SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
1
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in جلد چہارم

قربانی کے متفرق مسائل

 

جانور اُدھار لے کر قربانی کرنا

س… جس طرح دُنیا کے کاروبار میں ہم ایک دُوسرے سے اُدھار لیتے ہیں، اور بعد میں وہ اُدھار ادا کردیتے ہیں، کیا اسی طرح اُدھار پر جانور لے کر قربانی کرنا جائز ہے؟

ج… جائز ہے۔

قسطوں پر قربانی کے بکرے

س… چند روز سے اخبارات اور ٹی وی پر قربانی کے بکرے اور گائیں بک کرانے کا اشتہار آرہا ہے، یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا قسطوں پر بکرا یا گائے لے کر قربانی کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے پر روشی ڈالیں تاکہ میرا یہ مسئلہ حل ہوسکے اور دُوسروں کو بھی شرعی حل معلوم ہوسکے۔

ج… جس جانور کے آپ مالک ہیں اس کی قربانی جائز ہے، خواہ آپ نے نقد قیمت پر خریدا ہو، خواہ اُدھار پر، خواہ قسطوں پر۔ مگر یہ بات یاد رہے کہ صرف جانور کو بک کرالینے سے آپ اس کے مالک نہیں ہوجاتے، اور نہ بک کرانے سے بیع ہوتی ہے، بلکہ جس دن آپ کو اپنی جمع کردہ رقم کے بدلے جانور دیا جائے گا تب آپ اس کے مالک ہوں گے۔

غریب کا قربانی کا جانور اچانک بیمار ہوجائے تو کیا کرے؟

س… زید نے اپنی قربانی کا جانور لیا ہوا تھا جو عیدالاضحی سے ایک دو دن پہلے بیماری کی وجہ سے علیل ہوجاتا ہے، پھر اس کو ذبح کرکے تقسیم کیا جاتا ہے، کیا اس کی قربانی ہوگئی یا نہیں؟ اور زید بالکل غریب آدمی ہے، ملازم پیشہ ہے، جس نے اپنی تین چار ماہ کی تنخواہ میں سے رقم جمع کرکے یہ قربانی خریدی تھی، اب اس قربانی کے ہلاک ہونے کے بعد اس کے پاس دُوسری قربانی خریدنے کی گنجائش نہیں ہے، اب یہ کیا کرے؟

ج… اس کے ذمہ قربانی کا دُوسرا جانور خریدنا لازم نہیں، البتہ قربانی نہیں ہوئی، لیکن ممکن ہے اللہ تعالیٰ نیت کی وجہ سے قربانی کا ثواب عطا فرمادے۔

قربانی کا بکرا خریدنے کے بعد مرجائے تو کیا کرے؟

س… ایک شخص صاحبِ نصاب نہیں ہے، وہ بقرعید کے لئے قربانی کی نیت سے بکرا خریدتا ہے، لیکن قبل از قربانی بکرا مر جاتا ہے یا گم ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں اس شخص پر دوبارہ بکرا خرید کر قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ صاحبِ نصاب ہے اور بکرا مرجاتا ہے یا گم ہوجاتا ہے تو اس کو دوبارہ بکرا خرید کر قربانی دینا چاہئے یا نہیں؟

ج… اگر اس پر قربانی واجب نہیں تو اس کے ذمہ دُوسرا جانور خریدنا ضروری نہیں، اور اگر صاحبِ نصاب ہے تو دُوسرا جانور خریدنا لازم ہے۔

جس شخص کا عقیقہ نہ ہوا ہو، کیا وہ قربانی کرسکتا ہے؟

س… ہمارے محلے میں ایک مولانا رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قربانی وہ انسان کرسکتا ہے جس کے گھر میں ہر بچے اور بڑے کا عقیقہ ہوچکا ہو، مگر ہمارے گھر میں کسی کا بھی عقیقہ نہیں ہوا کیونکہ ہماری والدہ کہتی ہیں کہ وہ ہم سب کا عقیقہ اس کی شادی پر کردیں گی۔

ج… مولانا صاحب کا یہ مسئلہ صحیح نہیں، عقیقہ خواہ ہوا ہو یا نہ ہوا ہو، قربانی ہوجاتی ہے، نیز مسنون عقیقہ ساتویں دن ہوتا ہے، شادی پر عقیقہ کرنے کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں۔

لاعلمی میں دُنبہ کے بجائے بھیڑ کی قربانی

س… ہم نے گزشتہ عید کو قربانی کی، ہماری یہ پہلی قربانی تھی، اس لئے ہم دھوکا کھاگئے اور بجائے دُنبہ کے بھیڑ لے آئے، بعد میں پتہ چلا کہ یہ دُنبہ نہیں بھیڑ ہے، اب آپ بتائیں کہ ہماری یہ پہلی قربانی بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونی چاہئے؟

