SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
1
Shaheed-e-Islam
Friday, 13 August 2010 / Published in جلد چہارم

قربانی کے لئے دُعا


جانور ذبح کرتے وقت کی دُعا

          ”بِسْمِ اللهِ اَللهُ اَکْبَرُ، اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ، اِنَّ صَلَااتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ ِللهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔“

          ترجمہ:… ”میں نے متوجہ کیا اپنے منہ کو اسی کی طرف جس نے بنائے آسمان اور زمین سب سے یکسو ہوکر، اور میں نہیں ہوں شرک کرنے والوں میں سے، بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور مرنا اللہ ہی کے لئے ہے، جو پالنے والا سارے جہان کا ہے۔“

جانور ذبح کرنے کے بعد کی دُعا

          ”اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِیْبِکَ مُحَمَّد وَخَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْھمَا السَّلَامُ۔“

          ترجمہ:… ”اے اللہ! اس قربانی کو مجھ سے قبول فرما، جیسے کہ آپ نے قبول کیا اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اور اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ وعلیٰ نبینا الصلوٰة والسلام سے۔“

قربانی کے بعد کی دُعا کا ثبوت

س… جمعہ کی اشاعت میں اقرأ کے صفحے پر آپ نے قربانی کرتے وقت کی دُعا اور قربانی کے بعد کی دُعا تحریر فرمائی ہے۔ لیکن آپ نے اس پر کسی کا حوالہ درج نہیں کیا۔ آیا یہ کس حدیث سے اخذ کی گئی ہے؟ یہ اعتراض مجھے اس وقت ہوا جب ہمارے محلے کی ”دِلّی مسجد“ المعروف بڑی مسجد دہلی کالونی کراچی کے خطیب نے بھری مسجد میں یہ بات کہی کہ میں نے اب تک یہ دُعا کسی حدیث میں نہیں پڑھی۔ اور اس کی تصدیق انہوں نے ایک مولانا صاحب سے کی جو کہ اس وقت وہاں موجود تھے، اور اسی مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں اور درسِ قرآن و حدیث دیتے ہیں۔ یہ خطیب صاحب ہر جمعہ آپ کا اقرأ صفحہ پڑھ کر آتے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے میں نے لگایا ہے کہ وہ عموماً آپ کے صفحے کا حوالہ دیتے رہتے ہیں کہ: ”آج جنگ میں آیا“، انہوں نے اس مسئلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حدیث سے یہ مسئلہ ثابت کردیا جائے تو میں رُجوع کرلوں گا۔ اس لئے آپ نے جو بعد از قربانی کی دُعا درج کی ہے وہ کس حدیث سے مأخوذ ہے؟ اور اس کا اتباع کس کس نے کیا؟

 

ج… مشکوٰة شریف ”باب فی الأضحیة“ میں صحیح مسلم کی روایت سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ذکر کی ہے کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سیاہ رنگ کا سینگوں والا مینڈھا ذبح فرمایا، پھر یہ دُعا فرمائی: ”بسم الله اللّٰھم تقبل من محمد واٰل محمد ومن أمّة محمد۔“                                (ص:۱۲۷)

 

          اور اسی کتاب میں ہی بروایت احمد، ابوداوٴد، ابنِ ماجہ، ترمذی اور دارمی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث نقل کی ہے کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کرتے ہوئے یہ دو آیتیں پڑھیں:

          ”اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ“ اور ”قُلْ اِنَّ صَلَااتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ ِللهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَا شَرِیْکَ لَہ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ۔“

          اور پھر یہ دُعا پڑھی:

          ”اللّٰھم منک ولک عن محمد وأمّتہ۔“

          اور پھر ”بسم الله الله اکبر“ کہہ کر ذبح فرمایا۔ اور مجمع الزوائد (ج:۴ ص:۲۱) میں اس مضمون کی اور بھی متعدّد احادیث ذکر کی ہیں۔ اس سے قطعِ نظر آیتِ کریمہ: ”رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ“ سے واضح ہوتا ہے کہ قبولیتِ عبادت کی دُعا خود بھی مطلوب ہے۔

قربانی کے ثواب میں دُوسرے مسلمانوں کی شرکت

س… جنگ میں ”قربانی کے بعد کی دُعا کا ثبوت“ کے عنوان کے تحت جواب میں آپ نے مشکوٰة شریف ”باب فی الأضحیة“ میں صحیح مسلم کی روایت سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ذکر کی ہے کہ: ”آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سیاہ سینگوں والا مینڈھا ذبح فرمایا، پھر یہ دُعا فرمائی: بسم الله اللّٰھم تقبل من محمد واٰل محمد ومن أمّة محمد۔“                              (ص:۱۲۷)

          اس حدیث سے ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مینڈھے، بکرے وغیرہ جیسے جانور کی قربانی ایک شخص سے زیادہ افراد کی طرف سے دی جاسکتی ہے؟ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دُعا میں اپنی طرف سے، اپنی آل کی طرف سے اور پوری اُمتِ محمدیہ کی طرف سے قربانی کی قبولیت چاہی ہے۔ کیا اسی سنتِ نبوی پر عمل کرکے ہر مسلمان اپنی قربانی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام شامل کرسکتا ہے جبکہ انہوں نے اُمتِ مسلمہ کو اپنی طرف سے دی ہوئی قربانی میں شامل کیا؟

ج… ایک بکری یا مینڈھے کی قربانی ایک ہی شخص کی طرف سے ہوسکتی ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مینڈھا ذبح فرمایا تھا، اس کے ثواب میں پوری اُمت کو شریک فرمایا تھا۔ ایک مینڈھے کی قربانی اپنی طرف سے کرکے اس کا ثواب کئی آدمیوں کو بخشا جاسکتا ہے۔

  • Tweet

What you can read next

حجِ بدل
عقیقہ
حج اور عمرہ کی فرضیت
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP