# بُرا کام کرکے مقدر کو ذمہ دار ٹھہرانا صحیح نہیں

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%a8%d9%8f%d8%b1%d8%a7-%da%a9%d8%a7%d9%85-%da%a9%d8%b1%da%a9%db%92-%d9%85%d9%82%d8%af%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%b0%d9%85%db%81-%d8%af%d8%a7%d8%b1-%d9%b9%da%be%db%81%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%b5%d8%ad/
- موضوع (Topic): تقدیر
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

ایک آدمی جب بُرا کام کرتا ہے، اس سے اگر پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ یہ میرے مقدّر میں لکھا ہوا تھا۔ جب اللہ نے اس کے مقدّر میں لکھا تھا تو پھر اس کا کیا قصور؟

## جواب (Answer)

بندے کا قصور تو ظاہر ہے کہ اس نے بُرا کام اپنے اختیار سے کیا تھا، اور مقدّر میں بھی یہی لکھا تھا کہ وہ اپنے اختیار سے بُرا کام کرکے قصوروار ہوگا اور سزا کا مستحق ہوگا۔(۱)تنبیہ:۔ بُرا کام کرکے مقدّر کا حوالہ دینا خلافِ ادب ہے، آدمی کو اپنی غلطی کا اعتراف کرلینا چاہئے۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) وھی أی أفعال العباد کلھا أی جمیعھا من خیرھا وشرھا وان کانت مکاسبھم بمشیتہ أی بإرادتہ وعلمہ وقضائہ وقدرہ أی علٰی وفق حکمہ وطبق قدر تقدیرہ ۔۔۔ الخ۔ (شرح فقہ اکبر ص:۶۷)۔
