امام کے نام کے ساتھ ”علیہ السلام“ لکھنا
س… کیا انبیاء علیہم السلام کے علاوہ کسی اور امام کے نام کے ساتھ علیہ السلام لکھنا صحیح ہے؟ کیونکہ آج کل بچوں کی اسکول کی کتابوں میں جگہ جگہ علی، فاطمہ، زینب امام جعفردرج ہوتا ہے پہلے تو مخصوص لوگوں کی کتابوں میں ملتا تھا، لیکن اب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جانب سے شائع ہونے والی تمام کتب میں یہ عبارت ملے گی۔
ج… ان اکابر کے نام پر ”علیہ السلام” لکھنا بھی شیعی عقیدہ کی ترجمانی ہے۔