SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Sunday, 01 August 2010 / Published in جلد سوم

نماز کے متفرق مسائل

وظیفہ پڑھنے کے لئے نماز کی شرط

س… یہ بتائیں کہ اگر ہم کوئی وظیفہ شروع کریں جس کے لئے پانچوں وقت کی نماز ضروری ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے کسی وقت کی نماز قضا ہوجائے تو کیا ہم وہ وظیفہ جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

ج… جب نماز وظیفے کے لئے شرط ہے تو وہ وظیفہ بغیر نماز کے بے کار ہے۔

نماز میں زبان نہ چلنے کا علاج

س… بندہ الحمدللہ! نماز کی پابندی کرتا ہے، لیکن ایک بڑی زبردست پریشانی ہے کہ جب نماز پڑھتا ہوں تو زبان نہیں چلتی اور ایک ایک آیت کو کئی کئی بار دُہرانا پڑتا ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زبان میں لکنت ہے، لیکن عام بول چال کے اندر یہ چیز محسوس نہیں ہوتی، مہربانی فرماکر اس کے لئے کوئی وظیفہ بتلائیں، آپ کی عین نوازش ہوگی۔

ج… اس کے لئے کسی وظیفے کی ضرورت نہیں، بس یہ کیجئے کہ جو آیت ایک دفعہ پڑھ لی اس کو دوبارہ نہ پڑھئے، چاہے آپ کو چند سیکنڈ ٹھہرنا پڑے، انشاء اللہ چند دنوں بعد یہ پریشانی دُور ہوجائے گی، اور اگر آپ نے مکرّر پڑھنے کی عادت جاری رکھی تو یہ بیماری پختہ ہوتی جائے گی۔

تارک الصلوٰة نعت خواں احترام کا مستحق نہیں

س… کیا تارک الصلوٰة نعت خواں کا احترام کرنا دُرست ہے؟

ج… ایسا شخص احترام کا مستحق نہیں، اور ایسے شخص کا نعت خوانی کرنا بھی نعت کی توہین ہے۔

قنوتِ نازلہ کب پڑھی جاتی ہے؟

س… اخبارات میں پڑھا کہ ممتاز علمائے کرام نے اپیل کی ہے کہ فجر کی نماز میں دُعائے قنوت کا اہتمام کریں، براہِ کرم یہ بتلائیں کہ دُعائے قنوت کو نماز سنت یا نماز فرض میں پڑھا جائے؟ کیا یہ دُعائے قنوت عشاء کے وتروں والی ہے؟

ج… جب مسلمانوں پر کوئی بڑی آفت نازل ہو، مثلاً: مسلمان، کافروں کے پنجے میں گرفتار ہوجائیں یا اسلامی ملک پر کافر حملہ آور ہوں تو نمازِ فجر کی جماعت میں دُوسری رکعت کے رُکوع کے بعد امام “قنوتِ نازلہ” پڑھے اور مقتدی آمین کہتے جائیں، سنتوں میں یا تنہا ادا کئے جانے والے فرضوں میں قنوتِ نازل نہیں پڑھی جاتی، اور وتر کی تیسری رکعت میں جو دُعائے قنوت ہمیشہ پڑھی جاتی ہے وہ الگ ہے۔

ٹی وی کم از کم نماز کے اوقات کا احترام تو کرے

س… مولانا صاحب! ٹی وی کی فضول نشریات نے مسلمانوں بالخصوص ہماری نئی نسل کو تباہی کے اس موڑ پر لاکر رکھ دیا ہے جہاں سے نکلنا ناممکن نہیں تو دُشوار ضرور ہے، اور اس پر بس نہیں، بلکہ وہ پروگرام کو بھی ایسے موقع پر نشر کرتے ہیں جن وقت عین نماز کا وقت ہوتا ہے، ایمان کمزور ہونے کی وجہ سے وہ نماز جیسی اہم عبادت کو ترک کردیتے ہیں، مسلمان کا کام تو یہ ہے کہ خود بُرائی سے بچتے ہوئے دُوسروں کو بُرائی سے بچانے کی محنت اور کوشش کرے، کیا یہ لوگ نماز کے اوقات میں پروگرام کے وقت کو کم و بیش نہیں کرسکتے؟

ج… اوّل تو ٹی وی ہی قوم کی صحت کے لئے “ٹی بی” ہے، اور یہ اُمّ الخبائث ہے جو شیطان نے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو گمراہ کرنے کے لئے ایجاد کی ہے، پھر اس کی نشریات لغو اور فضول ہیں، جو سراپا گناہ اور وبال ہیں، پھر نماز کے اوقات میں اس گندگی کو پھیلانا بہت ہی سنگین ہے، اللہ تعالیٰ اپنے قہر و غضب سے بچائے! ٹی وی کے کارپردازوں کو چاہئے کہ اگر وہ اس گندگی سے مسلمان معاشرہ کو نہیں بچاسکتے تو کم از کم نماز کے اوقات کا تو احترام کریں۔

ٹی وی پر نمازِ جمعہ کے وقت پروگرام پیش کرنا

س… آج کل ٹی وی پر جمعہ کی نشریات جو صبح کی ہوتی ہیں، ان میں عین اس وقت ڈرامہ شروع ہوتا ہے جب نمازِ جمعہ شروع ہوتی ہے، جس سے کئی ٹی وی دیکھنے کے شوقین اور نمازِ جمعہ پڑھنے والوں کی نماز قضا ہوجاتی ہے، بتائیے یہ گناہ کس کے سر ہوگا؟

ج… جمعہ قضا کرنے والوں پر بھی اس کا وبال پڑے گا، اور ٹی وی والوں پر بھی، معلوم نہیں کہ کیا یہ لوگ مسلمان نہیں کہ لوگوں کو نمازِ جمعہ سے روکنے کا سبب بنتے ہیں؟

بجائے قرعہ اندازی کے نمازِ استخارہ پڑھ کر فیصلہ کیجئے

س… میری عادت ہے کہ جب کبھی کسی بات کا فیصلہ نہ کرسکوں اور بہت پریشان ہوجاوٴں اور سمجھ میں کچھ نہ آئے کہ کیا فیصلہ کیا جائے؟ تو میں دو رکعت نفل پڑھ کر قرعہ پر دونوں چیزیں لکھ دیتی ہوں اور پھر اللہ تعالیٰ سے دُعا کرکے اُٹھالیتی ہوں، اور نیت کرلیتی ہوں کہ چونکہ خدا کے حکم کے بغیر پتہ بھی نہیں ہل سکتا، جو قرعہ میرے ہاتھ آئے گا اس فیصلے پر وہ کام کروں گی۔ یا پھر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑاکر دُعا مانگتی ہوں کہ خدایا قرآن مجید تیرا کلام ہے، اور اس میں ہر قسم کی مثالیں اور احوال موجود ہیں، تیرا مبارک نام لے کر اس کو کھولوں گی، اس صفحہ پر جو فیصلہ میری پریشانی کے مطابق ہو مجھ کو بتادے، تاکہ میں ویسا کرلوں اور تیری مرضی اور خوشی کے مطابق ہو، اور پھر خدا کا نام لے کر قرآن پاک کو کھول کر اس صفحے پر اپنے مسئلے کے مطابق جو حال ملتا ہے اس کو خدا کی رائے سمجھ کر عمل کرتی ہوں۔ کیا مندرجہ بالا دونوں صورتوں میں کفر یا شرک کا خطرہ تو نہیں ہوتا؟ ضرور جواب تحریر فرمائیں تاکہ آئندہ ایسا کروں، اکثر جب بہت پریشان کن مسئلہ ہو اور میری سمجھ میں کوئی فیصلہ نہ آرہا ہو تو میں ایسا کرکے فیصلہ کرلیتی ہوں۔

ج… کفر و شرک تو نہیں، لیکن ایک فضول حرکت ہے، یہ ایک طرح کا فال نکالنا ہے، جس کی ممانعت ہے، اور اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا، یہ عقیدہ کا فساد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو تعلیم دی ہے، وہ یہ ہے کہ جب کوئی اہم کام درپیش ہو تو دو رکعت نماز پڑھ کر استخارہ کی دُعا کی جائے، اور پھر جس طرف دِل مائل ہو اس صورت کو اختیار کرلیا جائے، انشاء اللہ اسی میں خیر ہوگی۔

بہ مجبوری فیکٹری میں کم از کم فرض اور وتر ضرور پڑھیں

س… آج امریکہ سے میرے ایک دوست کا خط آیا ہے جو اکیس سال سے وہاں رہ رہا ہے، اب اس نے نماز پڑھنا شروع کی ہے، وہ جس فیکٹری میں کام کرتا ہے اس میں تین شفٹ میں کام ہوتا ہے، ایک ہفتہ دن میں، ایک ہفتہ شام میں، اور ایک ہفتہ رات میں ڈیوٹی کا وقت ہونے کی وجہ سے پوری نماز نہیں پڑھ سکتا، وہ فجر کی نماز میں دو سنت دو فرض، ظہر کی نماز میں چار فرض دو سنت، عصر میں چار فرض، مغرب میں تین فرض دو سنت، اور عشاء میں چار فرض دو سنت اور تین وتر پڑھ لیتا ہے، اس نے لکھا ہے کہ کسی عالم سے پوچھ کر لکھوں کہ کیا یہ ٹھیک ہے؟

ج… آپ کے دوست نے جتنی رکعات لکھی ہیں، وہ صحیح ہیں، البتہ ظہر کی نماز میں چار فرض سے پہلے چار سنتیں بھی پڑھ لیا کریں۔

دفتری اوقات میں نماز کے لئے مسجد میں جانا

س… زید اکثر نماز ظہر جماعت کے ساتھ ادا کرتا ہے، جبکہ مسجد دفتر سے ایک میل دُور ہے، زید مسجد تک پیدل جاتا ہے، نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد وہاں سے پیدل واپس آتا ہے، کیا زید کا یہ طریقہٴ کار دُرست ہے؟

ج… اگر دفتر کی طرف سے اس کی اجازت ہو تو اتنی دُور جانا صحیح ہے، ورنہ دفتر ہی میں نماز باجماعت کا انتظام کیا جائے۔

آفس میں نماز کس طرح ادا کریں؟

س… ہم پورٹ قاسم کے ایک ویران علاقے میں کے ای ایس سی کے آفس میں کام کرتے ہیں، ہماری ڈیوٹی “۲۴ گھنٹے” کی ہوتی ہے، وہاں قریب میں کوئی مسجد وغیرہ نہیں ہے، اور نہ ہی اذان کی آواز آتی ہے، کچھ عرصہ پہلے آفس کے احاطے میں چند افراد نے مسجد کی طرح ایک جگہ بنادی تھی، جہاں نماز ادا کرتے ہیں، ہم سب ہی لوگ جن کی تعداد تقریبا آٹھ ہے، ماشاء اللہ نماز کے پابند ہیں، لیکن ہم لوگ الگ الگ نماز پڑھتے ہیں، اور بغیر اذا دئیے ہوئے نماز پڑھتے ہیں، یعنی جب نماز کا وقت ہوا اس وقت سے نماز کا وقت ختم ہونے تک کبھی وقفے وقفے سے کبھی ایک ساتھ اپنی اپنی نماز ادا کرلیتے ہیں، جماعت سے اس لئے ادا نہیں کرتے کہ ہم لوگ علم میں بہت کم ہیں اور کسی کی شرعی داڑھی بھی نہیں ہے، لیکن یہ بات ضرور ہے کہ نماز جماعت سے پڑھا سکتے ہیں، اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا بغیر اذان دئیے نماز پڑھنا جائز ہے، جبکہ اذان کی آواز بھی نہ آئے؟ کیا ایسی صورت میں الگ الگ اپنی اپنی نماز ہوجائے گی، جبکہ پڑھنے کی جگہ بھی ایک ہو؟ یہ وضاحت بھی کردیں کہ اگر جماعت ضروری ہے تو کیا غیرشرعی داڑھی والے یا بغیر داڑھی والے حضرات نماز پڑھاسکتے ہیں؟

ج… اذان و اقامت نماز کی سنت ہے، داڑھی منڈے کی اقتدا میں نماز مکروہ ہے، لیکن تنہا پڑھنے سے بہتر ہے، آپ حضرات اذان و اقامت اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھا کریں، کیا اچھا ہو کہ آپ میں سے کوئی باتوفیق داڑھی بھی رکھ لے، بلکہ سبھی کو رکھنی چاہئے تاکہ نماز مکروہ نہ ہو۔

دفتری اوقات میں نماز کی ادائیگی کے بدلے میں زائد کام

س… اگر ہم کسی کے ملازم ہیں اور نماز کے اوقات میں نماز کی ادائیگی کے لئے جاتے ہیں تو کیا ہمیں ان اوقات کے بدلے میں زیادہ کام کرنا چاہئے؟

ج… نماز فرض ہے، اتنے وقت کے بدلے میں زائد کام کرنے کی ضرورت نہیں، دفتری اوقات میں ایمانداری سے کام کیا جائے تو بہت ہے۔

ہر وقت عمامہ پہننا سنت ہے

س… عمامہ اور ٹوپی پہننا کیسا ہے؟ فرض، واجب، سنتِ موٴکدہ یا مستحب؟ اور کب پہننا ہے، صرف نماز کے لئے یا پورا دن (چوبیس گھنٹے)؟ یا صرف بازاروں یعنی جس وقت گھر سے باہر ہوتے ہیں، اس وقت تک؟

ج… عمامہ پہننا سنتِ مستحبہ ہے، اور یہ صرف نماز کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ ایک مستقل سنت ہے، اور ہمیشہ کی سنت ہے۔

جماعت میں شرکت کے لئے دوڑنا منع ہے

س… جب جماعت کھڑی ہوجاتی ہے تو بہت سے لوگ مسجد میں دوڑتے ہوئے جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں، آپ بتائیں کہ مسجد میں دوڑنا کیسا ہے؟

ج… حدیث میں اس سے منع فرمایا ہے۔

رُکوع و سجدہ کی تسبیح کا صحیح تلفظ سیکھئے

س… ہمارے ہاں ایک صاحب کہتے ہیں کہ رُکوع اور سجدہ میں “سبحان ربی الاعلیٰ” اور “سبحان ربی العظیم” کہتے ہوئے “ی” کا استعمال نہیں کرتے، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں کہ آیا یہ طریقہ دُرست ہے یا نہیں؟

ج… غلط ہے! کسی عربی دان سے تلفظ سیکھ کر پڑھیں۔

  • Tweet

What you can read next

(متفرق مسائل (میّت سے متعلق
زکوٰة ادا کرنے کا طریقہ
روزے کے فضائل
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP