# تقدیر بنانا

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%aa%d9%82%d8%af%db%8c%d8%b1-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%d8%a7/
- موضوع (Topic): تقدیر
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

کیا انسان اپنا اچھا مستقبل خود بناتا ہے یا اللہ تعالیٰ اس کا مستقبل شاندار بناتا ہے؟ میرا نظریہ یہ ہے کہ انسان اپنی دِماغی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی قسمت خود بناتا ہے، جبکہ میرے ایک دوست کا نظریہ مجھ سے مختلف ہے، اس کا کہنا ہے کہ انسان اپنا اچھا مستقبل خود نہیں بناسکتا، بلکہ ہر آدمی کی قسمت اللہ تعالیٰ بناتا ہے۔

## جواب (Answer)

انسان کو اچھائی بُرائی کا اختیار ضرور دیا گیا ہے،(۱) لیکن وہ اپنی قسمت کا مالک نہیں، قسمت اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہے، اس لئے یہ کہنا کہ انسان اپنی تقدیر کا خود خالق ہے یا یہ کہ اپنی تقدیر خود بناتا ہے، اسلامی عقیدے کے خلاف ہے۔(۲)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) واللہ تعالٰی خالق لأفعال العباد ۔۔۔ وللعباد أفعال اختیاریۃ یثابون بھا ان کانت طاعۃ ویعاقبون علیھا ان کانت معصیۃ ۔۔۔الخ۔ (شرح العقائد ص:۸۱)۔
- (۲) عن ابن عمر ۔۔۔ کل شیء بقدر حتی العجز والکیس۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ص:۱۹، باب الْإیمان بالقدر)۔
