# زبان سے اسلام کا اِقرار نہیں کیا اور مرگیا

- URL: https://shaheedeislam.com/zaban-se-islam-ka-iqraar-nahi-kiya-aur-mar-gaya/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

ایک شخص گھر سے نکلا اس خیال پر کہ کسی عالمِ دِین کے پاس جاکر اسلام قبول کرے، دِل نے تو اِسلام قبول کرلیا اور زبان سے اقرار نہیں کیا، اور راستے میں اسے موت آگئی، اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ مسلمان ہے یا کافر؟

## جواب (Answer)

دُنیوی اَحکام جاری ہونے کے لئے اِقرار شرط ہے، اگر کسی شخص کے سامنے اس نے اپنے اسلام لانے کا اقرار نہیں کیا تو دُنیوی اَحکام میں اس کو مسلمان نہیں سمجھا جائے گا، اور اگر کسی کے سامنے اسلام کا اقرار کرلیا تھا تو اس پر مسلمانوں کے اَحکام جاری ہوں گے۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) وذھب جمھور المحققین الٰی أن الْإیمان ھو التصدیق بالقلب وانما الْإقرار شرط لِاجراء الأحکام فی الدُّنیا لما ان تصدیق القلب أمر باطنی لَا بد لہ من علامۃ فمن صدق بقلبہٖ ولم یقر بلسانہٖ فھو مؤمن عند اللہ تعالٰی ولم یکن مؤمنًا فی أحکام الدُّنیا۔ (شرح فقہ اکبر ص:۱۰۴ طبع دہلی مجتبائی)۔
