# رزق کے اسبابِ عادیہ اختیار کرنا ضروری ہے

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%b1%d8%b2%d9%82-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b3%d8%a8%d8%a7%d8%a8%d9%90-%d8%b9%d8%a7%d8%af%db%8c%db%81-%d8%a7%d8%ae%d8%aa%db%8c%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d9%86%d8%a7-%d8%b6%d8%b1%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%81/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

’’وَمَا مِن دَآبَّةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِ رِزۡقُهَا‘‘جب سب کا رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے تو ہر سال سیکڑوں لوگ بھوک سے کیوں مرجاتے ہیں؟ اور یہ اموات ساری غریب ملکوں ہی میں کیوں ہوتی ہیں؟ مثلاً ایتھوپیا، سوڈان اور دوسرے افریقہ کے غریب ممالک۔ برطانیہ، امریکا اور فرانس یا یورپ کے دوسرے مالدار ملکوں میں لوگ بھوک سے کیوں نہیں مرتے؟ قحط آسمانی بلا ہے مگر اس میں بھی غرباء کی جانیں جاتی ہیں، مالدار لوگ کسی نہ کسی صورت سے اپنا بچاؤ کرلیتے ہیں۔ ان مشاہدات سے معلوم ہوا کہ یہ آیت اسباب معیشت سے مشروط ہے کہ جس نے اپنے حصول زرق کے مروّجۂ زمانہ اسباب اختیار کئے، اللہ اس کو رزق ضرور بھیجے گا۔

## جواب (Answer)

آپ کی رائے صحیح ہے، رزق کے اسبابِ عادیہ کا اختیار کرنا بہرحال ضروری ہے، اِلَّا یہ کہ اعلیٰ درجہ کا توکل نصیب ہو۔ پرندے اور چرندے اسباب رزق اختیار کرتے ہیں، تاہم ان کو اختیار اسباب کے ساتھ فطری توکل بھی نصیب ہے۔

## Source

- آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)
