# غوث، قطب، اَبدال کی شرعی حیثیت

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%ba%d9%88%d8%ab%d8%8c-%d9%82%d8%b7%d8%a8%d8%8c-%d8%a7%d9%8e%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%b4%d8%b1%d8%b9%db%8c-%d8%ad%db%8c%d8%ab%db%8c%d8%aa/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

اسلامی لٹریچر میں غوث، قطب، اَبدال کے الفاظ پڑھنے کو ملتے ہیں، کیا اولیاء کے یہ مراتب احادیث کی رُو سے مقرّر ہیں؟ اگر نہیں، تو کس نے مقرّر کئے ہیں اور ان الفاظ کی حیثیت کیا ہے؟

## جواب (Answer)

یہ اصطلاحات بزرگانِ دِین کے کلام سے منتقل ہوئی ہیں، حدیث میں بھی ان کا تذکرہ ملتا ہے۔(۱) چونکہ یہ اصطلاحات عوام کے موضوع کی چیز نہیں، نہ ان اصطلاحات پر کسی عقیدے و عمل کا مدار ہے، اس لئے ان کی تشریح کے درپے ہونے کی ضرورت نہیں۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) الباب الثانی فیما ورد فیھم من الآثار النبویۃ الدالۃ علٰی وجودھم وفضلھم ۔۔۔ فمنھا ما روی عن الْإمام علی کرّم اللہ وجھہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: لَا تسبوا أھل الشام فإن فیھم الأبدال، رواہ الطبرانی وغیرہ۔ وفی روایۃ عنہ مرفوعًا کما فی رسالۃ اجابۃ الغوث ببیان حال النقباء والنجیاء والأبدال والأوتاد والغوث۔ (ملحق رسائل ابن عابدین ج:۲ ص:۲۷۰)۔
