SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in جلد چہارم

پرندوں اور ان کے انڈوں کا شرعی حکم

 

بگلا اور غیرشکاری پرندے بھی حلال ہیں

س… کیا بگلا حلال ہے؟ برائے مہربانی ان حرام جانوروں کی نشاندہی فرمائیں جو ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ چھوٹی چھوٹی مختلف قسم کی چڑیوں کا شکار کرکے کھالیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟

ج… بگلا حلال ہے، اسی طرح یہ تمام غیرشکاری پرندے بھی حلال ہیں، چھوٹی چڑیا حلال ہے۔

کبوتر کھانا حلال ہے

س… ہمارے یہاں کے کچھ لوگ کبوتر بالکل نہیں کھاتے، وہ کہتے ہیں کہ اس کے کاٹنے سے گناہ ہے اور کھانے سے، حالانکہ کبوتر حلال ہے۔

ج… حلال جانور کو ذبح کرنے میں گناہ کیوں ہونے لگا؟

بطخ حلال ہے

س… مولانا صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ میرے ایک قدیم اور عزیز دوست فرماتے ہیں کہ بطخ یا ”راج ہنس“ جسے بڑی بطخ یا ”قاز“ بھی کہتے ہیں، کا گوشت حلال نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے۔ برائے مہربانی یہ بات صحیح ہے یا غلط؟ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

ج… بطخ بذاتِ خود تو حلال ہے، نجاست کھانے کی وجہ سے مکروہ ہوسکتی ہے، سو ایسی مرغی یا بطخ جس کی بیشتر خوراک نجاست ہو اس کو تین دن بند رکھ کر پاک غذا دی جائے تو کراہت جاتی رہے گی۔

مور کا گوشت حلال ہے

س… ایک دوست کہیں باہر سے مور کا گوشت کھاکر آیا ہے، وہ کہتا ہے کہ مور کا گوشت حلال ہوتا ہے، مگر ہمارے کئی دوست کہتے ہیں کہ مور کا گوشت حرام ہوتا ہے۔

ج… مور حلال جانور ہے، اس کا گوشت حلال ہے۔

کیا انڈا حرام ہے؟

س… کچھ عرصہ پیشتر ماہنامہ ”زیب النساء“ میں حکیم سیّد ظفر عسکری نے کسی خاتون کے جواب میں تحریر کیا تھا کہ انڈے کا ذکر صحابہ کرام اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے میں کہیں نہیں ملتا، بلکہ اسے انگریزوں نے متعارف کرایا ہے، اس وجہ سے انڈا کھانا حرام ہے۔ براہِ کرم اس مسئلے کا تفصیلی حل اسلامی صفحے میں شائع کریں۔

ج… یقین نہیں آتا کہ حکیم صاحب نے ایسا لکھا ہو، اگر انہوں نے واقعی لکھا ہے تو یہ ان کا فتویٰ نہایت ”غیرحکیمانہ“ ہے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ مشہور حدیث تو پڑھی یا سنی ہوگی جو حدیث کی ساری کتابوں میں موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کی نماز کے لئے سب سے پہلے آئے اسے اُونٹ کی قربانی کا ثواب ملتا ہے، دُوسرے نمبر پر آنے والے کو گائے کی قربانی کا، پھر بکرے کی قربانی کا، پھر مرغی صدقہ کرنے اور سب سے آخر میں انڈا صدقہ کرنے کا، اور جب امام خطبہ شروع کردیتا ہے تو ثواب لکھنے والے فرشتے اپنے صحیفوں کو لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں اور خطبہ سننے لگتے ہیں۔                                (مشکوٰة شریف)

          سوچنا چاہئے کہ اگر ہماری شریعت میں انڈا کھانا حرام ہے تو کیا (نعوذ باللہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حرام چیز کے صدقے کی فضیلت بیان فرمادی؟ آج تک کسی فقیہ اور محدث نے انڈے کو حرام نہیں بتایا، اس لئے حکیم صاحب کا یہ فتویٰ بالکل لغو ہے۔

انڈا حلال ہے

س… مرغی کا انڈا کھانا حلال ہے یا مکروہ؟ لوگ کہتے ہیں کہ انڈا مرغی کا اور دیگر حلال جانوروں کا بھی نہیں کھانا چاہئے، کیونکہ کسی شرعی کتاب میں انڈا کھانے کے لئے نہیں لکھا ہے۔

ج… کسی حیوان کے انڈے کا وہی حکم ہے جو اس جاندار کا ہے، حلال جاندار کا انڈا حلال ہے، اور حرام کا حرام۔

پرندے پالنا جائز ہے

س… آج کل آسٹریلین طوطوں کا پنجروں میں پالنا ایک عام سی بات ہوتی جارہی ہے، آپ کے مسائل اور اس کا حل روزنامہ جنگ اقرأ اسلامی صفحے کی وساطت سے معاملے کی شرعی حیثیت واضح فرماکر مشکور فرمائیں، واضح رہے کہ یہ پرندے صرف خوبصورتی کی خاطر پالے جاتے ہیں۔ اسی طرح چڑیا گھروں میں جانور پنجروں میں صرف انسانی تفریح کی خاطر رکھے جاتے ہیں۔ روشنی ڈالئے، امام بخاری کی کتاب ادب المفرد میں ایک روایت ملتی ہے کہ صحابہ پرندے پالتے تھے، نیز اس کتاب کا کیا مقام ہے اور اس روایت کا کیا اعتبار ہے؟

ج… یہ روایت تو میں نے دیکھی نہیں، پرندوں کا پالنا جائز ہے، البتہ ان کو لڑانا جائز نہیں۔

حلال پرندے کو شوقیہ پالنا جائز ہے

س… کسی حلال پرندے کو شوقیہ طور پر پنجرے میں بند کرکے پالنا جائز ہے یا نہیں؟

ج… جائز ہے، بشرطیکہ بند رکھنے کے علاوہ اس کو کوئی اور ایذا اور تکلیف نہ پہنچائے، اور اس کی خوارک کا خیال رکھے۔

  • Tweet

What you can read next

حجِ بدل
طواف
عمرہ
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP