے کو کہا تو زید کی ماں نے زید کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا، کچھ دیر بعد جب ہاتھ ہٹایا تو زید نے پھر دو دفعہ کہا کہ: ”میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ اور زید کی بیوی چھ ماہ کی اُمید سے ہے، ایسی صورت میں زید کی بیوی کو طلاق ہوگئی ہے؟ کیا یہ دوبارہ میاں بیوی بن سکتے ہیں؟

ج… زید پر اس کی بیوی حرام ہوگئی، اب نہ تو رُجوع جائز ہے اور نہ ہی حلالہ شرعی کے بغیر عقدِ ثانی ہوسکتا ہے۔ زید کی بیوی کی عدّت بچے کا پیدا ہونا ہے، جب بچہ پیدا ہوجائے گا عدّت پوری ہوجائے گی، عدّت بعد زید کی بیوی اگر کسی دُوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ حالتِ حمل میں بھی اگر کوئی طلاق دے دے تو واقع ہوجاتی ہے، اس لئے زید کی بیوی اگرچہ حاملہ ہے پھر بھی زید کے طلاق دینے سے مطلقہ ہوگئی۔

 

 

 

کن الفاظ سے طلاق ہوجاتی ہے؟ اور کن سے نہیں؟

 

طلاق اگر حرف ”ت“ کے ساتھ لکھی جائے تب بھی طلاق ہوجائے گی

س… طلاق اگر ”ط“ کے بجائے ”ت“ سے لکھ کر دی جائے تو کیا طلاق ہوجائے گی؟

ج… جی ہاں! ہوجائے گی۔

طلاق کے لئے گواہ ہونے ضروری نہیں

س… اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو تین بار منہ سے طلاق دے دے اور ان کے پاس کوئی آدمی نہ ہو تو کیا طلاق ہوجائے گی یا گواہ ضروری ہیں؟

ج… طلاق صرف زبان سے کہہ دینے سے ہوجاتی ہے، خواہ کوئی سنے نہ سنے، گواہ ہوں یا نہ ہوں، اور بیوی کو اس کا علم ہو یا نہ ہو۔

طلاق کے الفاظ بیوی کو سنانا ضروری نہیں

س… زید نے اپنی بیوی کی نافرمانی، زبان درازی اور مشکوک چلن کردار اور گھریلو جھگڑوں سے بدظن ہوکر اپنے دِل میں خدا کو حاضر و ناظر جان کر تین مرتبہ اپنے منہ سے یہ الفاظ ادا کئے: ”میں نے تجھے طلاق دی“ جبکہ زید کی بیوی کو اس طلاق کا قطعی علم نہیں، تو از راہ کرم بتلائیں کہ کیا شرعاً طلاق ہوگئی؟

ج… چونکہ یہ الفاظ زبان سے کہے تھے، لہٰذا طلاق ہوگئی، بیوی کو سنانا شرط نہیں۔

”ٹھیک ہے میں تمہیں تین دفعہ طلاق دیتا ہوں، تم بچی کو مار کر دِکھاوٴ“

س… ”ع“ اور ”س“ میں جھگڑا ہوا ہے، ”ع“ نے غصّے میں کہا کہ: ”میں تمہیں چھوڑ دُوں گا“ تو ”س“ (بیوی) نے کہا کہ: اگر تم مجھے چھوڑ دوگے تو میں تمہیں اور تمہاری بچی (جو کہ دو سال کی ہے) کو جان سے مار دُوں گی۔ تو ”ع“ نے کہا: ”ٹھیک ہے میں تمہیں تین دفعہ طلاق دیتا ہوں، تم بچی کو مار کر دِکھاوٴ“ تو کیا ایسی صورت میں طلاق ہوگئی؟ یا جب بچی کو مارا جائے گا تب طلاق ہوگی؟ مہربانی فرماکر اس مسئلے میں ہماری رہنمائی کریں۔

ج… طلاق فوراً ہوگئی، بچی کے مارنے پر موقوف نہیں۔

طلاق زبان سے بولنے سے یا لکھنے سے ہوتی ہے، دِل میں سوچنے سے نہیں ہوتی

س… ہمارا ایک دوست ہے، اس کے ساتھ کچھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے، اس نے اپنے دِل میں ایک کام نہ کرنے کا عہد کیا اور اپنے دِل میں کہا کہ: ”اگر میں نے یہ کام کیا تو میری بیوی کو طلاق“ مجبوری کی وجہ سے اس نے وہ کام کیا، کیا اس کو طلاق ہوگئی؟

ج… طلاق زبان سے الفاظ ادا کرنے یا تحریر کرنے سے ہوتی ہے، دِل میں سوچنے سے نہیں ہوتی۔

نشے کی حالت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے

س… ایک رات میرے خاوند نے شراب کے نشے میں اور غصّے میں یہ الفاظ کہے ہیں کہ: ”لوگ تین بار طلاق دیتے ہیں، میں نے تجھے دس بار طلاق دی ہے، طلاق، طلاق، طلاق ․․․․․، آج سے تو میری ماں بیٹی ہے اور یہ خیال نہ کرنا کہ میں نشے میں ہوں، بلکہ ہوش میں ہوں“ لیکن وہ تھے نشے میں، اب میں بہت پریشان ہوں، آپ بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

ج… نشے کی حالت میں دی ہوئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، آپ کے شوہر نے آپ کو دس طلاقیں دیں، تین طلاقیں واقع ہوگئیں، اور باقی اس کی گردن پر وبال رہیں، دونوں ہمیشہ کے لئے ایک دُوسرے پر حرام ہوگئے، اور آئندہ بغیر شرعی حلالہ کے نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔

اگر بے اختیار کسی کے منہ سے لفظ ”طلاق“ نکل گیا تو طلاق واقع نہیں ہوتی

س… میں اکیلے اپنے کمرے میں بیٹھ کر نکاح اور طلاق کے الفاظ کو ملا رہا تھا کہ ایسے میں میرے منہ سے نکل جاتا ہے کہ ”طلاق دی“ لیکن یہ الفاظ کہنے کے بعد میں نے فوراً کلمہ طیبہ پڑھا، کہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔ جبکہ کمرے میں میرے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا، یہ الفاظ منہ تک آتے ہیں مگر دِل اور دِماغ قبول نہیں کرتا۔

ج… جو صورت آپ نے لکھی ہے اس سے طلاق نہیں ہوئی۔

غصّے میں طلاق ہونے یا نہ ہونے کی صورت

س… ایک خاوند کے منہ سے غصّے کی حالت میں بلا قصد اپنی بیوی کے لئے طلاق کے الفاظ نکل جائیں تو کیا وہ طلاق ہوجائے گی؟

ج… ”بلاقصد“ کا کیا مطلب؟ کیا وہ کوئی اور لفظ کہنا چاہتا تھا کہ سہواً اس کے منہ سے طلاق کا لفظ نکل گیا؟ یا کہ وہ غصّے میں آپے سے باہر ہوکر طلاق دے بیٹھا؟ پہلی صورت میں اگرچہ دیانتاً طلاق نہیں ہوئی، مگر یہ شوہر کا محض دعویٰ ہے، اس لئے قضاءً طلاق کا حکم کیا جائے گا، اور دُوسری صورت میں بھی طلاق ہوگئی۔

کیا پاگل آدمی کی طرف سے اس کا بھائی طلاق دے سکتا ہے؟

س… ہمارے یہاں ایک شخص جو عقل مند، نوجوان اور بالغ تھا، شادی کے بعد اس شخص کا دماغی توازن بگڑ گیا اور بالکل پاگل ہوگیا ہے، بعد میں لوگوں نے یہ رائے دی کہ عورت کو طلاق شوہر کا بھائی دے سکتا ہے۔ چنانچہ اس شخص کے بھائی نے اس عورت کو طلاق دے دی اور اس عورت نے دُوسری شادی کرلی۔ اس مسئلے میں پاگل کی طرف سے طلاق کس طرح ہوسکتی ہے؟ کیا اس کے بھائی کی طرف سے طلاق ہوگئی؟

ج… مجنون کی طرف سے کوئی دُوسرا آدمی طلاق نہیں دے سکتا، اس لئے وہ عورت ابھی تک اس کے نکاح میں ہے اور اس کا دُوسرا نکاح باطل ہے۔

”میں کورٹ جارہا ہوں“ کے الفاظ سے طلاق کا حکم

س… میرے شوہر نے ایک مرتبہ لڑائی کے دوران کہا کہ: ”میں عدالت میں جارہا ہوں اور طلاق دُوں گا“ اسی طرح انہوں نے کئی مرتبہ کہا، لیکن کبھی طلاق کورٹ میں جاکر نہیں دی، کیا ان کے یہ کہنے سے: ”میں کورٹ جاکر طلاق دُوں گا“ طلاق ہوجائے گی؟

ج… شوہر کے الفاظ سے کہ: ”کورٹ میں طلاق دُوں گا“ یا یہ کہ: ”طلاق دینے کے لئے کورٹ جارہا ہوں“ طلاق نہیں ہوئی۔

کیا سرسام کی حالت میں طلاق ہوجاتی ہے؟

س… کیا سرسام کی حالت میں طلاق ہوجاتی ہے؟ جبکہ دینے والے کو اپنا کوئی ہوش نہیں؟

ج… بے ہوش کی طلاق واقع نہیں ہوتی۔

خواب میں دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی

س… رات میں گہری نیند سو رہا تھا، خواب میں یاد نہیں کہ کس بات پر بیوی کے ساتھ جھگڑ رہا تھا اور جھگڑے کے وقت گھر میں کافی رشتہ دار، میری والدہ صاحبہ اور سسر صاحب بھی موجود تھے، اور میں نے خاص طور پر والدہ اور سسر کو مخاطب کرکے بیوی کی طرف اُنگلی سے اشارہ کرکے کہا کہ: ”تم لوگ گواہ رہنا، میں اس عورت کو طلاق دیتا ہوں کیونکہ اس سے مجھے کسی طرح کا سکون نہیں مل رہا ہے“ اور اس طرح میں نے تین بار یہ الفاظ دہرائے، تو کیا میرے اس طرح کہنے سے طلاق ہوجائے گی؟

ج… مطمئن رہئے! خواب کی حالت میں دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی۔

”کاغذ دے دُوں گا“ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی

س… گاوٴں میں جب میاں بیوی لڑتے جھگڑتے ہیں تو میں نے اکثر میاں کو یہ الفاظ کہتے ہوئے سنا ہے کہ: ”میں کاغذ دے دُوں گا“ واضح رہے کہ یہاں کاغذ سے مراد طلاق ہے، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ان الفاظ کے ادا کرنے سے بیوی کو طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں؟

ج… ”کاغذ دے دُوں گا“ کے الفاظ سے طلاق نہیں ہوتی، کیونکہ یہ طلاق دینے کی دھمکی ہے، طلاق دی نہیں۔

”جا تجھے طلاق، طلاق، جا چلی جا“ کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

س… آج سے تقریباً آٹھ سال پہلے میاں بیوی کا جھگڑا ہوگیا، شوہر نے بیوی سے کہا کہ: ”تو خاموش ہوجا ورنہ طلاق دے دُوں گا“ لیکن وہ برابر ناراض ہوکر شور کرنے لگی اور رونے لگی، پھر شوہر نے اس سے کہا: ”جا تجھے طلاق، طلاق، جا چلی جا“ مولانا صاحب اس ضمن میں واضح کریں کہ کیا طلاق ہوگئی؟ اور یہ ”طلاق“ الفاظ کی ادائیگی دو مرتبہ ہے۔

ج… دو طلاقیں تو طلاق کے لفظ سے ہوگئیں، اور تیسری ”جا چلی جا“ کے لفظ سے ہوگئی، لہٰذا بغیر حلالہ شرعی کے دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا۔

”ٹھہرو ابھی دے رہا ہوں تم کو طلاق“ کہنے سے طلاق ہوتی ہے یا نہیں؟

س… میں اپنی بیوی کی وجہ سے پریشان ہوں، بے انتہا زبان دراز ہے، دو چار روز ہوئے پھر جھگڑا ہوا، میں نے تنگ آکر غصّے میں کہا: ”ٹھہرو ابھی دے رہا ہوں تم کو طلاق“، ”ابھی دیتا ہوں تم کو طلاق“ یہ کہتے ہوئے پین کاپی ڈھونڈنے لگا کیونکہ میرے ذہن میں تھا کہ طلاق لکھ کر دی جاتی ہے، الفاظ میں نے دو دفعہ کہے، میری بیوی نے فوراً ڈَر کر میرا ہاتھ پکڑ لیا اور مجھے لکھنے نہیں دیا، مہربانی فرماکر مجھے بتائیں طلاق تو واقع نہیں ہوگئی؟ اگر خدانخواستہ طلاق دو دفعہ کہنے سے واقع ہوگئی ہے تو آگے کیا طریقہٴ کار ہوگا؟ میں اپنے بچوں کی وجہ سے بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔

ج… زبان کے محاورے میں ”ٹھہرو ابھی یہ کام کرتا ہوں“ کے الفاظ مستقبل قریب کے لئے استعمال ہوتے ہیں، گویا طلاق دی نہیں بلکہ طلاق دینے کا وعدہ کیا کہ ابھی تھوڑی دیر میں دیتا ہوں۔ اس لئے میرے خیال میں تو طلاق نہیں ہوئی۔ لیکن بعض اہلِ علم کا خیال ہے کہ ان الفاظ سے دو طلاق واقع ہوگئیں، اس لئے احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ اگر عدّت کے اندر رُجوع نہ کیا ہو تو نکاح دوبارہ کرلیا جائے۔ آئندہ طلاق کے لفظ سے پرہیز کیا جائے ورنہ ان اہلِ علم کے قول کے مطابق ایک طلاق اور دے دی تو بیوی حرام ہوجائے گی۔

”جس رشتہ دار سے چاہو ملو، میری طرف سے تم آزاد ہو“ کا حکم

س… میں نے اب سے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیوی سے یہ کہا تھا کہ: ”تم اپنے جس رشتہ دار سے چاہو ملو، میری طرف سے تم آزاد ہو“ غصّے کی حالت میں ان الفاظ کو ادا کرتے وقت میرے دِل میں طلاق دینے والی کوئی بات نہیں تھی، اور نہ میں ایسا چاہتا تھا، اور نہ ہی میں نے لفظ ”طلاق“ استعمال کیا، براہ مہربانی اس پر غور فرماکر میری تشویش دُور فرمائیں۔

ج… جس سیاق و سباق میں آپ نے یہ الفاظ کہے، اس سے مراد اگر یہ تھی کہ: ”رشتہ داروں سے ملنے کی میری طرف سے تمہیں آزادی ہے“ تو ان الفاظ سے طلاق نہیں ہوئی، لیکن اگر یہ مطلب تھا کہ: ”میں نے تم کو آزاد کردیا ہے، اس لئے اب خوب رشتہ داروں سے ملو“ تو اس صورت میں ایک رجعی طلاق واقع ہوگئی۔

شادی سے پہلے یہ کہنا کہ: ”مجھ پر میری بیوی طلاق ہو“ سے طلاق نہیں ہوتی

س… اگر کوئی آدمی جس کی بیوی نہ ہو اور ہر بات میں طلاق کا لفظ استعمال کرتا ہو کہ مجھ پر اپنی بیوی طلاق ہو، اور اس کے بعد جب وہ بیوی کا خاوند ہوجائے تو کیا اس کی یہ طلاق ہوگئی یا نہیں؟

ج… ان الفاظ کے ساتھ نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی، اور اگر یوں کہا تھا کہ: ”اگر میں نکاح کروں تو میری بیوی کو طلاق“ تو اس سے طلاق ہوجائے گی۔

طلاق کے ساتھ ”اِن شاء اللہ“ بولا جائے تو طلاق نہیں ہوتی

س… اگر کوئی آدمی یہ کہہ دے کہ: ”میں نے اِن شاء اللہ ایک طلاق، دُوسری طلاق اور تیسری طلاق دی“ تو اس طرح کہنے سے یعنی کہ طلاق کے ساتھ اِن شاء اللہ استعمال کرنے سے طلاق نہیں ہوتی، یہ میں نے ایک دوست سے سنا ہے، کیا یہ دُرست ہے؟

ج… آپ نے ٹھیک سنا ہے، اِن شاء اللہ کے ساتھ طلاق نہیں ہوتی۔

  • Tweet

What you can read next

نکاح پر نکاح کرنا
زوجیت کے حقوق
طلاقِ معلق
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP