SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in جلد چہارم

غیرمسلم کے ذبیحے کا حکم


مسلمان اور کتابی کا ذبیحہ جائز ہے، مرتد و دہرئیے اور جھٹکے کا ذبیحہ جائز نہیں

س… گزارش خدمت یہ ہے کہ میری بڑی بہن امریکہ میں مقیم ہیں، ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں پر جو گوشت ملتا ہے وہ جھٹکے کا ہوتا ہے، اس لئے اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ویسے انہوں نے اس گوشت کو ابھی تک نہیں کھایا، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ناجائز طریقے سے ذبح کیا جاتا ہے؟ مگر وہاں پر جو دُوسرے پاکستانی ہیں وہ اس کا استعمال کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ کراچی میں کون ہر جانور پر اللہ اکبر پڑھتا ہے؟ وہاں پر بھی گوشت ایسے ہی ذبح کیا جاتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کے بارے میں ذرا وضاحت سے تحریر کریں تاکہ وہ اس کا جواب دُوسروں کو دے سکیں، آیا وہ گوشت جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ گوشت کو اگر ویسے نہیں کھایا جائے تو کسی نہ کسی چیز میں، کسی نہ کسی طریقے سے وہ شامل ہوتا ہے، برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

ج… جو حلال جانور کسی مسلمان یا کتابی نے بسم اللہ پڑھ کر ذبح کیا ہو اس کا کھانا حلال ہے، اور کسی مرتد، دہرئیے کا ذبیحہ حلال نہیں۔ اسی طرح جھٹکے کا گوشت بھی حلال نہیں، ہماری معلومات کے مطابق کراچی میں جھٹکے کا گوشت نہیں ہوتا۔

          نوٹ:… ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے، اگر کسی مسلمان نے جان بوجھ کر بسم اللہ نہیں پڑھی تو ذبیحہ حلال نہیں ہوگا، البتہ اگر ذبح کرنے والا مسلمان ہو اور بھولے سے بسم اللہ نہیں پڑھ سکا تو ذبیحہ جائز ہے۔

کن اہلِ کتاب کا ذبیحہ جائز ہے؟

س… ہم دو دوست امریکہ میں رہتے ہیں، ہم کو یہاں رہتے ہوئے تقریباً بیس سال ہوگئے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ میرے دوست کا کہنا ہے کہ اہلِ کتاب چاہے کیسا بھی ہو اس کا ذبح کیا ہوا جانور جائز ہے، اور وہ دلیل قرآن کی آیت سے پیش کرتا ہے۔ اور میرا کہنا یہ ہے کہ ہر اہلِ کتاب کا جانور ذبح کیا ہوا جائز نہیں بلکہ ہر وہ اہلِ کتاب جو اپنی شریعتِ سابقہ پر مع اعتقاد عمل کرتا ہو اور اس کے ذبح کا طریقہ بھی وہی ہو جو ان کی کتاب میں ہے، کیونکہ ان کا اور مسلمانوں کا طریقہ ایک ہے، یعنی بسم اللہ پڑھ کر جانور ذبح کرنا، اگر اس کے خلاف ہو تو حرام ہے۔ پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ آیا ہم دونوں میں سے کون دُرست عمل پر ہے؟ اور اگر دونوں غلط عمل پر ہیں تو صحیح مسئلہ کیا ہے؟ براہِ مہربانی اس کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے لکھیں اور اس کے ساتھ ذبح کرنے والے کے لئے کوئی شرائط ہوں جن کی وجہ سے وہ حلال ہوتا ہے وہ بھی واضح فرمائیں۔

 

ج… اس گفتگو میں آپ کی بات صحیح ہے۔ اہلِ کتاب کا ذبیحہ حلال ہے، مگر اس میں چند اُمور کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

          اوّل:… ذبح کرنے والا واقعتا صحیح اہلِ کتاب بھی ہو، بہت سے لوگ ایسے ہیں جو قومی حیثیت سے یہودی یا عیسائی کہلاتے ہیں، مگر عقیدةً دہرئیے ہیں اور وہ کسی دین و مذہب کے قائل نہیں، اسے لوگ شرعاً اہلِ کتاب نہیں، اور ان کا ذبیحہ بھی حلال نہیں۔

          دوم:… بعض لوگ پہلے مسلمان کہلاتے تھے، پھر یہودی یا عیسائی بن گئے، یہ لوگ بھی اہلِ کتاب نہیں بلکہ شرعاً مرتد ہیں، اور مرتد کا ذبیحہ مردار ہے۔

          سوم:… یہ بھی ضروری ہے کہ ذبح کرنے والے نے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر (بسم اللہ کے ساتھ) ذبح کیا ہو، اس کے بغیر بھی حلال نہیں، چہ جائیکہ کسی کتابی کا۔

          چہارم:… ذبح کرنے والے نے اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ہو، آج کل مغربی ممالک میں مشین سے جانور کاٹے جاتے ہیں اور ساتھ میں ”بسم اللہ اللہ اکبر“ کی ٹیپ لگادی جاتی ہے، گویا ”بسم اللہ“ کہنے کا کام آدمی کے بجائے ٹیپ کرتی ہے، اور ذبح کا کام آدمی کے بجائے مشین کرتی ہے، ایسے جانور حلال نہیں بلکہ مردار کے حکم میں ہیں۔

یہودی کا ذبیحہ جائز ہونے کی شرائط

س… اسلامی طریقے پر ذبیحہ گوشت اگر دستیاب نہ ہوسکے تو یہودیوں کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟

ج… یہودی اگر موسیٰ علیہ السلام پر ایمان رکھتا ہو اور اپنی کتاب کو مانتا ہو تو وہ اہلِ کتاب ہے، اس کا ذبیحہ جائز ہے، بشرطیکہ اللہ کے نام سے ذبح کرے۔

یہودی کا ذبیحہ استعمال کریں یا عیسائی کا؟

س… بیرونِ ملک ذبیحہ مسلمانوں کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے، اکثر جو ذبیحہ دستیاب ہوتا ہے وہ یا تو یہودیوں کا ہوتا ہے یا پھر عیسائیوں کا ذبیحہ۔ اہلِ کتاب کے نقطہٴ نظر سے زیادہ تر یہودیوں کا ذبیحہ صحیح سمجھا جاتا ہے، جبکہ عیسائیوں کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ وہ اپنی کتاب کے مطابق بھی ذبح نہیں کرتے، جس کی وجہ سے مسلمانوں کے ذہنوں میں بڑی اُلجھن پائی جاتی ہے۔ اَز راہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلے کا حل بیان فرمائیے۔

ج… اہلِ کتاب کا ذبیحہ حلال ہے۔ اگر یہ اطمینان ہو کہ یہودی صحیح طریقے سے ذبح کرتے ہیں اور عیسائی صحیح طریقے سے ذبح نہیں کرتے تو یہودی کے ذبیحے کو ترجیح دی جائے، نصرانی کے ذبیحے سے پرہیز کیا جائے۔

روافض کے ذبیحے کا کیا حکم ہے؟

س… ۱: شیعہ مسلمان ہیں یا کافر؟

س… ۲: شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنے اور پڑھانے والے کے بارے میں علمائے کرام کیا فرماتے ہیں؟

س…۳: کیا شیعہ کے گھر کی پکی ہوئی چیزیں کھانا جائز ہے؟

س…۴: کیا شیعہ کا ذبیحہ جائز ہے؟

ج… اثنا عشری شیعہ تحریفِ قرآن کے قائل ہیں، تین چار کے سوا باقی تمام صحابہ کرام کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں، اور حضرت علی اور ان کے بعد گیارہ بزرگوں کو معصوم مفترض الطاعة اور انبیائے کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتے ہیں اور یہ تمام عقائد ان کے مذہب کی معتبر اور مستند کتابوں میں موجود ہیں، اور ظاہر ہے کہ جو لوگ ایسے عقائد رکھتے ہوں وہ مسلمان نہیں۔ نہ ان کا ذبیحہ حلال ہے، نہ ان کا جنازہ جائز ہے، اور نہ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے؟

          اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں ان عقائد کا قائل نہیں، تو اس مذہب سے براء ت کا اظہار کرنا لازم ہے جس کے یہ عقائد ہیں، اور ان لوگوں کی تکفیر ضروری ہے جو ایسے عقائد رکھتے ہوں، جب تک وہ ایسا نہیں کرتا اس کو بھی ان عقائد کا قائل سمجھا جائے گا اور اس کے انکار کو ”تقیہ“ پر محمول کیا جائے گا۔

  • Tweet

What you can read next

کن جانوروں کی قربانی جائز ہے یا ناجائز؟
حج و عمرہ کی فضیلت
قربانی کس پر واجب ہے؟
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP