February 24, 2026 3:08 am

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 1:42 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 2:18 pm

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

ابتدائی وحی کے تین سال بعد عمومی دعوت و تبلیغ کا حکم ہوا

سوال

۔ زمانۂ فترۃ وحی میں تبلیغ اسلام کی دعوت جاری رہی یا نہیں؟ جبکہ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ جناب۔۔۔۔ صاحب کی رائے میں پہلی وحی کے بعد تین سال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹریننگ دی جاتی رہی اور اس کے بعد تبلیغ کا حکم ہوا۔ امید ہے کہ آپ جواب سے نوازیں گے۔

جواب

۔ ابتدائی وحی کے نزول کے بعد تین سال تک وحی کا نزول بند رہا، یہ زمانہ ’’فترۃ وحی‘‘ کا زمانہ کہلاتا ہے۔ اس وقت تک دعوت و تبلیغ کا عمومی حکم نہیں ہوا تھا۔(۱) ’’زمانۂ فترت‘‘ کے بعد سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت و انذار کا حکم دیا گیا،(۲) اس ’’فترۃ وحی‘‘ میں بہت سی حکمتیں تھیں۔(۳) جناب۔۔۔۔۔۔ صاحب نے ’’ٹریننگ‘‘ کی جو بات کی، وہ ان کی اپنی فکری سطح کے مطابق ہے۔

(۱) وقع فی تاریخ أحمد بن حنبل عن الشعبی أن مدۃ فترۃ الوحی کانت ثلاث سنین ۔۔۔ ولیس المراد بفترۃ الوحی المقدرۃ بثلاث سنین وھی ما بین نزول إِقْرَأْ ویٰٓـاَیُّھَا الْمُدَّثِّرُ عدم مجیء جبریل إلیہ بل تأخر نزول القرآن فقط۔ (فتح الباری ج:۱ ص:۲۷، باب بدء الوحی، طبع دار نشر الکتب الْإسلامیۃ، لَاھور)۔
(۲) ’’ان المراد اولیۃ مخصوصۃ بالأمر بالْإنذار وعبر بعضھم عن ھٰذا بقولہ اوّل ما نزل للنبوۃ اقرأ باسم ربک، واوّل ما نزل بالرسالۃ یا ایھا المدثر‘‘ (الْإتقان فی علوم القرآن ج:۱ ص:۲۴)۔ واعلم أنہ اختلف یعنی أوّل ما نزل من القرآن فقیل وھو الصحیح أنہ إقرا باسم ربک وھو الظاھر من ھٰذا السیاق ولہ أدلۃ أُخریٰ مذکورہ فی موضعھا والقول الثانی: یٰـأیھا المدثر ویؤیدہ ما فی الصحیحین عن أبی سلمۃ عن جابر سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وھو یحدث عن فترۃ الوحی ۔۔۔ أن المراد منہ نزولھا بعد زمن الفترۃ کما یؤیدہ السیاق۔ (فیض الباری ج:۱ ص:۲۵ الکلام فی أول السور نزولًا)۔
(۳) وفتور الوحی عبارۃ عن تأخرہ مدۃ من الزمان، وکان ذٰلک لیذھب ما کان صلی اللہ علیہ وسلم وجدہ من الروع ولیحصل لہ التشوف إلی العود فقد روی المؤلف فی التعبیر من طریق معمر ما یدل علٰی ذٰلک۔ (فتح الباری ج:۱ ص:۲۷، باب بدء الوحی)۔

[show_categories count="3"]

متعلق پوسٹس

  • All Post
  • اجتہاد و تقلید
  • انبیائے کرام علیہم السلام
  • ایمانیات
  • تقدیر
  • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
  • سنت و بدعت
  • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
  • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
  • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
  • محاسن اسلام
  • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
  • معراج

تلاش

زمرے

تلاش

تلاش

اسلامی اقدار کی ترویج اور مستند علمی ذخیرے تک آپ کی رسائی۔ علم حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