# حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین شریفین کے ایمان پر بحث کرنا جائز نہیں

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%ad%d8%b6%d9%88%d8%b1-%d8%a7%da%a9%d8%b1%d9%85-%d8%b5%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b9%d9%84%db%8c%db%81-%d9%88%d8%b3%d9%84%d9%85-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%af%db%8c%d9%86-%d8%b4/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

مولانا صاحب! ایک بہت اہم مسئلہ ہے جو تین چار روز سے مجھے بے حد پریشان کئے ہوئے ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے محلے میں ایک صاحبہ ہیں تین چار روز پہلے وہ ہمارے گھر بیٹھی فرما رہی تھیں کہ رسولِ خدا کی والدہ (نعوذ باللہ!) کافر تھیں، کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اسلام نہیں تھا۔

## جواب (Answer)

یہ مسئلہ بہت نازک اور حساس ہے۔ محققین نے اس میں گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔(۱) امام سیوطیؒ نے تین رسائل اس مسئلہ پر لکھے ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین شریفین کا ایمان ثابت کیا ہے، اگر کسی کو ان کی تحقیق پر اطمینان نہ ہو تب بھی خاموشی بہتر ہے۔ ان محترمہ سے کہئے کہ ان سے قبر میں اور حشر میں یہ سوال نہیں کیا جائے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین شریفین کے بارے میں ان کا عقیدہ کیا تھا؟ اس لئے وہ اس غلط بحث میں پڑ کر اپنا ایمان خراب نہ کریں اور نہ اہلِ ایمان کے جذبات کو بے ضرورت مجروح کریں۔(۲)شامی ج:۴ ص:۲۳۱ (بحث فی احیاء ابوی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد موتھما، وایضًا شامی ج:۳ ص:۱۸۵، باب نکاح الکافر، والحاوی للفتاویٰ ج:۲ ص:۲۰۲ تا ۲۳۴)۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) ’’وبالجملۃ کما قال بعض المحققین: اِنّہ لَا ینبغی ذکر ھٰذہ المسئلۃ اِلّا مع مزید الأدب، ولیست من المسائل التی یضرّ جھلھا أو یسأل عنھا فی القبر أو فی الموقف، فحفظ اللسان عن التکلم فیھا اِلّا بخیر أولٰی وأسلم۔‘‘ (شامی ج:۳ ص:۱۸۵، باب نکاح الکافر، طبع ایچ ایم سعید)۔
- (۲) تفصیل کے لئے دیکھئے:
