# کیا توسل کے بغیر دُعا نہ مانگی جائے؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%da%a9%db%8c%d8%a7-%d8%aa%d9%88%d8%b3%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d8%af%d9%8f%d8%b9%d8%a7-%d9%86%db%81-%d9%85%d8%a7%d9%86%da%af%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%92%d8%9f/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

اگر کسی بزرگ کے توسل سے کوئی شخص دُعا نہ مانگے تو کیا اس میں کوئی حرج ہے؟ براہِ راست خود اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے۔ قرآن شریف کی کسی آیت سے ثابت ہے یا نہیں؟ کئی علمائے کرام اس کو جائز نہیں سمجھتے، آپ کے کراچی شہر میں ایک ڈاکٹر صاحب بنام کیپٹن مسعودالدین عثمانی نے تو شرک تک پہنچایا ہے۔

## جواب (Answer)

بغیر توسل کے بھی دُعا صحیح ہے، اس میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن توسل بھی صحیح ہے،(۱) ڈاکٹر عثمانی کی باتیں قابلِ اعتبار نہیں۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) ومن أدب الدعاء: تقدیم الثناء علی اللہ، والتوسل بنبی اللہ لیستجاب۔ (حجۃ اللہ البالغہ ج:۲ ص:۶، مطبوعہ مصر)۔
