SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in چلد پنجم

جن عورتوں سے نکاح جائز نہیں

 

باپ شریک بہن کے لڑکے سے نکاح جائز نہیں

س… میرے ابا نے پہلے شادی کی، چھ بچے پیدا ہوئے، پھر پہلی بیوی کو طلاق دے دی، پھر میرے ابا نے اپنی سگی خالہ کی لڑکی سے دُوسری شادی کی، اس سے بھی چھ بچے ہوئے، پھر پہلی بیوی کی لڑکی کی شادی دُوسری بیوی کے بھائی سے کردی۔ اب وہ میرے ماموں اور ممانی بھی لگتے ہیں، اور سوتیلی بہن بہنوئی بھی۔ ان کا ایک لڑکا ہے اب ہم ایک دُوسرے کو بہت چاہتے ہیں، ہم ایک دُوسرے کے ماموں پھوپھی زاد بہن بھائی بھی ہیں اور خالہ بھانجے بھی ہیں، کیا ہم دونوں کی آپس میں شادی ہوسکتی ہے؟

ج… آپ کی سوتیلی بہن، جو رشتے میں آپ کی ممانی بھی لگتی ہیں اس کے لڑکے سے آپ کا عقد نہیں ہوسکتا، کیونکہ یہ لڑکا آپ کا بھانجا ہے، اور خالہ بھانجے کا عقد نہیں ہوسکتا۔

بھانجی سے نکاح باطل ہے، علیحدگی کے لئے طلاق کی ضرورت نہیں

س… میرا ایک گہرا دوست ہے، اس نے اپنی حقیقی بھانجی سے شادی کرلی ہے، یہ اس طرح کہ میرا دوست سلیم اور اس کی بہن شاہدہ ایک ماں کی اولاد ہیں، شاہدہ کا باپ مرگیا تھا تو شاہدہ کی ماں نے نکاح کرلیا، اس سے سلیم پیدا ہوا، شاہدہ اور سلیم نے ایک ہی ماں کا دُودھ پیا ہے، ایک ماں سے پیدا ہوئے ہیں، جبکہ باپ الگ الگ تھے، شاہدہ کی شادی کے بعد نوراں پیدا ہوئی اور جب وہ جوان ہوئی تو سلیم کو پسند کرنے لگی، سلیم بھی چاہنے لگا اور خود کو عاقل و بالغ ظاہر کرکے شادی کرلی۔ میرا دوست کہتا ہے کہ یہ شادی جائز ہے، کیونکہ ہم نے نکاح کیا ہے، نکاح کسی سے بھی جائز ہے، ہم نے حرام نہیں کیا۔ جبکہ شرعی لحاظ سے یہ نکاح ہوا ہی نہیں ہے۔ نوراں کہتی ہے کہ سلیم مجھے طلاق دے دے میں الگ ہوجاوٴں گی۔ سلیم کہتا ہے کہ جب نکاح نہیں ہوا تو طلاق کیسی؟ یہ الگ رہے اور نکاح کرلے میں زبردستی تھوڑی رکھ رہا ہوں۔ آپ یہ بتائیں کہ کیا جب تک وہ طلاق نہ لکھے نوراں شادی نہیں کرسکتی یا بغیر طلاق کے نوراں کا نکاح جائز ہوگا؟ وہ الگ ہوجائے یا وہ اسی طرح زندگی بسر کریں؟ اور ان لوگوں کے یہاں کا کھانا پینا، ان سے ملنا جلنا جائز ہے یا نہیں؟ اسلام کی رُو سے کیا حکم ہے؟

ج… آپ کے دوست کا اپنی بھانجی سے نکاح قرآنِ کریم کی نصِ قطعی سے باطل ہے، اور اس کو حلال اور جائز سمجھنے والا کافر و مرتد ہے۔ یہ نکاح نہیں ہوا، نہ طلاق کی ضرورت ہے، کیونکہ طلاق کی ضرورت نکاح کے بعد ہوتی ہے، جب نکاح ہی نہیں ہوا تو طلاق کے کیا معنی؟ البتہ چونکہ یہ دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے ملاپ کرچکے ہیں اس لئے آپ کے دوست پر لازم ہے کہ وہ اپنی زبان سے یہ الفاظ کہہ دے کہ میں نے اس کو الگ کیا، اور یہ کہہ کر دونوں فوراً الگ ہوجائیں اور فعلِ بد سے توبہ کریں اور دونوں اپنے ایمان کی بھی تجدید کریں، جب تک وہ توبہ کرکے الگ الگ نہیں ہوجاتے ان سے مسلمانوں کا سا برتاوٴ جائز نہیں۔

سگی بھانجی سے نکاح کو جائز سمجھنا کفر ہے

س… میرے ایک سگے ماموں ہیں جو کہ عمر میں مجھ سے ۱۰ سال بڑے ہیں، انہوں نے مجھے ایک بزرگ کا دھوکا دیا اور کہا کہ ایک بزرگ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ماموں کی سگی بھانجی سے شادی ہوسکتی ہے۔ لہٰذا انہوں نے مجھ کو بے وقوف بناکر مجھ سے شادی کرلی۔ میں انٹر کی طالبہ ہوں، مجھے ان کی دھوکابازیوں کا بعد میں علم ہوا، انہوں نے مجھ سے اپنا نکاح نامہ بھی لکھوالیا ہے، اب میں بے حد پریشان ہوں، میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب میں کیا کروں؟ میرے گھر والے یعنی امی ابا، بہن بھائی اس بات سے بے خبر ہیں، میں نے کہا کہ ماموں یہ تو گناہ ہے تو کہنے لگے کہ کوئی گناہ نہیں ہے، یہ جائز ہے۔ اب مجھے ذرا یہ بھی بتادیں کہ اگر یہ ناجائز ہے، گناہ ہے تو اس کا کفارہ کیسے ادا ہوگا؟ آپ مجھے یہ بتادیں کہ کیا یہ شادی جائز ہے یا ناجائز ہے؟

ج… ماموں بھانجی کا نکاح قرآنِ کریم کی نصِ قطعی سے حرام ہے، جو شخص اس کو جائز کہے جیسا کہ آپ کے بدقماش ماموں نے کہا، وہ کافر و مرتد ہے، اس کو چاہئے کہ اپنے ایمان کی تجدید کرے اور اس کفر سے توبہ کرے۔ آپ کو لازم تھا کہ آپ ان سے کہتیں کہ کسی مستند عالم کا فتویٰ لاوٴ تب میں اس شادی کے لئے تیار ہوسکوں گی، بہرحال یہ نکاح نہیں ہوا، نہ ہوسکتا ہے۔ آپ اپنے والدین کو اس کی اطلاع کردیں۔

بھانجے کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں

س… کریم بخش کی بڑی بہن کا ایک ہی لڑکا ہے، جس نے غیرخاندان میں شادی کی ہے، جس سے اس کی ایک لڑکی ریحانہ ہے، اس طرح یہ لڑکی ریحانہ، کریم بخش کے بھانجے کی لڑکی اور بڑی بہن کی پوتی ہے۔ مولانا صاحب! کیا قانونِ خداوندی کے تحت لڑکی ریحانہ اور کریم بخش کا نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟

ج… بھانجے کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں، دُوسرے لفظوں میں جس طرح بہن سے نکاح حرام ہے، اسی طرح بہن کی اولاد اور اولاد کی اولاد سے بھی نکاح حرام ہے۔

سوتیلی بہن کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں

س… مسئلہ یہ ہے کہ سوتیلے بھائی کی شادی سوتیلی بہن کی لڑکی سے ہوسکتی ہے؟ یعنی سوتیلے ماموں اور بھتیجی کا نکاح اسلام کی رُو سے جائز ہے یا ناجائز؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شادی ہوجاتی ہے، کچھ کہتے ہیں کہ نہیں ہوسکتی ہے۔ میں اس سلسلے میں بڑا پریشان ہوں خدارا جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

ج… سوتیلی بہن کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں، قرآنِ کریم میں اس کو محرَمات میں شمار کیا ہے۔

سوتیلی خالہ سے شادی جائز نہیں

س… کیا زید کی شادی اس کی سوتیلی خالہ سے اور زید کی بہن کی شادی اس کے سوتیلے ماموں سے ہوسکتی ہے؟ جبکہ زید کے نانا تو سگے ہیں لیکن نانی سوتیلی ہیں۔

ج… سوتیلی خالہ اور سوتیلے ماموں سے بھی نکاح اسی طرح حرام ہے جس طرح حقیقی خالہ اور حقیقی ماموں سے۔

سوتیلے والد سے نکاح جائز نہیں

س… رضیہ کی والدہ کی شادی پچّیس سال پہلے ہوئی تھی، اور ایک سال بعد رضیہ نے جنم لیا، لیکن جب رضیہ کی عمر دس سال ہوئی تو اس کے والدین میں کچھ ناچاقی پیدا ہوگئی، جس سے رضیہ کے والد نے رضیہ کی والدہ کو طلاق دے دی، اور رضیہ کو مہر کی جگہ والدہ کو لکھ کر دے دیا۔ کچھ عرصہ گزرا تو رضیہ کی والدہ نے اپنے سے پندرہ سال کم عمر لڑکے سے شادی کرلی، رضیہ بھی اپنی والدہ کے ساتھ رہتی رہی، لیکن خدا کو کچھ منظور نہ تھا، اس لئے دُوسری شادی بھی کامیاب نہ رہی اور طلاق ہوگئی، اس وقت رضیہ کی عمر ۲۴ سال ہے اور اس کے سوتیلے باپ کی عمر ۳۵ سال ہے۔ رضیہ کا خیال ہے کہ وہ اس آدمی سے شادی کرلے جبکہ رشتے سے وہ رضیہ کا سوتیلا باپ لگتا تھا، لیکن اب کوئی رشتہ نہیں کیونکہ اس نے رضیہ کی والدہ کو طلاق دے دی ہے، اور نہ ہی یہ آدمی خاندان میں سے ہے۔ ہمیں قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیے کہ کیا رضیہ کا نکاح اس آدمی سے ہوسکتا ہے؟

ج… سوتیلا باپ ہمیشہ کے لئے باپ رہتا ہے، خواہ لڑکی کی والدہ مرگئی ہو یا اسے طلاق دے دی ہو۔ رضیہ کا نکاح اس کے سوتیلے باپ سے نہیں ہوسکتا، سوتیلا باپ بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح سگا باپ حرام ہے۔

سوتیلی پھوپھی سے شادی جائز نہیں

س… ”ق“ نے پہلی شادی کے کافی عرصے بعد دُوسری شادی کی، مسئلہ یہ ہے کہ ”ق“ کی پہلی بیوی کے بیٹے کے بیٹے کی شادی اس کی دُوسری بیوی کی بیٹی سے جائز ہے کہ نہیں؟ یعنی ”ق“ کے پوتے کی شادی اس کی بیٹی سے جائز ہے یا نہیں؟ حالانکہ رشتے میں لڑکی، لڑکے کی سوتیلی پھوپھی ہوتی ہے اور لڑکا سوتیلا بھتیجا۔ دراصل پریشانی یہ ہے کہ یہ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں اور ہم سب کے خیال میں کتاب و سنت کی روشنی میں یہ سب جائز نہیں، آپ جلد از جلد ہمیں اس کا جواب دیں تاکہ دونوں کو سمجھایا جاسکے۔

ج… جس طرح سگی پھوپھی سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح سوتیلی پھوپھی سے بھی جائز نہیں۔

دو سوتیلی بہنوں کو ایک نکاح میں رکھنا جائز نہیں

س… میرا دوست زید اپنی بیوی کی موجودگی میں اس کی سوتیلی بہن (سالی) سے نکاح کا خواہش مند ہے، (دونوں بہنوں کی ماں ایک ہی ہے مگر باپ سوتیلے ہیں) کیا دو سوتیلی بہنیں ایک نکاح میں رہ سکتی ہیں؟ جبکہ حالات بھی ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہوں۔

ج… دو بہنیں ایک نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں، خواہ دونوں سگی ہوں یا باپ شریک ہوں یا ماں شریک۔

خالہ اور بھانجی سے بیک وقت نکاح حرام ہے

س… ہمارے والد محترم نے ہماری والدہ سے شادی کے کئی سال بعد ہماری والدہ کی بڑی بہن کی بیٹی سے خفیہ طور پر نکاح خواں سے رشتے کی نوعیت کا اظہار کئے بغیر شادی کرلی ہے۔ براہ کرم وضاحت فرمائیں کہ آیا شریعت کی رُو سے ”خالہ“ اور ”بھانجی“ سے بیک وقت اس طرح نکاح جائز ہے؟ اور آیا ہماری نئی والدہ جو رشتے کے اعتبار سے ہماری خالہ کی بیٹی ہے، ماں کی حیثیت حاصل کرسکتی ہے؟

ج… آپ کی والدہ کی موجودگی میں یہ نکاح جائز نہیں، بلکہ نصِ قرآن کی رُو سے حرام اور ممنوع ہے، آپ کے والد محترم نئی دُلہن کو فوراً الگ کردیں، یہ نکاح نہیں زنا ہے، اور آپ کے والد کے حق میں اندیشہٴ کفر ہے، اس لئے ایمان کی تجدید کرکے آپ کی والدہ سے بھی دوبارہ نکاح کریں۔

بیوی کی نواسی سے کبھی بھی نکاح جائز نہیں

س… زید اپنی منکوحہ کی سگی نواسی کو نکاح میں لانا چاہتا ہے، شریعتِ محمدیہ کی رُو سے یہ نکاح حلال ہے یا نہیں؟ زید کی زوجہ تاحال حیات ہے۔

ج… جس طرح اپنی بیٹی اور بیٹی کی بیٹی حرام ہے، اسی طرح بیوی کی بیٹی اور نواسی بھی ہمیشہ کے لئے حرام ہے، لہٰذا زید کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنی بیوی کی سگی نواسی سے نکاح کرے، نہ بیوی کی زندگی میں اور نہ اس کے مرنے کے بعد۔

باپ کی منکوحہ سے نکاح نہیں ہوسکتا خواہ رُخصتی نہ ہوئی ہو

س… ایک شخص نے جو پہلے بھی شادی شدہ تھا، ایک لڑکی سے نکاح کیا، لیکن رُخصتی سے پہلے فوت ہوگیا، اس کی اولاد جوان ہے اور وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتی ہے (یعنی اس شخص کا لڑکا اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہے) کیا اس لڑکی اور لڑکے کے درمیان نکاح ہوسکتا ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلے کا حل فرمائیں۔

ج… جس لڑکی سے باپ نے نکاح کیا ہو، خواہ رُخصتی نہ ہوئی ہو، اس سے اولاد کا نکاح جائز نہیں، کیونکہ باپ کی منکوحہ نصِ قرآن کی رُو سے حرام ہے۔

داماد پر ساس، ماں کی طرح حرام ہے

س… ایک آدمی کی بیوی مرگئی تو وہ اپنی بیوہ ساس کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟

ج… جس عورت سے نکاح ہوجائے (خواہ وہ عورت اس مرد کے گھر آباد بھی نہ ہوئی ہو) نکاح ہوتے ہی اس کی ماں اس مرد پر حرام ہوجاتی ہے، جس طرح اپنی ماں حرام ہے۔ لہٰذا بیوی کی ماں سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ ہاں! بیوی کی سوتیلی ماں سے نکاح ہوسکتا ہے۔

پھوپھی اور بھتیجی کو نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں

س… میں نے بیوی کی اجازت سے اس کی بھتیجی سے نکاح کرلیا، اس سے دو بچے بھی ہوگئے، دونوں بیویاں اکٹھی رہتی ہیں ان میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے ایک حدیث کی رُو سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ کیا یہ حدیث واقعی مصدقہ ہے یا نہیں؟ آپ مجھے بتائیں کہ کیا کرنا چاہئے؟

ج… پھوپھی اور بھتیجی کو اور خالہ اور بھانجی کو ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے، اس پر بہت سی احادیث موجود ہیں، اور صحابہ، تابعین اور اَئمہ ہدیٰ کا اس پر اجماع ہے، اس لئے آپ نے اپنی بیوی کی بھتیجی سے جو نکاح کیا وہ نکاح باطل ہے، آپ اس سے توبہ کیجئے اور اپنی دُوسری بیوی کو فوراً الگ کردیجئے۔

بیوی کی موجودگی میں سالی سے نکاح فاسد ہے

س… ایک شخص اپنی سالی کو دھوکے سے عدالت لے گیا، عدالت میں جاکر جبراً ایک بانڈ (فارم) پر دستخط کرائے اور عدالت میں نکاح کرلیا، کیا یہ ممکن ہے کہ بیک وقت دو بہنیں ایک ہی شخص کے نکاح میں رہیں؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

ج… بیوی کی موجودگی میں سالی سے نکاح فاسد ہے، کیونکہ دو بہنوں کو ایک شخص بیک وقت اپنے نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔ قرآنِ کریم اور حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے، اور باجماعِ اُمت دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے، لہٰذا اس شخص کو لازم ہے کہ سالی کو علیحدہ کردے، اور یہ شخص جب تک سالی سے علیحدگی اختیار نہ کرلے تب تک بیوی سے ازدواجی تعلق حرام ہے۔

بیوی کی موجودگی میں اس کی سوتیلی بھتیجی سے بھی نکاح جائز نہیں

س… زید کی بیوی کا ایک مادرزاد سوتیلا بھائی ہے، یعنی زید کا سوتیلا سالا ہوا، اب سوال یہ ہے کہ اس سوتیلے سالے کی لڑکی زید کے نکاح میں شرعی طور پر آسکتی ہے؟ جبکہ زید کی بیوی بھی موجود ہے۔

ج… بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح نہیں ہوسکتا، خواہ سگے بھائی کی بیٹی ہو یا سوتیلے بھائی کی۔

س… اگر زید کی موجودہ بیوی فوت ہوجائے یا طلاق ہوجائے تو پھر زید کا سالا جس کا ذکر اُوپر کے سوال میں کیا گیا ہے، اس کی لڑکی زید کے نکاح میں آسکتی ہے یا نہیں؟

ج… بیوی کو طلاق ہوجائے اور اس کی عدّت بھی ختم ہوجائے یا بیوی مرجائے تو اس کی بھتیجی سے نکاح جائز ہے۔

ایک وقت میں دو بہنوں سے شادی حرام ہے

س… ایک شخص نے اپنی بیوی کی بہن سے نکاح کیا، تو کیا شرعاً بیک وقت دو سگی بہنوں سے نکاح جائز ہے؟ کیا دُوسری بہن سے نکاح کرنے کے بعد پہلی بہن کا نکاح رہے گا یا دُوسری بہن کا نکاح نہ ہوگا؟ ایسے ناجائز نکاح میں شرکت کرنے والوں اور حصہ لینے والوں پر کوئی پابندی عائد ہوتی ہے یا نہیں؟

ج… بیک وقت دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا شرعاً ناجائز و حرام ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”تم پر حرام کردیا گیا دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنا“، دُوسری بہن کا نکاح ہوا ہی نہیں اس لئے پہلی بیوی کا نکاح باقی ہے۔ جو لوگ دیدہ و دانستہ اس ناجائز نکاح میں شریک ہوئے وہ سخت گنہگار ہوئے، ان کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ و اِستغفار کریں، البتہ جو لوگ لاعلمی کی بنا پر شریک ہوئے ان پر کوئی گناہ نہیں۔

بیوی کی بہن سے شادی نہیں ہوتی، اگر مرد جائز سمجھتا ہے تو کفر کیا اور پہلا نکاح کالعدم ہوگیا

س… مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ایک عزیز جنھوں نے عرصہ سات سال قبل شادی کی تھی، اور جس لڑکی سے انہوں نے شادی کی تھی اس کی ایک بڑی بہن تھی، وہ بھی شادی شدہ اور سات بچوں کی ماں تھی، کچھ عرصے بعد یہ انکشافات ہونے لگے کہ وہ حضرت اسی بڑی بہن کو پسند کرنے لگے اور اس عورت نے اپنے پہلے شوہر سے اس وجہ سے علیحدگی اختیار کرلی، اب دونوں آزادی سے ملنے بھی لگے، اور اب معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں نے نکاح بھی کرلیا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ آیا ان کا یہ نکاح جائز ہے یا ناجائز؟ کیونکہ میں نے کسی سے سنا تھا کہ دُوسرے نکاح کے بعد ان کی پہلی بیوی بھی نکاح سے خارج ہوگئی، شرعی طور پر کیا یہ سچ ہے؟ کیا دو سگی بہنوں سے ایک وقت میں نکاح جائز ہے یا دونوں سے حرام ہو رہا ہے؟

ج… ایک بہن کی موجودگی میں دُوسری بہن سے نکاح نہیں ہوتا، اس لئے دُوسری بہن سے جو ان صاحب نے نکاح رچایا یہ نکاح فاسد ہے، اس کی پہلی بیوی اس کے نکاح میں ہے، لیکن اگر اس نے دو بہنوں کا ایک نکاح میں جمع کرنا جائز اور حلال سمجھا تھا تو یہ شخص اسلام سے خارج ہوگیا اور اس کا پہلا نکاح بھی کالعدم ہوگیا۔

دو بہنوں سے شادی کرنے والے کی دُوسری بیوی کی اولاد کا حکم

س… کیا ایک مسلمان مرد کے لئے بیک وقت دو سگی (حقیقی) بہنوں سے نکاح جائز ہے؟ اور اگر کسی صاحب نے اپنی پہلی بیوی کی زندگی میں اپنی سگی سالی سے نکاح کرلیا ہو تو کیا ان دونوں کے بطن سے پیدا ہونے والی اولاد جائز ہوگی؟

ج… بیک وقت دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا شرعاً ناجائز و حرام ہے، اگر کسی نے نکاح کرلیا اور اولاد بھی ہوگئی تو دونوں بہنوں کی اولاد جائز اور ثابت النسب ہوگی، پہلی بہن کی اولاد تو نکاحِ صحیح میں پیدا ہوئی اس لئے اس کا نسب ثابت ہے، اور دُوسری بہن کے ساتھ جو نکاح ہوا ہے یہ نکاح فاسد ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ اس نکاحِ فاسد کی وجہ سے اولاد پیدا ہوئی وہ ثابت النسب ہے، لیکن دونوں کے درمیان تفریق ضروری اور لازمی ہے، تفریق کے بعد عورت کے ذمہ عدّت واجب ہے اور مرد کے ذمہ پورا مہر دینا واجب ہے۔

  • Tweet

What you can read next

نابالغ اولاد کا نکاح
زوجیت کے حقوق
طلاقِ رجعی
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP