# موجبِ تخلیقِ کائنات

- URL: https://shaheedeislam.com/%d9%85%d9%88%d8%ac%d8%a8%d9%90-%d8%aa%d8%ae%d9%84%db%8c%d9%82%d9%90-%da%a9%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%a7%d8%aa/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

موجبِ تخلیقِ کائنات کیا ہے؟

## جواب (Answer)

عنایتِ خداوندی ہی موجبِ تخلیق ہوسکتی ہے، یہ تو ظاہر ہے کہ انسان تمام مخلوقات میں اَشرف ہے، باقی کائنات گویا اُس کی خادم ہے، اور اِنسانوں میں انبیائے کرام علیہم السلام خصوصاً ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اَعلیٰ و اَشرف ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ ان اکابر کے کمالِ عبدیت کے اظہار کے لئے کائنات کی تخلیق ہوئی تو بجا ہے، مگر اصل علت وہی عنایتِ خداوندی ہے۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) إِنِّيٓ أَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُونَ ٣٠ ۔ أی: أعلم بالمصلحۃ الراجعۃ فی خلق ھٰذا الصنف علی المفاسد التی ذکرتموھا، مالَا تعلمون أنتم فانی سأجعل فیھم الأنبیاء، وأرسل فیھم الرسل ویوجد فیھم الصدیقون والشھداء والصالحون والعباد والزُّھاد والأولیاء والأبرار والمقربون والعلماء العاملون والخاشعون والمحبون لہ تبارک وتعالٰی المتبعون رسلہ صلوات اللہ وسلامہ علیھم (تفسیر ابن کثیر ج:۱ ص:۲۰۰، روح المعانی ج:۱ ص:۲۲۳)۔
