SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Sunday, 01 August 2010 / Published in جلد دوم

تیمم

پانی نہ ملنے پر تیمم کیوں؟

س… پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کرایا جاتا ہے، اس میں کیا مصلحت ہے؟

ج… میرے بھائی! ہمارے لئے سب سے بڑی مصلحت یہی ہے کہ اللہ پاک کا حکم ہے اور رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے۔ ویسے قرآنِ کریم نے اس کی مصلحتوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے، چنانچہ ارشاد ہے:

”اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی ڈالے، بلکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ تم کو پاک کردے اور تم پر اپنی نعمت پوری کردے تاکہ تم شکر کرو۔“ (سورہٴ مائدہ ع۲)

اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ حق تعالیٰ شانہ نے پانی نہ ملنے کی صورت میں مٹی کو پاک کرنے والی بنایا ہے، جس طرح پانی انسانی بدن کو پاک کرنے والا ہے، اسی طرح پانی پر قدرت نہ ہونے کی حالت میں مٹی سے تیمم کرنا بھی پاک کرنے والا ہے، حضرت شیخ الہند محمود حسن دیوبندی اپنے ترجمے کے فوائد میں لکھتے ہیں:

”مٹی طاہر ہے اور بعض چیزوں کے لئے مثل پانی کے مطہر بھی ہے، مثلاً خف (چمڑے کا موزہ)، تلوار، آئینہ وغیرہ۔ اور جو نجاست زمین پر گر کر خاک ہوجاتی ہے وہ بھی پاک ہوجاتی ہے۔ اورنیز ہاتھ اور چہرہ پر مٹی ملنے میں عجز بھی پورا ہے، جو گناہوں سے معافی مانگنے کی اعلیٰ صورت ہے۔ سو جب مٹی ظاہری اور باطنی دونوں طرح کی نجاست کو زائل کرتی ہے، تو اس لئے بوقتِ معذوری پانی کے قائم مقام کی گئی، اس کے سو امقتضائے آسانی و سہولت جس پر حکمِ تیمم مبنی ہے، یہ ہے کہ پانی کی قائم مقام ایسی چیز کی جائے جو پانی سے زیادہ سہل الوصول ہو۔ سو زمین کا ایسا ہونا ظاہر ہے، کیونکہ وہ سب جگہ موجود ہے، مع ہذا خاک انسان کی اصل ہے اور اپنی اصل کی طرف رُجوع کرنے میں گناہوں اور خرابیوں سے بچاوٴ ہے، کافر بھی آرزو کریں گے کہ کسی طرح خاک میں مل جائیں، جیسا کہ پہلی آیت میں مذکور ہوا۔“ (ترجمہ شیخ الہند، سورہٴ نساء آیت:۴۳)

تیمم کرنا کب جائز ہے؟

س… ہمارے خاندان کی اکثر خواتین تیمم کرکے نماز پڑھتی ہیں، جبکہ گھر میں پانی بھی موجود ہوتا ہے، اور خواتین کو کوئی ایسی بیماری بھی نہیں ہے، جس میں پانی سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، کیا ایسی نمازیں قبول ہوں گی؟ ایسی نمازوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

ج… تیمم کی اجازت صرف ایسی صورت میں ہے کہ پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہو، جو شخص پانی استعمال کرسکتا ہے اس کا تیمم جائز نہیں، نہ اس کی نماز صحیح ہوگی، اور پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہونے کی دو صورتیں ہیں، ایک یہ کہ پانی میسر ہی نہ آئے، یہ صورت عموماً سفر میں پیش آسکتی ہے، پس اگر پانی ایک میل دُور ہو، یا کنواں تو ہے مگر کنویں سے پانی نکالنے کی کوئی صورت نہیں، یا پانی پر کوئی درندہ بیٹھا ہے، یا پانی پر دُشمن کا قبضہ ہے اور اس کے خوف کی وجہ سے پانی تک پہنچنا ممکن نہیں، تو ان تمام صورتوں میں اس شخص کو گویا پانی میسر نہیں اور وہ تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے۔

دُوسری صورت یہ ہے کہ پانی تو موجود ہے مگر وہ بیمار ہے اور وضو یا غسل سے جان کی ہلاکت کا یا کسی عضو کے تلف ہوجانے کا یا بیماری کے طول پکڑ جانے کا اندیشہ ہے، یا خود وضو یا غسل کرنے سے معذور ہے اور کوئی دُوسرا آدمی وضو اور غسل کرانے والا موجود نہیں، تو ایسا شخص تیمم کرسکتا ہے۔

جو خواتین ان معذوریوں کے بغیر تیمم کرلیتی ہیں ان کا تیمم کیسے جائز ہوسکتا ہے؟ اور طہارت کے بغیر نماز کیسے صحیح ہوسکتی ہے؟

تیمم کرنے کا طریقہ

س… تیمم کا طریقہ کیا ہے؟

ج… پاک ہونے کی نیت کرکے دونوں ہاتھ پاک مٹی پر پھیر کر ان کو جھاڑ لیجئے اور اچھی طرح منہ پر مل لیجئے کہ ایک بال کی جگہ بھی خالی نہ رہے، پھر دوبارہ مٹی پر ہاتھ مارکر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک مل لیجئے۔

پانی ہوتے ہوئے تیمم کرنا جائز نہیں

س… میرے ایک دوست ہیں، نماز روزے کے بڑے پابند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ نماز روزے کی پابندی اس لئے نہیں کرسکتے کہ اس معاملے میں انتہاپسند ہوجاتے ہیں، اور پھر پوری طرح اس پر عمل پیرا نہیں ہوسکنے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیتے ہیں، اس لئے ہمیں اعتدال سے کام لینا چاہئے، اسی لئے وہ اکثر رات کے وقت پانی ہوتے ہوئے بھی تیمم کرکے نماز ادا کرتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں سے فارغ ہوجاتے ہیں تب عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں، وغیرہ، وغیرہ۔ جبکہ میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے کہ اگر ہم کوئی فرض ادا کریں تو اسے پورے لوازمات کے ساتھ ادا کریں، اس کی تمام شرائط پوری کریں۔ بتائیے آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ج… آپ کی بات صحیح ہے، پانی ہوتے ہوئے تیمم نہیں ہوسکتا، آپ کے دوست کا یہ کہنا تو بجا ہے کہ ”ہمیں اعتدال سے کام لینا چاہئے“ لیکن ہمیں ”اعتدال کا پیمانہ“ اپنے پاس سے ایجاد کرنے کی اجازت نہیں کہ جس چیز کو ہماری طبیعت ”اعتدال“ کہے، بس اس کو ”اعتدال“ سمجھا جائے۔ اعتدال کا پیمانہ خود شریعتِ مطہرہ ہے،چنانچہ قرآنِ کریم میں ہے: ”پھر نہ پاوٴ تم پانی تو قصد کرو پاک مٹی کا“، آپ دیکھ رہے ہیں کہ قرآنِ کریم نے پانی نہ مل سکنے کو تیمم کی شرط ٹھہرایا، پس یہ تو اعتدال ہوا، اور جو شخص پانی کے ہوتے ہوئے بغیر کسی عذر کے تیمم سے نماز ٹرخالیتا ہے وہ بے اعتدالی کا مرتکب ہے۔

وضو اور غسل کے تیمم کا ایک ہی طریقہ ہے

س… کیا وضو اور غسل کے تیمم میں کچھ فرق ہے؟ جنابت کے غسل کے لئے میں نے پڑھا ہے کہ زمین پر لیٹ کر ایک کروٹ دائیں طرف مکمل کرو، دُوسری کروٹ بائیں طرف مکمل کرو، یہ جنابت کا تیمم ہوگیا۔ یہ کہاں تک دُرست ہے؟

ج… وضو اور غسل کے تیمم میں کوئی فرق نہیں، دونوں کا ایک طریقہ ہے، جنابت کے غسل کے لئے آپ نے زمین پر لیٹنے اور مٹی سے لت پت ہونے کی جو بات سنی ہے، وہ غلط ہے۔

تیمم کن چیزوں سے جائز ہے؟

س… تیمم کن چیزوں سے ہوسکتا ہے؟ مثلاً: سیمنٹ والا فرش، صاف کپڑا، مٹی وغیرہ۔

ج… تیمم پاک مٹی سے ہوسکتا ہے، یا جو چیز مٹی کی جنس سے ہو، لکڑی، کپڑا، لوہا جیسی چیزوں سے تیمم نہیں ہوگا، البتہ اگر کپڑے، لکڑی وغیرہ پر غبار پڑا ہو تو اس سے تیمم جائز ہے۔

وقت کی تنگی کی وجہ سے بجائے غسل کے تیمم جائز نہیں

س… زید جماعت سے نماز پڑھتا ہے، زید کو فجر کی نماز سے پہلے غسل کی حاجت ہے، زید کی آنکھ اُس وقت کھلی جب سورج کے طلوع ہونے میں صرف ۱۵،۲۰ منٹ باقی ہیں، زید اتنی دیر میں غسل کرے گا تو نماز کا وقت جاتا رہے گا، ایسی صورت میں کیا زید تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے؟

ج… محض وقت کی تنگی کی وجہ سے تیمم کرنا جائز نہیں، غسل کرکے نماز پڑھے اور اگر وقت نکل جائے تو قضا پڑھے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس وقت تیمم کرکے نماز پڑھ لے، بعد میں غسل کرکے قضا کرے۔

تیمم مرض میں صحیح ہے، کم ہمتی سے نہیں

س… میں ٹی بی کی دائمی مریض ہوں، اگست سے لے کر اپریل مئی تک مجھے مسلسل بخار، نزلہ، زکام اور جسم میں کہیں نہ کہیں درد رہتا ہے، اس تکلیف کی وجہ سے میں عصر سے عشاء تک تیمم کرتی ہوں، اسلامی رُو سے یہ طریقہ صحیح ہے یا غلط، تحریر فرمائیں؟

ج… اگر پانی نقصان دیتا ہو اور اس سے مرض کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو آپ وضو کی جگہ تیمم کرسکتی ہیں، لیکن محض کم ہمتی کی وجہ سے وضو ترک کرکے تیمم کرلینا صحیح نہیں۔

غسل کے بجائے تیمم کب جائز ہے؟

س… اگر غسل واجب ہوجائے اور مرض بڑھنے یا بیمار ہوجانے کا خدشہ ہو تو کیا اس صورت میں تیمم ہوجائے گا اور غسل کے لئے تیمم کا طریقہٴ کار کیا ہوگا؟

ج… محض وہم کا اعتبار نہیں، اگر کسی شخص کی واقعی حالت ایسی ہو کہ وہ گرم پانی سے بھی غسل کرلے تو بیماری بڑھ جانے یا بیمار پڑجانے کا غالب گمان ہو تو اس کو غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے، اور غسل کا تیمم وہی ہے جو وضو کا ہوتا ہے۔

طبیب بیماری کی تصدیق کردے تو تیمم کرے

س… اگر کوئی شخص بیمار ہو اور غسل کرنے سے بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو وہ کیا کرے؟

ج… اگر واقعی اندیشہ ہو اور طبیب اس کی تصدیق کردے تو تیمم کرے، بشرطیکہ طبیب ماہر اور دین دار ہو۔

غسل کے لئے ایک ہی تیمم کافی ہے

س… آدمی جتنے دن بیمار رہے ہر نماز سے پہلے وضو کرنے سے پہلے غسل کے طور پر تیمم ضروری ہے یا ایک بار تیمم کرنا ہی کافی ہوتا ہے؟

ج… غسل کے لئے تیمم صرف ایک بار کرلینا کافی ہے، جب تک دوبارہ غسل کی حاجت پیش نہ آجائے۔

پانی لگنے سے مہاسوں سے خون نکلنے پر تیمم جائز ہے

س… میری عمر ۱۸ سال ہے اور میرے تمام چہرے پر مہاسے ہیں جن میں خون اور پیپ ہے، جب میں وضو کرتا ہوں تو چہرے پر پانی لگنے سے مہاسوں میں سے خون نکلنے لگتا ہے، کیا میں ایسی حالت میں تمام اوقات میں تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہوں؟

ج… اگر تکلیف واقعی اتنی سخت ہے جتنی آپ نے لکھی ہے، اور مسح بھی نہیں کرسکتے تو تیمم جائز ہے۔

مستعمل پانی کے ہوتے ہوئے تیمم

س… مستعمل پانی اور غیرمستعمل پانی جبکہ یکجا جمع ہوں کوئی اور پانی برائے وضو نہ ملے اور مستعمل اور غیرمستعمل برابر ہوں، مثلاً ایک لوٹا مستعمل اور ایک لوٹا غیرمستعمل ہو، اب فرمائیں کہ اس صورت میں کیا کریں وضو یا تیمم؟

ج… مستعمل اور غیرمستعمل پانی اگر مل جائیں تو غالب کا اعتبار ہے، اگر دونوں برابر ہوں تو احتیاطاً غیرمستعمل کو مغلوب قرار دیا جائے گا، اور اس سے وضو صحیح نہیں بلکہ تیمم کرنا ہوگا۔

ریل گاڑی میں پانی نہ ہونے پر تیمم

س… ریل گاڑی کے سفر میں اگر وضو کے لئے پانی دستیاب نہ ہوسکے اور وقت قضا ہو رہا ہو تو کیا عمل کریں؟

ج… ریل گاڑی میں پانی دستیاب نہ ہو تو تیمم کرسکتا ہے، مگر شرط یہ ہے کہ ریل کے کسی ڈبے میں بھی پانی نہ ہو، اور ایک میل شرعی کے اندر پانی کے موجود ہونے کا علم نہ ہو جہاں ریل رُکتی ہو۔

موزوں پر مسح

کن موزوں پر مسح جائز ہے؟

س…سردیوں کے موسم میں اکثر افراد نائیلون کے موزوں پر مسح کرتے ہیں، میں نے بھی فقہ کی بعض کتابوں میں پڑھا ہے کہ ہر ایسے موزے پر مسح جائز ہے، جس سے پیر نہ جھلکتے ہوں۔ مگر بعض لوگ پھر بھی مخالفت کرتے ہیں۔ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ کس قسم کے موزوں پر مسح کرنا جائز ہے؟

ج… ایسی جرابوں پر مسح جائز ہے جو خوب موٹی ہوں اور کسی چیز سے باندھے بغیر تین چار میل ان کو پہن کر چل سکتا ہو۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک اس کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ ایسی جرابوں پر مردانہ جوتے کی مقدار کا چمڑا چڑھا ہوا ہو، پس اگر جرابیں پتلی ہوں تو ان پر ہمارے فقہاء میں سے کسی کے نزدیک مسح جائز نہیں، اور اگر موٹی ہوں لیکن ان پر چمڑا نہ چڑھا ہوا تو امام ابوحنیفہ کے نزدیک مسح جائز نہیں، صاحبین (امام محمد اور امام ابویوسف) کے نزدیک جائز ہے۔

مسح کرنے والے موزے میں پاک چمڑا

س… موزوں کے بارے میں احادیث سے ثابت ہے کہ ان پر مسح کرلیا جائے، مسئلہ یہ ہے کہ ان موزوں کا جو کہ پہن رکھے ہیں ان کا پتہ کیسے لگایا جائے کہ یہ حلال جانور کے ہیں یا حرام جانور کے؟ کیا حلال و حرام دونوں جانوروں کے چمڑے سے بنے ہوئے موزوں پر مسح کرنے سے وضو ہوجاتا ہے یا نہیں؟

ج… کھال دباغت سے پاک ہوجاتی ہے، اور موزے پاک چمڑے ہی کے بنائے جاتے ہیں، اس لئے اس وسوسے کی ضرورت نہیں۔

  • Tweet

What you can read next

عورتوں کی نماز کے چند مسائل
غسل کے مسائل
قضا نمازیں
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP