ام الموٴمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا عشقِ نبوی
اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں محمد ا سے زیادہ حسین اور صاحبِ جمال دلربا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں پیدا ہی نہیں کیا‘ محبت کرنی ہے تو آپ اسے کرو‘ تم کن چیزوں کے پیچھے لگ گئے ہو؟ حضرت حسّان بن ثابت فرماتے ہیں:
واحسن منک لم ترقط عینی
واجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبرا من کل عیب
کانک قد خلقت کما تشاء
“آپ اسے زیادہ حسین کبھی کوئی شخص میری آنکھ نے نہیں دیکھا اور آپ ا سے زیادہ صاحبِ جمال کسی ماں نے نہیں جنا
آپ اہر عیب سے مبرا پیدا کیے گئے ہیں۔ گویا آپ ا جیسا چاہتے تھے آپ ا ویسے بنا دیے گئے۔”
میری ماں ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں “زنان مصر نے زلیخا کے یوسف کو دیکھا تھا تو اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے” جیسا کہ قرآنِ کریم میں ہے کہ جب زنان مصر نے حضرت یوسف کو دیکھا تو جمالِ یوسفی سے ایسی مبہوت ومدہوش ہوئیں کہ ہوش وحواس کھو بیٹھیں اور پھلوں کے بجائے اپنے ہاتھ کاٹ لیے۔ ام الموٴمنین فرماتی تھیں کہ “زنان مصر نے زلیخا کے یوسف کو دیکھ کر ہاتھ کاٹ لیے تھے۔ اگر وہ میرے یوسف کو (انحضرت ﷺ کو) دیکھ لیتیں تو چھریاں ہاتھوں پر نہ چلتیں بلکہ دلوں پر چلتیں اور اپنی گردنیں کاٹ لیتیں۔” آنحضرت ﷺ سے زیادہ حسین وجمیل دنیا میں نہ کوئی ہوا نہ ہوگا۔