# عقیدہ صحیح ہو اور عمل نہ ہو

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%b9%d9%82%db%8c%d8%af%db%81-%d8%b5%d8%ad%db%8c%d8%ad-%db%81%d9%88-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d9%85%d9%84-%d9%86%db%81-%db%81%d9%88/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

عید الفطر کے دن نماز عید کے موقع پر مقامی مولوی صاحب نے کچھ الفاظ کہے کہ کسی کے علم کو مت دیکھو، اس کے عمل کو مت دیکھو، عقیدہ درست ہو نا چاہئے۔ عقیدہ درست ہے تو عمل کے بغیر بھی جنت میں جائے گا۔ تو کیا ان کا کہنا درست ہے کہ عقیدہ درست ہونا چاہئے، علم پر عمل کی کوئی ضرورت نہیں؟

## جواب (Answer)

مولوی صاحب کی یہ بات تو صحیح ہے کہ اگر عقیدہ صحیح ہو اور عمل میں کوتاہی ہو تو کسی نہ کسی وقت نجات ہوجائے گی،(۱) اور اگر عقیدہ خراب ہو اور اس میں کفر و شرک کی ملاوٹ ہو تو بخشش نہیں ہوگی،(۲) لیکن علم اور عمل کو غیر ضروری کہنا خود عقیدے کی خرابی ہے اور یہ قطعاً غلط ہے،اس سے مولوی صاحب کو توبہ کرنی چاہئے۔(۳)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) وأما من کانت لہ معصیۃ کبیرۃ ومات من غیر توبۃ فھو فی مشیۃ اللہ تعالٰی فإن شاء عفا عنہ وأدخلہ الجنۃ أولًا وجعلہ کالقسم الأوّل وإن شاء عذبہ بالقدر الذی یرید سبحانہ ثم یدخلہ الجنۃ فلا یخلد فی النار من مات أحد علی التوحید ولو عمل من المعاصی ما عمل۔ (شرح نووی علٰی مسلم ج:۱ ص:۴۱ طبع قدیمی کتب خانہ)۔
- (۲) قال تعالٰی: إِنَّهُۥ مَن يُشۡرِكۡ بِٱللَّهِ فَقَدۡ حَرَّمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِ ٱلۡجَنَّةَ وَمَأۡوَىٰهُ ٱلنَّارُۖ المائدة ٧٢۔ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغۡفِرُ أَن يُشۡرَكَ بِهِۦ وَيَغۡفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُۚ النساء ١١٦۔
- (۳) ’’باب خوف المؤمن من أن یحبط عملہ وھو لَا یشعر‘‘ ھٰذا الباب معقود للرد علی المرجئۃ خاصۃ ۔۔۔ لأنھم أخروا الأعمال عن الْإیمان ۔۔۔ وقالوا لَا یضر مع الْإیمان ذنب أصلًا ۔۔۔ وقد ذم اللہ من أمر بالمعروف ونھٰی عن المنکر وقصر فی العمل فقال: كَبُرَ مَقۡتًا عِندَ ٱللَّهِ أَن تَقُولُواْ مَا لَا تَفۡعَلُونَ ٣ ، فخشی أن یکون مکذبا أی مشابھًا للمکذبین۔ (فتح الباری، کتاب الْإیمان ج:۱ ص:۱۱۰)۔
