# کیا گوتم بدھ کو پیغمبروں میں شمار کرسکتے ہیں؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%da%a9%db%8c%d8%a7-%da%af%d9%88%d8%aa%d9%85-%d8%a8%d8%af%da%be-%da%a9%d9%88-%d9%be%db%8c%d8%ba%d9%85%d8%a8%d8%b1%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%b3%da%a9%d8%aa/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

تعلیم یافتہ جدید ذہن کے لوگ ’’گوتم بدھ‘‘ کو بھی پیغمبروں میں شمار کرتے ہیں، یہ کہاں تک دُرست ہے؟

## جواب (Answer)

قرآن و حدیث میں کہیں اس کا ذکر نہیں آیا، اس لئے ہم قطعیت کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ شرعی حکم یہ ہے کہ جن انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے گرامی قرآنِ کریم میں ذکر کئے گئے ہیں، ان پر تو تفصیلاً قطعی ایمان رکھنا ضروری ہے، اور باقی حضرات پر اِجمالاً ایمان رکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ شانہ نے بندوں کی ہدایت کے لئے جتنے انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا، خواہ ان کا تعلق کسی خطۂ اَرضی سے ہو، اور خواہ وہ کسی زمانے میں ہوئے ہوں، ہم سب پر اِیمان رکھتے ہیں۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) (ورسلہ) بأن تعرف انھم بلغوا ما انزل اللہ إلیھم وانھم معصومون وتؤمن بوجودھم فیمن علم بنص أو تواتر تفصیلًا وفی غیرھم إجمالًا۔ (مرقاۃ شرح مشکٰوۃ ج:۱ ص:۵۰)۔
