# تحریف شدہ آسمانی کتب کے ماننے والے اہلِ کتاب کیوں؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%d9%81-%d8%b4%d8%af%db%81-%d8%a2%d8%b3%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%aa%d8%a8-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d9%86%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%92-%d8%a7%db%81%d9%84%d9%90/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ چاروں کتابوں میں سے کسی ایک کتاب میں بھی تبدیلی یا اس میں اپنی مرضی سے کچھ گھٹا یا بڑھاکر، اگر اس کی پیروی کی جائے تو کیا اس صورت میں پیروی کرنے والے اہل کتاب کہے جائیں گے؟

## جواب (Answer)

قرآنِ کریم تو تحریفِ لفظی سے محفوظ ہے،(۱) اس لئے قرآنِ کریم کے بارے میں تو یہ سوال غیرمتعلق ہے، پہلی کتابوں میں تحریف ہوئی ہے،(۲)مگر چونکہ وہ لوگ اصل کتاب کو ماننے کے مدعی ہیں، اس لئے ان کو اہلِ کتاب تسلیم کیا گیا ہے۔(۳)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) قال تعالٰی: إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا ٱلذِّكۡرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ ٩ الحجر ٩۔ وھو حافظہ فی کل وقت من الزیادۃ والنقصان والتحریف والتبدیل۔ (تفسیر نسفی ج:۲ ص:۱۸۴، طبع دار ابن کثیر، بیروت)
- (۲) قال تعالٰی: يُحَرِّفُونَ ٱلۡكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَنَسُواْ حَظّٗا المائدة ١٣۔ یفسرونہ علٰی غیر ما أنزل ۔۔۔ وتغییر وحیہ۔ (تفسیر نسفی ج:۱ ص:۴۳۴، طبع دار ابن کثیر، بیروت)۔
- (۳) واعلم أن من اعتقد دینًا سماویًّا ولہ کتاب منزل کصحف إبراھیم وشیث وزبور داوٗد فھو من أھل الکتاب۔ (ردّ المحتار مطلب مہم فی وطی السراری ج:۳ ص:۴۵)۔
