منہ پر تعریف کرنا ہر ایک کے لئے ممنوع نہیں
س… حدیث شریف میں ہے کہ منہ پر تعریف کرنے والے کے منہ میں مٹی ڈالدو، جب کہ حضور علیہ السلام نے خود اپنی شان میں قصیدے سنے ہیں، ایک قصیدے پر حضور علیہ السلام نے کعب بن زہیر کو خوش ہوکر اپنی چادر مبارک عطا فرمائی جو بعد میں حضرت معاویہ نے ان سے بیس ہزار درہم میں خرید لی۔
ج… ہر شخص کے احوال مختلف ہیں، منہ پر مٹی ڈالنے سے مراد یہ ہے کہ اپنا نفس نہ بگڑ جائے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اس کا دور دور تک بھی احتمال نہیں، پھر ایک شخص جس کے قتل کا حکم فرمادیا وہ اظہار امان و عقیدت کے قصیدہ پڑھتا ہے، بجاطور پر وہ انعام کا مستحق ہے۔