ج… اگر اس کی عمر ایک سال کی تھی تو قربانی ہوگئی، کیونکہ دُنبہ اور بھیڑ دونوں کی قربانی جائز ہے۔

حلال خون اور حلال مردار کی تشریح

س… ایک حدیث کی رُو سے دو قسم کے مردار اور دو قسم کا خون حلال ہیں، برائے مہربانی وہ دو قسم کے مردار جانور اور دو قسم کے خون کون سے ہیں؟ اور وہ حدیث بھی تحریر فرمائیں۔ بقول الف کے دو قسم کا مردار: ۱:-مچھلی، ۲:-ٹڈی۔ دو قسم کا خون: ۱:-قاتل کا خون، ۲:-مرتد کا خون حلال ہے۔ کیا یہ قول دُرست ہے؟

ج… الف نے جو کہا کہ مردار جانور سے مراد، ۱:-ٹڈی، ۲:-مچھلی ہے، تو یہ بات اس کی ٹھیک ہے۔ لیکن مردار سے حرام مراد نہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ ٹڈی اور مچھلی کو اگر زندہ پکڑا جائے تو یہ دونوں بغیر ذبح کے حلال ہیں، کیونکہ اگر پکڑنے سے پہلے مرگئے تو ان کا کھانا جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔ اور اس حدیث میں جو خون کا ذکر ہے اس سے مراد، ۱:-جگر، ۲:-تلی ہے۔ زید نے جو خون کے متعلق کہا کہ دونوں خون سے مراد خونِ قاتل اور خونِ مرتد ہے، تو یہ غلط ہے، کیونکہ مذکورہ حدیث میں دونوں خونوں کو تصریحاً ذکر کیا گیا ہے۔ باقی قاتل اور مرتد کا ذکر دُوسری حدیث میں ہے، ان دونوں کو مباح الدم قرار دیا گیا ہے، یعنی قاتل کو مقتول کے بدلے اور مرتد کو تبدیلِ دین کی وجہ سے قتل کیا جائے، باقی اس سے مراد یہ نہیں کہ ان دونوں کا خون حلال ہے۔

ذبح شدہ جانور کے خون کے چھینٹوں کا شرعی حکم

س… گائے اور بکرے کا خون ناپاک ہوتا ہے یا پاک؟ دراصل میں گوشت لینے جاتا ہوں تو قصائی کی دُکان پر خون کے چھوٹے چھوٹے دھبے لگ جاتے ہیں تو یہ کپڑے پاک ہیں یا نہیں؟

ج… گوشت میں جو خون لگا رہ جاتا ہے وہ پاک ہے، اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے، البتہ بوقتِ ذبح جو خون جانور کی رگوں سے نکلتا ہے وہ ناپاک ہے۔

قربانی کے خون میں پاوٴں ڈبونا

س… ہمارے ایک رشتہ دار جب قربانی کرتے ہیں یا صدقہ کا بکرا کاٹتے ہیں، چھری پھیرنے کے بعد جب خون نکلتا شروع ہوتا ہے تو وہ اپنے دونوں پیر خون میں ڈبولیتے ہیں، یہ ان کا کوئی اعتقاد ہے۔ یہ جائز ہے یا ناجائز؟

ج… یہ خون نجس ہوتا ہے، اور نجاست سے بدن کو آلودہ کرنا دین و مذہب کی رُو سے عبادت نہیں ہوسکتا، اس لئے یہ اعتقاد گناہ اور یہ فعل ناجائز ہے۔

قربانی کرنے سے خون آلودہ کپڑوں میں نماز جائز نہیں

س… قربانی کے جانور کا خون اگر کپڑے پر لگ جائے تو نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟

ج… قربانی کے جانور کا بہتا ہوا خون بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح کسی اور جانور کا، خون کے اگر معمولی چھینٹے پڑجائیں جو مجموعی طور پر انگریزی روپیہ کی چوڑائی سے کم ہوں تو نماز ہوجائے گی، ورنہ نہیں، البتہ جو خون گردن کے علاوہ گوشت پر لگا ہوا ہوتا ہے وہ ناپاک نہیں۔

قربانی کے جانور کی چربی سے صابن بنانا جائز ہے

س… قربانی کے بکرے کی چربی سے اگر کوئی گھر میں صابن بنائے تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر گناہ ہے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ اگر معلوم نہ ہو کہ یہ گناہ ہے۔

ج… قربانی کے جانور کی چربی سے صابن بنالینا جائز ہے، کوئی گناہ نہیں۔

  • Tweet

What you can read next

کن الفاظ سے قسم نہیں ہوتی؟
آنکھوں کا عطیہ اور اعضاء کی پیوندکاری
کن جانوروں کی قربانی جائز ہے یا ناجائز؟
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP