# کوئی ولی، غوث، قطب، مجدّد، کسی نبیؑ یا صحابیؓ کے برابر نہیں

- URL: https://shaheedeislam.com/%da%a9%d9%88%d8%a6%db%8c-%d9%88%d9%84%db%8c%d8%8c-%d8%ba%d9%88%d8%ab%d8%8c-%d9%82%d8%b7%d8%a8%d8%8c-%d9%85%d8%ac%d8%af%d9%91%d8%af%d8%8c-%da%a9%d8%b3%db%8c-%d9%86%d8%a8%db%8c%d8%91-%db%8c%d8%a7-%d8%b5/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

ولی، قطب، غوث، کوئی بڑا صاحبِ تقویٰ، عالمِ دِین، اِمام وغیرہ ان سب میں سے کس کے درجے کو پیغمبروں کے درجے کے برابر کہا جاسکتا ہے؟

## جواب (Answer)

کوئی ولی، غوث، قطب، اِمام، مجدّد، کسی ادنیٰ صحابیؓ کے مرتبہ کو بھی نہیں پہنچ سکتا، نبیوں کی تو بڑی شان ہے، علیہم الصلوٰۃ والسلام۔(۱)ایضًا: وآنکہ گفتیم کہ اصحاب کرام بہترین بنی آدم اند ۔۔۔ چہ میچ ولی بمرتبۂ صحابی نرسد۔ (مکتوبات اِمامِ ربانی مکتوب:۹۶ دفتر دوم)۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) والحاصل ان التابعین أفضل الاُمّۃ بعد الصحابۃ۔ (شرح فقہ الأکبر ص:۱۴۶)، الولی لَا یبلغ درجۃ النبی۔ (شرح فقہ الأکبر ص:۱۴۸)۔
