SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
2
Shaheed-e-Islam
Sunday, 01 August 2010 / Published in جلد سوم

سحری اور اِفطار

سحری کھانا مستحب ہے، اگر نہ کھائی تب بھی روزہ ہوجائے گا

س… سوال یہ ہے کہ کیا روزہ رکھنے کے لئے سحری کھانا ضروری ہے؟ اگر کوئی سحری نہ کھائے تو کیا اس کا روزہ نہیں ہوگا؟ روزے کی نیت بھی بتلادیجئے جس کو پڑھ کر روزہ رکھتے ہیں۔

ج… روزے کے لئے سحری کھانا مستحب اور باعثِ برکت ہے، اور اس سے روزے میں قوّت رہتی ہے۔ اور سحری کھاکر یہ دُعا پڑھنی چاہئے: “وبصوم غد نویت من شھر رمضان” لیکن اگر کسی کو یہ دُعا یاد نہ ہو، تب بھی روزے کی دِل سے نیت کرلینا کافی ہے۔

اگر آپ نے صبحِ صادق سے لے کر غروب تک کچھ نہیں کھایا پیا اور گیارہ بجے (یعنی شرعی نصف النہار) سے پہلے روزے کی نیت کرلی تو آپ کا روزہ صحیح ہے، قضا کی ضرورت نہیں۔

سحری میں دیر اور اِفطاری میں جلدی کرنی چاہئے

س… ہمارے ہاں بعض لوگ سحری میں بہت جلدی کرتے ہیں، اور اِفطاری کے وقت دیر سے اِفطار کرتے ہیں، کیا ان کا یہ عمل صحیح ہے؟

ج… سورج غروب ہونے کے بعد روزہ اِفطار کرنے میں تأخیر نہیں کرنی چاہئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: “میری اُمت خیر پر رہے گی، جب تک سحری کھانے میں تأخیر اور (سورج غروب ہونے کے بعد) روزہ اِفطار کرنے میں جلدی کرتے رہیں گے۔” (مسندِ احمد ج:۵ ص:۱۷۲)

ایک اور حدیث میں ہے کہ: “لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک کہ روزہ اِفطار کرنے میں جلدی کریں گے۔” (صحیح بخاری و مسلم، مشکوٰة ص:۱۷۵)

ایک اور حدیث میں ہے کہ: “اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: مجھے اپنے بندوں میں سے وہ لوگ زیادہ محبوب ہیں جو اِفطار میں جلدی کرتے ہیں۔”

(ترمذی، مشکوٰة ص:۱۷۵)

ایک اور حدیث میں ہے کہ: “دین ہمیشہ غالب رہے گا، جب تک کہ لوگ اِفطار میں جلدی کریں گے، کیونکہ یہود و نصاریٰ تأخیر کرتے ہیں۔”

(ابوداوٴد، ابنِ ماجہ، مشکوٰة ص:۱۷۵)

مگر یہ ضروری ہے کہ سورج کے غروب ہوجانے کا یقین ہوجائے تب روزہ کھولنا چاہئے۔

صبحِ صادق کے بعد کھاپی لیا تو روزہ نہیں ہوگا

س… روزہ کتنے وقت کے لئے ہوتا ہے؟ کیا صبحِ صادق کے بعد کھاسکتے ہیں؟

ج… روزہ صبحِ صادق سے لے کر سورج غروب ہونے تک ہوتا ہے، پس صبحِ صادق سے پہلے پہلے کھانے پینے کی اجازت ہے، اگر صبحِ صادق کے بعد کچھ کھایا پیا تو روزہ نہیں ہوگا۔

سحری کے وقت نہ اُٹھ سکے تو کیا کرے؟

س… اگر کوئی سحری کے لئے نہ اُٹھ سکے تو اس کو کیا کرنا چاہئے؟

ج… بغیر کچھ کھائے پیئے روزے کی نیت کرلے۔

سونے سے پہلے روزے کی نیت کی اور صبحِ صادق کے بعد آنکھ کھلی تو روزہ شروع ہوگیا، اب اس کو توڑنے کا اختیار نہیں

س… ایک شخص نے روزے کی نیت کی اور سوگیا، مگر سحری کے وقت نہ اُٹھ سکا، تو کیا صبح کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرسکتا ہے کہ روزہ رکھے یا نہ رکھے؟

ج… جب اس نے رات کو سونے سے پہلے روزے کی نیت کرلی تھی تو صبحِ صادق کے بعد اس کا روزہ (سونے کی حالت میں) شروع ہوگیا، اور روزہ شروع ہونے کے بعد اس کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رہتا کہ وہ روزہ رکھے یا نہ رکھے؟ کیونکہ روزہ رکھنے کا فیصلہ تو وہ کرچکا ہے، اور اس کے اسی فیصلے پر روزہ شروع بھی ہوچکا ہے، اب روزہ شروع کرنے کے بعد اس کو توڑنے کا اختیار نہیں، اگر رمضان کا روزہ توڑدے گا تو اس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم آئیں گے۔

رات کو روزے کی نیت کرنے والا سحری نہ کھاسکا تو بھی روزہ ہوجائے گا

س… کوئی شخص اگر رات ہی کو روزے کی نیت کرکے سوجائے، کیونکہ اس کو اندیشہ ہے کہ سحری کے وقت اس کی آنکھ نہیں کھلے گی تو کیا اس کا روزہ ہوجائے گا؟

ج… ہوجائے گا۔

س… اور اگر اتفاق سے اس کی آنکھ کھل جائے تو کیا وہ نئے سرے سے سحری کھاکے نیت کرسکتا ہے؟

ج… کرسکتا ہے۔

کیا نفل روزہ رکھنے والے اذان تک سحری کھاسکتے ہیں؟

س… نفل روزہ جب رکھتے ہیں تو فجر کی اذان کے وقت (یعنی جب فجر کی نماز ہوتی ہے) روزہ بند کردیتے ہیں، جبکہ روزہ اذان سے دس یا پندرہ منٹ پہلے بند کردینا چاہئے، جو مسلمان بھائی اذان کے وقت روزہ بند کرتے ہیں تو کیا ان کا روزہ ہوگا یا نہیں؟

ج… اگر صبحِ صادق ہوجانے کے بعد کھایا پیا تو روزہ نہ ہوگا، خواہ اذان ہوچکی ہو یا نہ ہوئی ہو، اور اذانیں عموماً صبحِ صادق کے بعد ہوتی ہیں، اس لئے اذان کے وقت کھانے پینے والوں کا روزہ نہیں ہوگا عموماً مسجدوں میں اوقات کے نقشے لگے ہوتے ہیں، ابتدائے فجر کا وقت دیکھ کر اس سے چار پانچ منٹ پہلے سحری کھانا بند کردیا جائے۔

اذان کے وقت سحری کھانا پینا

س… اگر کوئی آدمی صبح کی اذان کے وقت بیدار ہو تو وہ روزہ کس طرح رکھے؟

ج… اگر اذان صبحِ صادق کے بعد ہوئی ہو (جیسا کہ عموماً صبحِ صادق کے بعد ہی ہوا کرتی ہے) تو اس شخص کو کھانا پینا نہیں چاہئے، ورنہ اس کا روزہ نہیں ہوگا، بغیر کچھ کھائے پیئے روزے کی نیت کرے۔ ہاں! اگر اذان وقت سے پہلے ہوئی ہو تو دُوسری بات ہے۔

سحری کا وقت سائرن پر ختم ہوتا ہے یا اذان پر

س… رمضان المبارک میں سحری کا آخری وقت کب تک ہوتا ہے؟ یعنی سائرن تک ہوتا ہے یا اذان تک؟ ہمارے یہاں بہت سے لوگ آنکھ دیر سے کھلنے کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے اذان تک سحری کرتے رہتے ہیں، کیا ان کا یہ طرزِ عمل صحیح ہے؟

ج… سحری ختم ہونے کا وقت متعین ہے، سائرن، اذان اس کے لئے ایک علامت ہے، آپ گھڑی دیکھ لیں، اگر سائرن وقت پر بجا ہے تو وقت ختم ہوگیا، اب کچھ کھاپی نہیں سکتے۔

سائرن بجتے وقت پانی پینا

س… ہمارے یہاں عموماً لوگ سائرن بجنے سے کچھ وقت پہلے سحری کھاکر فارغ ہوجاتے ہیں اور سائرن بجنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں، جیسے ہی سائرن بجتا ہے ایک ایک گلاس پانی پی کر روزہ بند کرلیتے ہیں، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ میرا مطلب یہ ہے کہ کہیں سائرن بجنے کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ سحری کا وقت ختم ہوچکا ہے؟

ج… سائرن ایک منٹ پہلے شروع ہوتا ہے، اس لئے اس دوران پانی پیا جاسکتا ہے، بہرحال احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ سائرن بجنے سے پہلے پانی پی لیا جائے۔

سحری کا وقت ختم ہونے کے دس منٹ بعد کھانے پینے سے روزہ نہیں ہوگا

س… کراچی میں سحری کا آخری وقت تقریباً سوا چار بجے ہے، لیکن اگر ہم کسی وقت دس منٹ بعد (چار بج کر پچّیس منٹ تک) سحری کرتے رہیں، تو کیا اس سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے یا نہیں؟

ج… نقشوں میں صبح صادق کا جو وقت لکھا ہوتا ہے، اس سے دو چار منٹ پہلے کھانا پینا بند کردینا چاہئے، ایک دو منٹ آگے پیچھے ہوجائے تو روزہ ہوجائے گا، لیکن دس منٹ بعد کھانے کی صورت میں روزہ نہیں ہوگا۔

روزہ کھولنے کے لئے نیت شرط نہیں

س… میں نے یکم رمضان کو (پہلا) روزہ رکھا تھا، اور کیونکہ سحری میں، میں نے صرف اور صرف دو گلاس پانی پیا تھا، جس کی وجہ سے مجھے روزہ بہت لگ رہا تھا، اِفطار کے وقت میں نے جلدی میں بغیر نیت کے کھجور منہ میں رکھی لی، لیکن اسے دانتوں سے چبایا نہیں تھا کہ اچانک مجھے یاد آگیا کہ میں نے نیت نہیں کی ہے، اس لئے میں نے کھجور کو منہ میں رکھے ہی رکھے نیت کی اور روزہ اِفطار کیا، تو آیا میرا روزہ اس صورت میں ہوگیا یا مکروہ ہوگیا؟

ج… روزہ کھولنے کے لئے نیت شرط نہیں، غالباً “اِفطار کی نیت”‘ سے آپ کی مراد وہ دُعا ہے جو روزہ کھولتے وقت پڑھی جاتی ہے، اِفطار کے وقت کی دُعا مستحب ہے، شرط نہیں، اگر دُعا نہ کی اور روزہ کھول دیا تو روزہ بغیر کراہت کے صحیح ہے، البتہ اِفطار کے وقت دُعا قبول ہوتی ہے، اس لئے دُعا کا ضرور اہتمام کرنا چاہئے، بلکہ اِفطار سے چند منٹ پہلے خوب توجہ کے ساتھ دُعائیں کرنی چاہئیں۔

روزہ دار کی سحری و اِفطار میں اسی جگہ کے وقت کا اعتبار ہوگا جہاں وہ ہے

س… میرے بھائی جان عرب امارات سے روزہ رکھ کر آئے، اور یہاں کراچی کے وقت کے مطابق روزہ اِفطار کیا، حالانکہ وہ علاقہ کراچی سے ایک گھنٹہ پیچھے ہے، کیا اس طرح انہوں نے ایک گھنٹہ پہلے روزہ اِفطار کرلیا؟ روزہ کا اِفطار صحیح ہوا کہ غلط؟ اگر غلط ہوا تو کیا روزہ کی قضا ہوگی؟

ج… اُصول یہ ہے کہ روز ہ رکھنے اور اِفطار کرنے میں اس جگہ کا اعتبار ہے جہاں آدمی روزہ رکھتے اور اِفطار کرتے وقت موجود ہو، پس جو شخص عرب ممالک سے روزہ رکھ کر کراچی آئے اس کو کراچی کے وقت کے مطابق اِفطار کرنا ہوگا، اور جو شخص پاکستان سے روزہ رکھ کر مثلاً: سعودی عرب گیا ہو، اس کو وہاں کے غروب کے بعد روزہ اِفطار کرنا ہوگا، اس کے لئے کراچی کے غروب کا اعتبار نہیں۔

ریڈیو کی اذان پر روزہ اِفطار کرنا دُرست ہے

س… ہمارے گھروں کے قریب کوئی مسجد نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہم لوگ اذان آسانی سے نہیں سن سکتے، تو کیا رمضان شریف میں ہم لوگ اِفطاری ریڈیو کی اذان سن کرلیں؟ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ریڈیو والے اعلان کرتے ہیں: “کراچی اور اس کے مضافات میں اِفطاری کا وقت ہوا چاہتا ہے” ٹائم بھی بتاتے ہیں، اور اس کے بعد فوراً اذان شروع ہوجاتی ہے، گزشتہ رمضان میں بھی ہم لوگ جونہی شام کو ریڈیو پر اللہ اکبر سنتے تھے تو روزہ اِفطار کرلیتے تھے، آپ مہربانی فرماکر کتاب و سنت کی روشنی میں ہمیں بتائیں کہ آیا ہماری اِفطاری صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟

ج… ریڈیو پر صحیح وقت پر اطلاع اور اذان دی جاتی ہے، اس لئے اِفطار کرنا صحیح ہے۔

ہوائی جہاز میں اِفطار کس وقت کے لحاظ سے کیا جائے؟

س… طیارے میں روزہ اِفطار کرنے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ طیارہ ۳۵ہزار فٹ کی بلندی پر محوِ پرواز ہو اور زمین کے اعتبار سے غروبِ آفتاب کا وقت ہوگیا ہو، مگر بلندیٴ پرواز کی وجہ سے سورج موجود سامنے دِکھائی دے رہا ہو، تو ایسے میں زمین کا غروب معتبر ہوگا یا طیارے کا؟

ج… روزہ دار کو جب آفتاب نظر آرہا ہے تو اِفطار کرنے کی اجازت نہیں ہے، طیارہ کا اعلان بھی مہمل اور غلط ہے، روزہ دار جہاں موجود ہو وہاں کا غروب معتبر ہے، پس اگر وہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر ہو اور اس بلندی سے غروبِ آفتاب دِکھائی دے تو روزہ اِفطار کرلینا چاہئے، جس جگہ کی بلندی پر جہاز پرواز کر رہا ہے وہاں کی زمین پر غروبِ آفتاب ہو رہا ہو تو جہاز کے مسافر روزہ اِفطار نہیں کریں گے۔

  • Tweet

What you can read next

زکوٰة کے متفرق مسائل
کن وجوہات سے روزہ توڑ دینا جائز ہے؟ کن سے نہیں؟
ایصالِ ثواب
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP