SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپ کے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
0
Shaheed-e-Islam
Monday, 02 October 2017 / Published in Jild-10

حضرت ابوبکر صدیق  کی خلافت برحق تھی

حضرت ابوبکر صدیق  کی خلافت برحق تھی

س… اگر ہمارے تین خلفاء کو حضرت علی سے محبت تھی اور جب حضرت علی رسول اللہ کے نائب و اہل بیت اور ان کے عزیز بھائی موجود تھے، اور اگر ان میں کچھ بھی نہ ہو لیکن یہ صفت تو موجود تھی، بقول حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم: “جس کا میں مولا اس کا علی مولا۔”

          اور حضرت عمر نے آکر حضرت علی کو غدیر خم میں مبارک باد دی تھی کہ”اے علی آپ خدا کے تمام موٴمنین و موٴمنات و کل صحابہ کرام کے مولا مقرر ہوئے۔” تو پھر کیا وجہ ہے کہ حضرات خلفاء نے حضرت علی کو خلیفہ کیوں نہیں بنایا؟ اور کیوں سقیفہ میں ان تین خلفاء میں سے کسی نے بھی حضرت علی کو نامزد نہیں کیا؟

ج … غدیر خم میں جو اعلان ہوا تھا وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دوستی کا تھا، خلافت کا نہیں، یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اپنے مصلیٰ پر کھڑا کیا، اور اپنی بیماری میں ان کو نماز پڑھانے کا حکم فرمایا، حضرت ابوبکر امام تھے، اور حضرت علی مقتدی، اس لئے خلافت بھی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دی گئی۔

س… ہمارے تینوں خلفاء نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ مبارک میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اور اگر خلافت کا مسئلہ در پیش تھا تو امر خلافت ملتوی کیوں نہیں کیا؟ کیا رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر ان کی خلافت تھی؟ اور کیوں ان حضرات نے خبر نہیں دی کہ یہاں خلافت کا مسئلہ درپیش ہے؟ اور حضرت علی سے اس بارے میں مشورہ کیوں نہ کیا؟

ج… حضرات خلفائے ثلاثہ نے جنازے میں شرکت فرمائی ہے، اور یہ طے شدہ بات ہے کہ کسی حاکم کے انتقال کے بعد سب سے پہلے اس کے جانشین کا تقرر کیا جاتا ہے، امت جانشین اور حاکم کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

س … جس طرح ابوبکر خلیفہ ہوئے آپ اس کو اصولاً کیا کہیں گے؟ الیکشن ہو نہیں سکتا، سلیکشن یہ بھی نہیں ہوسکتا، نو مینیشن یہ بھی نہیں، تو کیا معاملہ تھا؟اور اس کا کیا نام رکھا جائے گا؟ اور کس طرح یہ خلافت جائز قرار دی جائے گی؟

ج… تمام صحابہ کرام نے (جن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے) حضرت ابوبکر سے بیعت کی، اس سے بڑھ کر انتخاب(الیکشن) کیا ہوگا․․․؟ ایک شخص بھی نہیں تھا جو حضرت ابوبکر کے مقابلے میں خلافت کا مدعی ہو۔

س… جناب فاطمہ کی دلی حالت مرتے دم تک ان تین خلفاء سے کیسی رہی؟ اگر آپ رضا مند تھیں تو آپ نے اور آپ کے شوہر حضرت علی نے اپنی حیات تک بیعت کیوں نہ کی؟ اور اگر آپ ان لوگوں سے ناراض تھیں اور آپ نے اسی حالت میں انتقال فرمایا تو آپ کا اعتقاد مذہبی وہی ہوا نا جو شیعوں کا ہے؟

ج… حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا حضرت ابوبکر سے راضی تھیں، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر سے بیعت بھی کی تھی۔

س… مولانا صاحب میرا آخری سوال یہ ہے کہ ابوطالب کافر تھے یا مسلمان؟

ج… ان کا اسلام نہ لانا ثابت ہے۔

  • Tweet

What you can read next

پاکستان میں عریانی کا ذمہ دار کون؟
تمام علماء کو بُرا کہنا
اِضطباع ساتوں چکروں میں ہے
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

0321-9264592
Email: info@shaheedeislam.com

Aalmi Majlis Tahaffuz Khatm-e-Nubuwwat Old Numaish Karachi.

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2025 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP