# کیا آخرت میں دُنیا کی باتیں بھول جائیں گی؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%da%a9%db%8c%d8%a7-%d8%a2%d8%ae%d8%b1%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%8f%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%aa%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%d9%88%d9%84-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%ba-%da%af/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

ہمارے امام صاحب فرماتے ہیں کہ انسان کی چار دفعہ حالت بدلے گی۔ ۱:۔ دنیا میں آنے سے پہلے عالمِ اَرواح میں اللہ سے وعدہ۔ ۲:۔ عالمِ دُنیا میں قیام۔ ۳:۔ عالمِ قبر۔ ۴:۔ عالمِ آخرت جنت یا دوزخ۔ مولوی صاحب ہم کو عالمِ ارواح میں اپنی رُوح کی موجودگی کا علم اب ہوا ہے، اور جو رُوحوں نے اللہ سے بندگی کا وعدہ کیا، اس میں ہماری رُوح بھی شامل تھی، لیکن ہم کو تو پتا نہ چلا، ہمیں تو اس دُنیا میں بتایا گیا کہ تم نے اللہ سے وعدہ کیا تھا تو جس طرح عالمِ اَرواح کا ہمیں احساس نہیں ہوا تو کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ جزا و سزا، قبر و آخرت کا ہمیں اسی طرح پتا نہ چلے، جس طرح عالمِ اَرواح میں ہمیں کچھ پتا نہ چلا؟

## جواب (Answer)

عالمِ اَرواح کی بات تو آپ کو بھول گئی، لیکن دُنیا کی زندگی میں جو کچھ کیا وہ نہیں بھولے گا۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ ٣٥ النازعات ٣٥۔ أی: إذا رأی أعمالہ مدوّنۃ فی کتابہ یتذکرھا وکان قد نسیھا۔ (تفسیر نسفی ج:۳ ص:۵۹۹)۔
