# کسی نبی یا ولی کو وسیلہ بنانا کیسا ہے؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%da%a9%d8%b3%db%8c-%d9%86%d8%a8%db%8c-%db%8c%d8%a7-%d9%88%d9%84%db%8c-%da%a9%d9%88-%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%84%db%81-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%a7-%db%81%db%92%d8%9f/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

قرآن شریف میں صاف صاف آیا ہے کہ جو کچھ مانگنا ہے مجھ سے مانگو، لیکن پھر بھی یہ وسیلہ بنانا کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔

## جواب (Answer)

وسیلہ کی پوری تفصیل اور اس کی صورتیں میری کتاب ’’اختلافِ امت اور صراطِ مستقیم‘‘ حصہ اول میں ملاحظہ فرمالیں۔(۱)بزرگوں کو مخاطب کرکے ان سے مانگنا تو شرک ہے، مگر خدا سے مانگنا اور یہ کہنا کہ: ’’یا اللہ! بطفیل اپنے نیک اور مقبول بندوں کے میری فلاں مراد پوری کردیجئے‘‘، یہ شرک نہیں۔صحیح بخاری ج:۱ ص:۱۳۷ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی یہ دعا منقول ہے:’’اَللّٰہُمَّ اِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ اِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَسْقِيْنَا، وَاِنَّا نَتَوَسَّلُ اِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا ۔‘‘ترجمہ:۔ ’’اے اللہ! ہم آپ کے دربار میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ توسل کیا کرتے تھے، پس آپ ہمیں بارانِ رحمت عطا فرماتے تھے۔ اور (اب) ہم اپنے نبی کے چچا (عباسؓ) کے ذریعہ توسل کرتے ہیں تو ہمیں بارانِ رحمت عطا فرما۔‘‘اس حدیث سے توسل بالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور توسل باولیاء اللہ دونوں ثابت ہوئے، جس شخصیت سے توسل کیا جائے، اسے بطور شفیع پیش کرنا مقصود ہوتا ہے۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) دیکھئے: اِختلافِ اُمت اور صراطِ مستقیم ص:۶۳ تا ۷۶۔
