# کلامِ اِلٰہی میں درج مخلوق کا کلام نفسی ہوگا؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%da%a9%d9%84%d8%a7%d9%85%d9%90-%d8%a7%d9%90%d9%84%d9%b0%db%81%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d8%b1%d8%ac-%d9%85%d8%ae%d9%84%d9%88%d9%82-%da%a9%d8%a7-%da%a9%d9%84%d8%a7%d9%85-%d9%86%d9%81%d8%b3%db%8c/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

آپ نے فرمایا ’’جب غیراللہ کے اقوال اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام میں نقل کئے ہیں تو وہ بھی کلام الٰہی کا حصہ بن گئے۔‘‘ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ اقوال کلام الٰہی کا حصہ بن گئے تب بھی یہ کلام نفسی تو نہ ہوئے، کیونکہ کلام نفسی تو قدیم ہے اور یہ قول کسی زمانے میں کسی انسان سے ادا ہوئے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں دُہرادیا، تو یہ اقوال تو مخلوق ہوئے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن سارا غیرمخلوق ہے۔

## جواب (Answer)

مخلوق کے کلام کا کلامِ الٰہی میں آنا بظاہر محلِ اِشکال ہے، لیکن اس پر نظر کی جائے کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں ماضی ومستقبل یکساں ہیں تو یہ اِشکال نہیں رہتا، یعنی مخلوق پیدا ہوئی، اس سے کوئی کلام صادر ہوا، اللہ تعالیٰ نے بعد اَز صدور اس کو نقل فرمایا تو واقعی اِشکال ہوگا، لیکن مخلوق پیدا ہونے اور اس سے کلام صادر ہونے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا، اور اس علمِ قدیم کو کلامِ قدیم میں نقل فرمادیا۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) والقراٰن کلام اللہ تعالٰی فھو قدیم ۔۔۔ وقد کان اللہ تعالٰی متکلمًا ای فی الأزل ولم یکن کلم موسیٰ ای والحال أنہ لم یکن کلم موسیٰ بل ولَا خُلِقَ أصل موسیٰ وعیسیٰ وقد کان اللہ تعالٰی خالقا فی الأزل ولم یخلق الخلق۔ (شرح فقہ الاکبر ص:۳۵
