کیا توبہ سے قتلِ عمد معاف ہوسکتا ہے؟
س… ”مَنْ قَتَلَ مُوٴْمِنًا مُّتَعَمِّدًا…الخ“ اس آیت میں قتل عمد کی سزا ہمیشہ جہنم میں رہنا ظاہر کرتا ہے، اور سورہٴ فرقان میں ”وَالَّذِیْنَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ ․․․․ اِلَّا مَنْ تَابَ“ یہاں توبہ کے معافی کا وعدہ ہے، کیا پہلی آیت اس آیت سے منسوخ ہے؟
ج… پہلی آیت اہل ایمان کے بارے میں ہے اور یہ رکوع یہاں سے شروع ہوتا ہے: “وَمَا کَانَ لِمُوٴْمِنٍ اَنْ یَّقْتُلَ․․․․” اور سورہٴ فرقان کی آیت: “وَمَنْ تَابَ․․․․” کفار کے بارے میں ہے، یعنی جن لوگوں نے کفر کی حالت میں ان جرائم کا ارتکاب کیا پھر کفر و شرک سے تائب ہوگئے، ان کے کفر کی حالت کے جرائم پر موٴاخذہ نہیں ہوگا۔