# قسمت سے کیا مراد ہے؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%d9%82%d8%b3%d9%85%d8%aa-%d8%b3%db%92-%da%a9%db%8c%d8%a7-%d9%85%d8%b1%d8%a7%d8%af-%db%81%db%92%d8%9f/
- موضوع (Topic): تقدیر
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

قرآن و سنت کی روشنی میں قسمت کیا ہے؟ کیا انسان کی محنت اور کوشش سے قسمت کے فیصلے بدلے جاسکتے ہیں؟ کیا یہ اللہ تعالیٰ متعین کرتا ہے؟ کیا قسمت کو کسی وظیفے یا دُعا سے بدلا جاسکتا ہے؟ یا زندگی کو سنوارا جاسکتا ہے یا نہیں؟

## جواب (Answer)

قسمت اللہ تعالیٰ نے لکھ دی ہے، اور جو کچھ جس کی قسمت میں لکھ دیا ہے، وہ اس کو ملے گا۔ جو قسمت میں لکھا ہو، وہ آدمی کے سامنے پیش آجاتا ہے، لیکن آدمی کو بھی اپنی غلطی کا اقرار کرنا چاہئے۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ قَدَرٗا مَّقۡدُورًا ٣٨ الأحزاب ٣٨۔ أی وکان أمرہ الذی یقدرہ کائنًا لَا محالۃ وواقعًا لَا محید عنہ ولَا معدل فما شاء کان، ومالم یشاء لم یکن۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۵ ص:۱۸۴)۔
